شدید سرمائی طوفانوں کے بعد ٹیکساس کے باشندوں کی صورتحال کی بحالی کے راستوں کی تلاش

Release Date:
March 4, 2021

FEMA کا انفرادی اعانت کا پروگرام (IA) ایسے اہل افراد اور گھرانوں کو مالی اعانت اور راست خدمات فراہم کرتا ہے جن کا بیمہ نہیں ہے یا ضروری اخراجات اور سنجیدہ ضروریات کے حوالے سے کم بیمہ ہے۔

  • IA پروگرام بیمہ کا بدل نہیں ہے اور تباہی کے وجہ سے ہوئے تمام نقصانات کے لیے ادائیگی نہیں کر سکتا۔ قانون کے مطابق، FEMA دوہرے فوائد فراہم نہیں کر سکتا۔
  • IA کا مقصد بنیادی ضروریات کی تکمیل کرنا اور متاثرین کو اپنے پیروں پر کھڑے ہونے میں مدد کرنا ہے۔ FEMAکے پاس آپ کی تمام بھرپائی کا اختیار نہیں ہے۔

مالکان مکان کا بیمہ

  • بیمہ کو آپ کی بڑی سرمایہ کاریوں اور آپ کے گھر کے تحفظ کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ آپ کے اہم ترین سرمایہ کاریوں میں سے ایک ہے۔
  • خوش قسمتی سے، بیمہ آپ کو تباہی سے متعلق اعانت کے گرانٹس کے مقابلے زیادہ مالیاتی تحفظ فراہم کرتا ہے۔
  • طوفان کے بعد، بہت سے مالکان مکان اور کرایے داروں کو بجلی گُم ہونے، انتہائی درجہ حرارت اور نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے جو ان کے گھروں میں پائپوں کے پھٹنے کے سبب ہوا۔
    • مالک مکان کا بیمہ خاص طور پر پھٹے ہوئے پائپوں سے وابستہ مرمتوں اور نقصانات کا احاطہ کرتا ہے۔

مدد کے لیے FEMA سے درخواست کرنے کے بعد

  • جب عرضی دہندگان مدد کے لیے FEMA سے درخواست کرتے ہیں تو، ان سے پوچھا جاتا ہے کہ کیا وہ بیمہ شدہ ہیں۔
  • اگر انہوں نے بتایا ہوتا ہے کہ ان کا بیمہ ہے تو ان کی درخواست پر کارروائی میں بیمہ کو زیر غور رکھا جاتا ہے۔
    • قانون کے مطابق، FEMA بیمہ کے ذریعہ احاطہ یافتہ نقصانات کی باز ادائیگی نہیں کر سکتی، لہذا ان کی درخواستوں کے ساتھ ان کے بیمہ کے تصفیہ یا انکار سے متعلق دستاویزات کی ضرورت ہوتی ہے۔

FEMA کا فیصلہ

  • عرضی دہندگان کو اپنی درخواست کی صورتحال کے بارے میں خط یا اطلاع موصول ہوگی۔
  • بیمہ والے بہت سے عرضی دہندگان کے لیے، خط میں لکھا ہوگا "کوئی فیصلہ نہیں ہوا"۔ یہ انکار نہیں ہے۔ یہ اس بات کو بیان کرتا ہے کہ دعوی پر کارروائی جاری رکھنے کے لیے اضافی معلومات کی ضرورت ہے، جو اکثر ان کے بیمہ کے تصفیہ یا انکار کی ایک نقل ہوتی ہے۔
  • کچھ عرضی دہندگان کو یہ اطلاع موصول ہو سکتی ہے کہ وہ FEMA کی اعانت کے لیے "نا اہل" ہیں۔ اس تباہی میں، اس فیصلے کی کچھ وجوہات ملکیت یا رہائش کا ثبوت فراہم کرنے کی ضرورتیں ہیں۔ ملکیت ثابت کرنے والے دستاویزات کی کچھ مثالوں میں شامل ہو سکتے ہیں:
    • وثیقہ
    • مارگیج اسٹیٹمنٹ
    • پراپرٹی ٹیکس کی رسید یا بل

 

 

  • رہائش ثابت کرنے والے دستاویزات کی کچھ مثالوں میں شامل ہو سکتے ہیں:
    • یوٹیلیٹی بلز (افادہ جات کے بلز)
    • لیز/ رہائشی معاہدہ
    • کرایہ کی رسیدیں
  • اسی وجہ سے FEMA عرضی دہندگان سے خط کو بغور پڑھنے کو کہتی ہے تاکہ وہ جان سکیں کہ آیا کوئی دستاویزات چھوٹی ہوئی ہیں

اگر دستاویزات چھوٹی ہوئی ہیں تو کیسے جواب دیں

  • عرضی دہندگان فیصلے کے خط میں مذکور تقاضوں کی تکمیل کے لیے اپنے بیمہ فراہم کنندہ سے اضافی دستاویزات حاصل کرکے چند آسان مراحل پر عمل کرتے ہوئے انہیں اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔
    • اضافی دستاویزات  DisasterAssistance.gov پر یا FEMA کی ہلیپ لائن کو 800‎-621-3362 پر کال کرکے اپ لوڈ کی جا سکتی ہیں۔
    • FEMA کو تباہی سے متعلق دستاویزات بھیجنے کا بہترین، اور تیز ترین طریقہ یہ ہے کہ اپنی دستاویزات آن لائن اپ لوڈ کریں۔ اسے صرف چھ آسان مراحل میں کیا جاسکتا ہے:

مرحلہ 1:  DisasterAssistance.govپر جائیں مرحلہ 2: 'چیک اسٹیٹس' کو منتخب کریں

مرحلہ 3: لاگ ان کریں یا اپنا آن لائن اکاؤنٹ بنائیں مرحلہ 4: کرَسپونڈینس (مراسلات) والا ٹیب منتخب کریں مرحلہ 5: اپ لوڈ سینٹر منتخب کریں

مرحلہ 6: آن لائن ہدایات پر عمل کریں

گھر کے ورچؤل معائنے

  • ان طوفانوں کی نوعیت کے سبب، گھروں کو ہونے والا نقصان مکان کے اندر کی جانب ہونے کا امکان ہے اور باہر کی جانب نہیں۔
  • معائنے تب کیے جاتے ہیں جب رجسٹریشن کے سوالات کی بنیاد پر تباہی سے متعلق ضرورت کی ابتدائی شناخت ہوتی ہے۔ خوش قسمتی سے، زیادہ تر مالکان مکان، موبائل ہوم اور کرایے دار/ مالک کے مشمولات کا بیمہ برف اور اولے کے سبب ہوئے نقصان کا احاطہ کر سکتا ہے۔
  • FEMA نے گھر کے معائنے کی کارروائی میں ورچؤل معائنوں کو شامل کیا ہے، جس سے مالکان مکان کو اسمارٹ فون کا استعمال کرکے ویڈیو کال کے ذریعہ انسپکٹرز کو اپنے گھروں کا نقصان دکھانے کی سہولت ملتی ہے۔
  • ورچؤل معائنے کا وقت مقرر کرنے کے لیے FEMA کے انسپکٹرز کے ذریعہ عرضی دہندگان سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
  • معائنے کے دوران عرضی دہندگان سے ہوئے نقصان کی نوعیت اور پھیلاؤ یا حد کے بارے میں سوالات پوچھے جائیں گے۔
  • ویڈیو اسٹریمنگ کے دوران، عرضی دہندہ کو یہ موقع حاصل ہوگا کہ وہ انسپکٹر کو اپنی تشویش کا سبب بننے والے حصے دکھائیں جیسے کہ چھت، کھڑکیاں، صحن، اندرونی چھت، تہ خانے، رسائی کے مقامات، رہائشی حصے، کمرے، فرنیچر، سامان، امریکنز ود ڈس ایبیلیٹیز ایکٹ والے آئٹمز (جیسے کہ ریمپس اور پکڑنے والی چھڑیں) وغیرہ۔
  • جب ضرورت ہو تو، ویڈیو جائزے کو صرف باہری حصے کے معائنے کے ساتھ جوڑا جا سکتا ہے۔

ٹیکساس میں گزشتہ مہینے کے سرمائی طوفانوں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، ملاحظہ کریںwww.fema.gov/disaster/4586.

Tags:
Last updated