ایک ایس بی اے قرض آپ کی بحالی کا بہترین اقدام ہو سکتا ہے

Release Date Release Number
R4-DR-4399-FL NR 045
Release Date:
November 16, 2018

 

TALLAHASSEE, Fla. – جب آپ قدرتی آفات میں امداد کے لیے اندراج کرواتے ہیں، تو آپ کے تباہ شدہ گھر کی مرمت یا تعمیرِ نو کے لیے کم شرح سُود پر قدرتی آفات کے قرض کے لیے درخواست دینے کے موقع کی پیشکش کرنے کے لیے یو ایس سمال بزنس ایڈمنسٹریشن آپ سے رابطہ کر سکتی ہے۔ ایک ایس بی اے قدرتی آفات میں قرض آپ کی بحالی کا بہترین اقدام ہو سکتا ہے، خصوصاً اس وقت جب مرمت کے اخراجات دیگر وسائل جیسے کہ بیمہ سے پوری نہیں ہوتے۔

 

ایک جمع کروائی گئی درخواست آپ کو دیگر وفاقی امداد کے لیے اہل بھی بنا سکتی ہے۔ ایک ایس بی اے قرض قبول کرنا آپ پر لازم نہیں ہے، لیکن درخواست دینے کے چند ممکنہ فوائد ہیں:

 

 

 

  • اگر مطلوبہ مرمت کے لیے آپ کے بیمہ کی رقم کافی نہیں ہے، ایک ایس بی اے قرض اس فرق کو پورا کر سکتا ہے۔
    اگر ایک متاثرہ شخص اہل ہو، تو وہ اپنی بنیادی رہائش گاہ کی مرمت کرنے یا اس کا قدرتی آفت سے پہلے کی حالت میں متبادل حاصل کرنے کے لیے $200,000 تک کا قرض لے سکتا ہے۔

 

 

 

  • کچھ درخواست دہندگان رقم واپسی کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے پہلے سے موجود مارگیج کو ایک ایس بی اے قرضے میں شامل کرنے کے اہل ہو سکتے ہیں۔

 

 

 

  • ایک نقصان زدہ یا تباہ شدہ بنیادی رہائش گاہ کے لیے سرمائے کے علاوہ، ایک قرضہ مکان مالکان
    یا کرایہ داروں کی لباس، فرنیچر، کاروں اور گھریلو استعمال کی برقی اشیاء کی مرمت یا تبدیلی میں مدد کر سکتا ہے۔

 

 

 

  • اگر ایس بی اے ایک قرض منظور نہیں کرتی، تو آپ کو گھرداری کی بنیادی اشیائے ضرورت تبدیل کروانے، ایک نقصان زدہ گاڑی تبدیل یا مرمت کروانے، ذخیرے کے اخراجات کی ادائیگی کرنے یا دیگر شدید ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک گرانٹ کے حصول کے لیے FEMA کے
    پاس بھجوا سکتی ہے۔

 

اگر آپ قرض کی ایک کاغذی درخواست مکمل کرنا چاہیں، تو ایس بی اے ایک طلب کر لیں۔ Disasterloan.sba.gov/elaپر تشریف لائیں
یا 800-659-2955, (800-877-8339 TTY) پر کال کریں۔ دیگر معلومات کے لیے، DisasterAssistance.gov پر تشریف لائیں یا کال کریں
800-621-3362, (800-462-7585 TTY)۔ اگر آپ کو اشاروں کی زبان کے ایک ترجمان، غیر ملکی زبان کے مترجم،
یا بریل دستاویز یا بڑے پرنٹ میں یا الیکٹرانک فائلز کی ضرورت ہے، اور اگر یہ Resources-people-disabilities-access-functional-needs پر دستیاب نہیں ہے، تو 7252-364-470 پر کال کریں۔

 

###

 

FEMA کا مشن: قدرتی آفات سے پہلے، اس کے دوران اور بعد میں لوگوں کی مدد کرنا۔

 

ہریکین مائیکل سے متاثرہ افراد اور کاروباریوں کے ليے دستیاب وسائل کی ایک فہرست کے ليے، یہ سائٹ ملاحظہ فرمائیں www.floridadisaster.org/info

ہریکین مائیکل سے بحالی سے متعلق معلومات کے ليے، یہ ویب سائٹ ملاحظہ فرمائیں www.fema.gov/disaster/4399

 

ٹوئیٹر پر @FEMARegion4 اور @FLSERT پر FEMA اور فلوریڈا ڈویژن آف ایمرجنسی مینجمینٹ سے جڑے رہیں۔ آپ Facebook صفحات Facebook.com/FEMA پر Facebook.com/FloridaSERT پر بھی FEMA اور ڈویژن کے Facebook صفحات ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

 

 

 

Tags:
Last updated