ٹراپیکل طوفان ہاروی ٹیکساس پر بدستور اثر انداز ہو رہا ہے خاندان والوں، دوستوں اور عزیز و اقارب کو اطلاع دیں کہ آپ محفوظ ہیں

Release Date Release Number
HQ-17-069
Release Date:
August 28, 2017

واشنگنٹن- ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکورٹی (ڈی ایچ ایس)، فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی (فیما) اور اس کے وفاقی شراکت داروں کی سب سے بڑی ترجیح ٹیکساس کے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی زندگی اور انکی حفاظت کے لئے ریاست اور مقامی کمیونٹی کی مدد کرنا ہے۔

ٹراپیکل  طوفان ہاروی ایک خطرناک، لمبے عرصہ تک  رہنے والا طوفان ہے۔ یہ طوفان سینکڑوں میل چوڑا ہے اور یہ خطرناک طوفانی تھپیڑے، سیلاب، مسلسل تیز ہوائیں اور ٹورنیڈو یا طوفانی بگولے پیدا کر رہا ہے۔

طوفان ہاروی سے متاثرہ علاقوں میں تمام لوگوں کو چاہیئے کہ وہ ریاستی، مقامی اور ٹرائیبل حکام کے ہدایات پر عمل کرتے رہیں۔ ان میں محفوظ جگہوں میں پناہ لینے اور علاقے کو خالی کرنے کے بارے میں ہدایت بھی شامل ہیں۔ خالی کیے جانے والے علاقوں میں اسوقت تک واپس نہیں جائیں جبتک یہ بتا نہیں جاتا کہ ایسا کرنا محفوظ ہے۔

جب ایسا کرنا محفوظ ہو تو، اپنے پڑوسیوں سے معلوم کریں جن کو مدد کی ضرورت ہو سکتی ہے، جیسے شیر خوار ا ور کم عمر بچے، بزرگ حضرات، معذور افراد اور دوسرے لوگ جنکو علاقے سے نکلنے یا دیگر کاموں میں مدد کی ضرورت ہو۔ کسی طوفان کے بعد کمیونٹی یا علاقے کے ارکان ہی سب سے پہلے اس سے  نمٹنے کے لیے مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

متاثرہ علاقوں میں رہنے والوں کے خاندان والوں اور دوستوں سے پُر زور درخواست کی جاتی ہے کہ وہ  اپنے عزیزوں کے بارے میں معلومات کے لۓ سوشل نیٹ ورک کی سائٹس جیسے فیس بک یا ٹویٹر چیک کریں، یا خاندان والوں کو یہ بتانے کے لیے کہ وہ وہ محفوظ ہیں یا عزیزوں کو تلاش کر رہے ہیں امریکی ریڈ کراس کا محفوظ اور خیریت کا (Safe and Well) پروگرام استعمال کریں۔

لاپتہ بچہ کی اطلاع دینے کے لئے گمشدہ اور استحصال کے شکار بچوں کے قومی مرکز [National Center for Missing & Exploited Children (NCMEC)](NCMEC) سے رابطہ کریں۔ اگر آپ کا لاپتہ بچہ معذور ہے یا اسے  کسی قسم کی مدد کی ضرورت ہے تو، براہ کرم رجسٹری کو بتا دیں کہ آپ ان سے کب رابطہ کرسکتے ہیں۔ اگرکسی کو ایسا بچہ ملے جو اکیلا ہو اور جو اپنے والدین یا سرپرست  سے بچھڑ گیا ہوتو اسے مقامی پولیس سے رابطہ کرنا چاہئے، یا لاپتہ اور استحصال کے شکار بچوں کے قومی مرکز میں کم عمربچھڑے ہوۓ بچوں کی رجسٹری  [National Center for Missing & Exploited Children's Unaccompanied Minors Registry]   میں بنیادی معلومات اور/ یا تصویر کا اندراج کرنا چاہیئے یا 9570-908-866-1 سے رابطہ کرنا چاہیئے۔

طوفان کی وجہ سے ہونے والی تباہی کے لیے امریکی عوام کی طرف سے کی گئی کاروائیوں نے ان کی  دردمندی  کوپہلے سے ہی ظاہر کردیا ہے۔  www.nvoad.org  پر جا کر، اور اپنی پسند کی  رضاکار یا خیراتی تنظیم کو عطیات دے کر یا  انکے ساتھ رضاکارانہ کام کر کے آپ مدد کر سکتے ہیں۔ ان میں سے بہت سی تنظیمیں جنوبی ٹیکساس میں بچ جانے والوں کی مدد کر رہی ہیں، گو کہ بارش اور طوفان ابھی تک جاری ہے۔


طوفان ہاروی کے بارے میں استعمال ہونے والے وسائل،  تصاویر، اور ویڈیو فوٹیج سمیت مزید معلومات کے لئے   مندرجہ ذیل ویب سائیٹ پر جائیں:  http://www.fema.gov/hurricane-harvey

عوام کے لئے اہم حفاظتی معلومات:

اگر آپ اس علاقے میں موجود ہیں جو طوفان سے متاثرہوا تھا یا جہاں طوفان اسوقت بھی موجود ہے تو مندرجہ ذیل اہم حفاظتی نکات پر عمل کریں:

  •  تازہ ترین معلومات اور ہدایات کے لۓ مقامی حکام کو سنیں۔  اگر طوفان اب بھی آپ کے علاقے میں  ہے اور مقامی حکام آپکو نکل جانے کاحکم دیتے ہیں، تو فوری طور پر ایسا کریں۔ اگر آپ علاقےسے نکل گئے ہیں اور گھر واپس کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، تو اس علاقے میں اس وقت واپس آئیں جب مقامی اہلکار یہ بتا دیتے ہیں کہ ایسا کرنا محفوظ ہے۔
     
  •  ہیوسٹن شہر کے حکام علاقے کے لوگوں سے درخواست کر رہے ہیں کہ پانی کی اونچی سطح اور دیگر ایسے واقعات کی اطلاع دینے کے لیے جو زندگی کے لیے خطرہ نہ ہوں، 3-1-1 (713-837-0311)  پر کال کریں۔ شہر کے حکام علاقے کے رہائشیوں سے درخواست کر رہے ہیں کہ وہ  911صرف اسوقت کال کریں جب کسی ایسی ہنگامی صورتِحال کا سامنا ہو جس میں زندگی کو خطرہ لاحق ہو۔
  • اگر آپ کا سامنا سیلابی پانی سے ہو جاۓ تو یاد رکھیں کہ واپس مڑ جائیں، ڈوبیں نہیں۔
     
  • اکثر اوقات ایک ٹراپیکل طوفان میں سے زندگی اور جائیداد کو سب سے بڑا خطرہ طوفان کی شدت میں اضافہ سے ہوتا ہے۔  طوفان کی شدت میں اضافہ بعض اوقات علاقے سے باہر نکل جانے والے راستوں کو کاٹ دیتا ہے، لہذا اگر آپ کو علاقہ خالی کرنے کا حکم دیا جاتا ہے تو چھوڑنے میں تاخیر نہ کریں۔
     
  • اس طوفان کی وجہ سے پہلے ہی بہت سارے بگولے یا ٹورنیڈو پیدا ہوۓ ہیں۔ اگر آپ کے علاقے کے لیے  ٹورنیڈو کی تنبیہ دی گئی ہے، تو ایک مضبوط عمارت کی سب سے نچلی منزل پر ایک چھوٹے داخلی کمرے (الماری، اندرونی برآمدہ) کے مرکزمیں فوری طور پناہ گاہ تلاش کریں۔ کوشش کریں کہ آپ کے اور بیرونی علاقے کے درمیان زیادہ سے زیادہ دیواریں حائل ہوں۔
     
  • اگر آپ ایک بلندعمارت میں ہیں اور آپ کو پناہ گاہ کی ضرورت ہے تو، سب سے نچلی یا دوسری منزل کے برامدے یا اندرونی کمرے میں چلے جائیں۔ آپ کو چاہیئے کہ آپ ان منزلوں پر ٹہریں جو سیلاب کے پانی یا طوفان سے اوپر رہیں۔
  • ہو سکتا ہے  کہ ہنگامی کام کرنے والے  سیلاب کے علاقوں میں لوگوں کی مدد کر رہے ہوں۔  آپ سڑکوں سے اور انکے راستے سے جتنا ممکن ہو دور رہ کران کی مدد کر سکتے ہیں۔
     
  • اگر آپ کے گھر کے اندر یا اس کے ارد گرد سیلاب کا پانی ہے، تو اس میں نہ جائیں اور نہ ہی اس میں سے گزریں۔ ہو سکتا ہے کہ یہ پانی تیل، پٹرول یا گندگی سے آلودہ ہو۔
     
  •  اگر آپ کے گھر کے تہہ خانے میں میں سیلاب کا پانی ہے تو، پانی میں کھڑے ہو کر  بجلی بند کرنے یا سرکٹ بریکر چلانے کی کوشش کبھی نہ کریں۔
     
  • اگر آپ کی بجلی چلی گئی ہے تو محفوظ طریقے سے جنریٹر یا بیٹری سے چلنے والی فلیش لائٹس استعمال کریں۔ 
  • گھر کے اندر، تہہ خانے، شیڈ یا گیراج میں جنریٹر کبھی بھی استعمال نہ کریں اگرچہ  کھڑکیاں اور دروازے کھلے ہی کیوں نہ ہوں۔
  • جنریٹر باہر رکھیں اور انکو کھڑکیوں، دروازوں اور ہوا کی نالیوں سے  بہت دور رکھیں۔ اپنے جنریٹر پر دیئے گئے لیبل اور اونر مینوئل (مالک کی دستی کتاب) دونوں کو پڑھیں اور ان میں دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔
     

اس بارے میں مزید جاننے کے لئے کہ شدید موسم سے قبل، اس کے دوران اور اسکے بعد  کیا کرنا چاہیئے، www.Ready.gov.   پر جائیں۔

 

# # #

 

فیما کا مشن اپنے شہریوں اورمدد کے لیے سب سے پہلے پہنچنے والے افراد کی مدد کرنا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ ہم بطور ایک قوم تمام خطرات کا سامنا کرنے کی اہلیت کو تعمیر کریں، اسکو برقرار رکھیں اور اِن سے پہنچنے والے نقصانات سے محفوظ رہنے، ان سے نمٹنے اور ان کے اثرات کو کم کرنے کے لئے ساتھ مل کر کام کریں۔

www.fema.gov/blog, www.twitter.com/fema, www.twitter.com/femaspox, www.facebook.com/fema اور www.youtube.com/fema  پر جا کر فیما کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔ اس کے علاوہ ایڈمنسٹریٹر بروک لانگ کی سرگرمیوں کے لیے www.twitter.com/fema_brock پر جائیں۔

سوشل میڈیا کے یہ لنک صرف بطور حوالہ دیئے گئے ہیں۔ فیما کسی غیر سرکاری ویب سائٹس، کمپنیوں یا ایپلی کیشنز کی توثیق نہیں کرتا۔

 

 

 

Tags:
Last updated