آپریشن بلو روف داخلہ اکٹھا کرنے کے حق میں 16 نومبر تک توسیع کردی گئی ہے، کور گھر مالکان کو انتباہ کرتا ہے کہ دھوکہ دہی والے پروگراموں سے آگاہ رہیں

Release Date Release Number
R4-DR-4399-FL NR 036
Release Date:
November 11, 2018

 

TALLAHASSEE, Fla. - ریاست فلوریڈا اور FEMA، یو ایس آرمی کور آف انجینیئرز، آپریشن بلو روف کے لیے داخلے کے حق کے فارمز آئندہ جمعہ 16 نومبر 2018 تک اکٹھا کرنا جاری رکھیں گے۔

 

علازہ ازیں، USACE گھرمالکان کو انتباہ کرتا ہے کہ دھوکہ دہی والے پروگراموں کے بارے میں آگاہ رہیں جو خود کو آپریشن بلو روف کا نمائندہ بتاتے ہوں۔  "اگر کوئی آپ تک بلو روف کے لیے رقم مانگنے کے لیے رابطہ کرتا ہے، تو سمجھ لیں کہ وہ ہمارا پروگرام نہیں ہے۔ USACE ٹاسک فورس مائیکل کمانڈر لیفٹننٹ کرنل رچرڈ گسین ہووں نے کہا، "آپریشن بلو روف ایک مفت پروگرام ہے جس میں گھر مالکان کے لیے کوئی لاگت نہیں ہوتی ہے،"

 

وہ گھر مالکان جنھیں شبہ ہو کہ ان کے ساتھ جعل سازی کی جارہی ہے، انہیں چاہیے کہ FEMA سے (866-720-5721, TTY 844-889-4357) پر، آرامی کور  سے (888-766-3258) پر یا مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کریں۔ گھر مالکان کسی بھی ROE اکٹھا کرنے والے مرکز پر خود جاکر بھی دھوکہ رہی کی رپورٹ کرسکتے ہیں۔

 

دھوکہ دہی کی نشانیوں میں شامل ہیں:

  • USACE کی کوئی کوالٹی اشورینس نہیں ہو
  • جائز ورک آرڈر کے بغیر کوئی USACE کا ٹھیکہ دار نہ ہو
  • ادائیگی کا تقاضہ کرے
  • کاغذی درخواستیں طلب کرے

 

بلو روف امداد کے خواہاں پسماندگان، ROE فارمز کو آن لائن www.usace.army.mil/blueroof پر یا کسی بھی ROE اکٹھا کرنے والے مقامی مرکز پر مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے تک جمع کروا سکتے ہیں۔

 

اہلیتی تقاضے

• صرف پرائمری رہائش گاہیں معیاری شنگلڈ روفس موصول کرنے کے لیے اہل ہیں۔

• معاملہ در معاملہ کی بنیاد پر دھاتی چھتوں اور موبائل گھروں کی مرمت کی جاسکتی ہے۔

• جن چھتوں کو 50 فیصد سے زیادہ ساختی نقصان پہنچا ہو وہ اس پروگرام کے لیے اہل نہیں ہیں۔

• ہر مالک یا مکان مالک جس کے پاس داخلے کے حق کا فارم ہو، اس کے پاس جایا جائے گا۔

اگر کوئی گھر کرایے پر دیا گیا ہو، تو کرایہ دار کو چاہیے کہ داخلے کے حق پر دستخط کرنے سے پہلے گھر مالک سے تحریری اجازت فراہم کرے۔

 

16 نومبر یا اس سے قبل جمع کردہ ROEs کی قدر پیمائی کی جائے گی اور بلو روف ادارے ان کی تکمیل تک کام کرنا جاری رکھیں گے۔

 

ROE اکٹھا کرنے والے مراکز حسب ذیل ہیں۔

  • بے کاؤنٹی DRC - بے کاؤنٹی پبلک لائبریری، 898 ویسٹ 11 ویں اسٹریٹ، پنامہ سٹی، ایف ایل 32401
  • بے کاؤنٹی - وال مارٹ سوپر سینٹر، 210 ایس ایف ایل-77، لین ہیون، ایف ایل 32444
  • بے کاؤنٹی - وال مارٹ، 15495 پنامہ سٹی بیچ پارک وے، پنامہ سٹی بیچ، ایف ایل 32413
  • کیلہون کاؤنٹی DRC - سام ایٹکنس پارک، این ڈبلیو سیلاس گرین اسٹریٹ، بلاؤنٹس ٹاؤن، ایف ایل 32424
  • گیڈسڈین کاؤنٹی DRC - (اولڈ) گریٹنا ایلیمنٹری اسکول، 706 مارٹن لوتھر کنگ جونیئر بولیورڈ، گریٹنا، ایف ایل 32332
  • گلف کاؤنٹی - پورٹ سینٹ جو لائبریری، 110 لائبریری ڈرائیو، پورٹ سینٹ جو، ایف ایل 32456
  • گلف کاؤنٹی - ویواہچکا انفارمیشن سینٹر، 211 این اسٹیٹ روڈ 71، ویواہچکا، ایف ایل 32465
  • جیکسن کاؤنٹی DRC - یونیورسٹی ایکسٹینشن آفس، 2737 پین ایوینیو، ماریانا، ایف ایل 32448

 

حالیہ معلومات www.usace.army.mil/blueroof پر اور فون نمبر 888-ROOF-BLU (888-766-3258) پر دستیاب ہے۔ اس واحد نمبر پر معلومات انگریزی اور اسپینی دونوں زبانوں میں فراہم کی جاتی ہے۔

 

###

 

FEMA کا مشن: قدرتی آفات سے پہلے، اس کے دوران اور بعد میں لوگوں کی مدد کرنا۔

 

ہریکین مائیکل سے متاثرہ افراد اور کاروباریوں کے ليے دستیاب وسائل کی ایک فہرست کے ليے، یہ سائٹ ملاحظہ فرمائیں www.floridadisaster.org/info

ہریکین مائیکل سے بحالی سے متعلق معلومات کے ليے، یہ ویب سائٹ ملاحظہ فرمائیں www.fema.gov/disaster/4399

 

ٹوئیٹر پر @FEMARegion4  اور @FLSERT پر FEMA اور فلوریڈا ڈویژن آف ایمرجنسی مینجمینٹ سے جڑے رہیں۔ آپ Facebook صفحات Facebook.com/FEMA  پر Facebook.com/FloridaSERT پر بھی FEMA اور ڈویژن کے Facebook صفحات ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

 

 

Tags:
Last updated