ایف ای ایم اے (فیما)آپ کی اپنی زبان میں بات کرتا ہے

Release Date Release Number
014
Release Date:
October 25, 2021

نیویارک  ـــ ایف ای ایم اے (فیما) آفت کے ایسے متاثرین تک پہنچنے اور ان سے بات کرنے کے لیے ترجمے اور ترجمانی کی خدمات فراہم کرتا ہے جن کی انگریزی بولنے کی صلاحیت محدود ہے یا وہ یہ زبان نہیں بول سکتے۔ ایف ای ایم اے کے پاس گونگے بہروں، سماعت میں دشواری کا سامنا کرنے والوں یا کمزور نظر والوں کو آفت سے بحالی میں مدددینے کے لیے عملہ اور ٹیکنالوجی بھی موجود ہے۔

تراجم کی بنیاد امریکی مردم شماری اور آبادی کے حوالے سے دیگر تحقیق پر ہے۔

نیویارک میں ایف ای ایم اے کی جانب سے پیش کردہ تحریری ترجمے کی خدمات 25 زبانوں میں پیغام رسانی ممکن بناتی ہیں جن میں البانوی، عربی، بنگالی، برمی، آسان چینی، فرانسیسی، یونانی، گجراتی، ہیٹی کی کریول، ہیبرو، ہندی، اطالوی، جاپانی، کیرونڈی، کوریائی، مالے، پولش، پرتگیزی، روسی، ہسپانوی، سواہلی، ٹیگالوگ، اردو، ویت نامی، اور یڈیش زبانیں شامل ہیں۔ ضرورت پڑنے پر دیگر زبانیں بھی اس میں شامل کی جا سکتی ہیں۔

ایف ای ایم اے نیویارک میں آنے والے ایڈا طوفان کے حوالے سےاپنی ویب سائٹ fema.gov پر25 زبانوں میں  خبریں اور حقائق نامے بھی پوسٹ کرتا ہے۔ اس کی ٹیلی فون پر ترجمانی کی خدمات کے ذریعے 117 زبانوں میں لوگوں کو رہنمائی دی جاتی ہے۔

800-621-3362 پر ایف ای ایم اے کی ہیلپ لائن پر رابطہ کرنے والے لوگ اگر گونگے بہروں کے لیے ویڈیو کے ذریعے بات چیت کی مخصوص سہولت یا ٹیلی فون پر سماعت میں دشواری کا سامنا کرنے والوں کے لیے مخصوص سہولت یا ایسی دیگر سہولیات استعمال کرتے ہیں تو ایف ای ایم اے کو اس سہولت کا نمبر مہیا کریں۔ ہیلپ لائن کے آپریٹر ہفتے کے ساتوں دن صبح 8 بجے سے شام 7 بجے تک دستیاب ہیں۔ ہسپانوی زبان کے لیے بٹن 2 دبائیں۔ دیگر زبانوں میں بات کرنا ہو تو ترجمان سے رابطے کے لیے بٹن 3 دبائیں۔

آپ آفت سے بحالی کے مرکز کا دورہ کر کے ایف ای ایم اے کے عملے اور دیگر وفاقی اور ریاستی اداروں کے نمائندوں سے بالمشافہ مل سکتے ہیں جو آپ کو آفت سے بحالی کے لیے دی جانے والی امداد کے بارے میں معلومات مہیا کر سکتے ہیں۔ ایف ای ایم اے کا عملہ ترجمانی کی سہولت کے استعمال میں تربیت یافتہ ہے۔

آفت سے متاثرہ کوئی ایسا فرد جس کی انگریزی بولنے اور سمجھنے کی صلاحیت محدود ہو اسے زبان کی شناخت کے حوالے سے ایک رہنمائی مہیا کی جائے گی جس میں اسے 69 زبانوں میں سے اپنی زبان کا انتخاب کرنے کے لیے کہا جائے گا۔ اس موقع پر آفت کے متاثرین ایسی زبان کی نشاندہی کر سکتے ہیں جو وہ سمجھتے اور بولتے ہیں جبکہ ایف ای ایم اے کا نمائندہ آپ کا ایسے ترجمان سے رابطہ کروا سکتا ہے جو آپ ہی کی زبان بولے گا۔

درج ذیل کاؤنٹیوں میں رہنے والے آفت کے متاثرین پر زور دیا جاتا ہے کہ وہ آفت سے بحالی کی امداد کے لیے درخواست دیں:برونکس،  ڈچِس، کنگز، ناساؤ، کوئینز، رِچ لینڈ، راک لینڈ، سَفوک اور ویسٹ چیسٹر۔

نیویارک میں بحالی کی کوششوں سے متعلق تازہ ترین معلومات جاننے کے لیے www.fema.gov/disaster/4615 پر وزٹ کیجیے۔ ہمیں https://twitter/com/femaregion2 پر ٹویٹر اور www.facebook.com/fema پر فیس بک پر فالو کیجیے۔

Tags:
Last updated