سیلاب بیمہ کے دعوے کے لئے درخواست کیسے دیں

Release Date Release Number
R4-DR-4399-FL FS 024
Release Date:
January 28, 2019

مرحلہ 1 – اپنے نقصان کی اطلاع دینے کے لیے فوراً اپنے بیمہ ایجنٹ یا کمپنی سے رابطہ کریں۔ اس امر کو یقینی بنائیں کہ آپ کو اپنی بیمہ کمپنی کا نام معلوم ہو اور ایک فون نمبر یا ای میل ایڈریس ہو جہاں آپ کی بیمہ کمپنی آپ تک پہنچنے سے قبل آپ سے رابطہ کرسکے۔ اگر آپ کو اپنی بیمہ کمپنی کا نام معلوم نہیں ہو، تو NFIP کے ہیلپ سینٹر کو 800-427-4661 پر کال کریں۔

 

مرحلہ 2 – اپنی بیمہ کمپنی کو نقصان کا نوٹس دیں۔ تمام سیلابی بیمہ پالیسیوں کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ آپ فوری طور پر انہیں سیلاب سے متعلقہ نقصانات کا تحریری نوٹس دیں۔ اگر نقصان کا نوٹس دینے سے متعلق آپ کے کچھ سوالات ہوں تو اپنے بیمہ ایجنٹ یا کمپنی کے نمائندے سے جتنی جلدی ہو سکے رابطہ کریں۔ اگر آپ فوری طور پر اپنے نقصان کا نوٹس اس وجہ سے نہیں بھیج سکتے ہیں کہ آپ اپنے بیمہ ایجنٹ سے رابطہ کرنے سے قاصر ہیں تو آپ کے لیے لازمی ہے کہ اپنی پالیسی نمبر کے ساتھ اپنی بیمہ کمپنی کو تحریری نوٹس بھیجیں۔

 

مرحلہ 3 – اپنے اثاثوں کو علیحدہ کریں۔ آپ کی پالیسی تقاضہ کرتی ہے کہ آپ اپنے نقصان زدہ اثاثوں کو غیر نقصان شدہ اثاثوں سے علیحدہ کریں۔ کسی بھی چیز کو اس وقت تک ضائع نہ کریں جب تک کہ کوئی ایڈجسٹر اسے دیکھ نہ لے، تاوقتیکہ مقامی قانون اسے ضائع کرنے کا مطالبہ نہ کرتا ہو، یا نقصان زدہ چیز کو رکھنے سے صحت کا خطرہ نہ ہو۔ اگر آپ اپنے کسی اثاثے کو ضائع کرتے ہیں، تو اسے ضائع کرنے سے پہلے اس آئٹم کی تصویر لے لیں اور کچھ نمونے رکھ لیں تاکہ ایڈجسٹر انھیں دیکھ سکے۔

 

مرحلہ 4 – نقصان زدہ ذاتی اثاثوں کی ایک فہرست بنالیں۔ ذاتی اثاثوں کا بیمہ احاطہ خریدنے والے گھر مالکان، کرائے داروں اور کاروباروں کو چاہیے کہ اپنے نقصان شدہ ذاتی اثاثوں کی ایک فہرست بنائیں اور اس میں کوئی متعلقہ تفصیلات یا دستاویزات شامل کریں۔ مندرجہ ذیل چیزوں کا دھیان رکھیں:

  • ہر آئٹم کی تعداد
  • تفصیلی وضاحت
  • برانڈ کا نام
  • بڑے اپلائنسیز کے ماڈل اور سیریل نمبر
  • اس آئٹم کو اسی قسم کے آئٹم سے بدلنے کی لاگت موجودہ قیمتوں کی بنیاد پر۔ کوئی متعلقہ دستاویزات (جیسے بل، رسیدیں، تصویریں) اپنے نقصان زدہ ذاتی اثاثے کی فہرست میں منسلک کریں۔

 

مرحلہ 5 – ڈھانچے کو ہونے والے نقصان کی فہرست بنائیں۔ ڈھانچے کو ہونے والے نقصان کی فہرست بنائیں تاکہ آپ کے اثاثے کا معائنہ کرنے والے ایڈجسٹر کو دکھا سکیں۔

###

Tags:
Last updated