شراکت اور ترقی: ٹیکساس کو صاف کرنے کی ایک اتحادی کوشش

Release Date Release Number
NR-076
Release Date:
October 25, 2017

 

آسٹین، ٹیکساس - ہریکین ہاروے نے ایک بڑی قیمت کے ٹیگ کے ساتھ بہت بڑی گندگی چھوڑی ہے۔ ریاستی تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگی تباہیوں میں سے ایک کی غیر معمولی صفائی انجام دینے کے لیے پوری کمیونٹی کا کام ایک ساتھ مل کر جاری ہے۔

 

کناروں پر رکھے کوڑوں کو اٹھانے کی رفتار سے صاف کیے گئے قرب و جوار کی تعداد تک – ٹیکساس کے باشندے مقامی، ریاستی اور وفاقی شراکت داروں کے ذریعہ کی گئی پیش رفت کو دیکھ سکتے ہیں۔ جبکہ ٹیکساس کے 300 میل میں پھیلے ہوئے بڑے پیمانے پر تباہی کے ملبوں کو ہٹانے میں کافی وقت لگتا ہے، ایک قابل ذکر مقدار کو پہلے ہی اٹھایا جا چکا ہے۔

 

ملبوں کی حد ایک وسیع رینج پر مشتمل ہے، جیسے کہ:

 

  • ساحل سمندر—ستمبر 23 کو، 5,000 سے زائد رضاکاروں نے 40 ٹن کوڑا ایڈاپٹ-اے-بیچ ڈے کے دوران ٹیکساس کے 55 میل میں پھیلے ساحلوں سے اٹھایا تھا—جسے ٹیکساس جنرل لینڈ آفس (GLO) کے ذریعہ منظم کیا گیا تھا،گیلویسٹن بے فاؤنڈیشن کے ذریعہ فروغ دیا گیا تھا اور اوپری سواحل کے 13 مقامات پر منعقد کیا گیا تھا۔

 

  • سڑکیں—اکتوبر 1 تک، ہریکین ہاروے کے پہلی بار زمین تک پہنچنے کے صرف 37 دنوں بعد، ٹیکساس محکمہ نقل و حمل (TxDOT) کے مطابق 500 سے زیادہ شاہراہوں کو پانی اور ملبے سے صاف کیے جانے کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا تھا۔ ہاروے کے عروج کے دوران، TxDOT کی DriveTexas.org ویب سائٹ نے 5 ملین سے زیادہ آن لائن دوروں کو ہینڈل کیا تھا جو سڑک کی حالت چیک کرنے، متبادل راستے تلاش کرنے اور قریبی حقیقی وقت میں سڑک کی بندش کو دیکھنے کے لیے کیے گئے تھے۔

 

  • ساحل—اکتوبر 6 کو، GLO نے امریکی کوسٹ گارڈ کے ساتھ مل کر، ہریکین ہاروے کے نتیجے میں دریا کے ساحلوں میں تباہ شدہ اپنی جگہ سے منتقل ہو جانے اور زیر آب ہو جانے والی 300 کشتیوں کو ہٹانے کی منصوبہ بندی کا اعلان کیا۔ ایسے مالکان جن کے جہاز ابھی بھی لا پتہ ہیں انھیں 877-458-9377 پر کال کرنا چاہیے۔

 

  • زمینی کوڑے دان—اکتوبر 6 تک، ماحولیاتی معیار پر ٹیکساس کمیشن (TCEQ) نے بڑے پیمانے پر ملبوں کو ہینڈل کرنے کے لیے 189 عارضی ملبہ مینجمنٹ سائٹ کی منظوری دی تھی۔ TCEQ کے فیلڈ آبزرور کی طرف سے ماحولیاتی ہدایات کے مطابق تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے کوڑے کے پڑاؤ کے علاقوں اور زمینی کوڑے دانوں کا دورہ اور نگرانی جاری ہے۔

 

  • گھر—اکتوبر 23 تک، 23,000 سے زیادہ ہاروے پسماندگان نے صفائی امداد ہاٹ لائن کو کال کیا ہے: (844) 965-1386۔ آج کی تاریخ تک، 188 سے زیادہ رضاکاروں نے 16,000 گندگی اور سیلاب سے سے متاثرہ گھروں کو صاف کرنے کی درخواستوں کو مکمل کیا ہے۔

 

ملبوں کو ہٹانے اور ٹیکساس کی صفائی کرنے کے لیے ضروری رقم اور تکنیکی واقفیت حاصل کرنے کے بہت سے ذرائع ہیں۔ مثالوں میں شامل ہیں:

 

  • امریکی اسمال بزنس ایڈمنسٹریشن (SBA) تمام طرح کے کاروبار (بشمول زمین داران)، غیر منافع بخش اداروں، مکان مالکان اور کرایہ داروں کے لیے کم شرح سود پر قرض کی پیشکش کرتا ہے، تاکہ ہاروے سے ہونے والے وہ نقصانات – بشمول ملبہ ہٹانے کی لاگت جن کا احاطہ بیمہ/معاوضہ میں نہیں ہوا ہے ان کا ازالہ کیا جا سکے۔ اّن لائن درخواست دیں disasterloan.sba.gov/ela۔ اب تک SBA نے ٹیکساس کے لیے

$1.4 بلین تباہی کے قرضوں کی منظوری دی ہے۔

 

  • کسان، مویشی پالنے والے، محافظ جنگلات، مال مویشی مہیا کرنے والے ہارے کی وجہ سے ہونے والے بعض نقصانات کا احاطہ کرنے کے لیے امریکی محکمہ زراعت (USDA) اور اس کی فارم سروس ایجنسی (FSA) کی طرف سے ہنگامی قرضوں کے اہل ہو سکتے ہیں۔ جن کے پاس کچھ سوالات ہیں انھیں fsa.usda.gov پر آن لائن جانا چاہیے یا ایک FSA افسر یا USDA سروس سنٹر کا دورہ کرنا چاہیے۔

 

  • ہریکین ہاروے کے اخراجات کے لیے بازادائیگی کے خواہشمند قصبے، شہر، غیر منافع بخش اور سرکاری ایجنسیوں کو لازمی طور پر پہلے اپنی درخواستیں عوامی امداد فارموں کے لیے ٹیکساس ڈویژن برائے ایمرجنسی مینجمنٹ میں جمع کرنی چاہیے۔ وفاقی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی (FEMA) ملبہ ہٹانے کی اہل اور منظور شدہ لاگت کے 90 فیصد کے ساتھ ساتھ، ہنگامی حفاظتی اقدامات اور تباہی سے متاثرہ بنیادی ڈھانچہ کی مرمت اور تبدیلی کے لیے اہل دائرہ اختیار کو بازادائیگی کرے گی۔

 

  • فیما نے ملبہ ہٹانے کے لیے $220 ملین تعجیل کار فنڈ کی منظوری دی ہے۔ اس کے علاوہ:

 

  • فیما ملبہ سے متعلقہ مسائل پر ریاست اور مقامی کمیونٹی کو تکنیکی مدد فراہم کرتی ہے۔
  • امریکی آرمی کارپس آف انجینیئرز فیما کو ملبہ ہٹانے کے لیے تکنیکی امداد اور انجینیئرنگ تعاون فراہم کر رہے ہیں۔ کارپس مقامی حکومتوں کے ساتھ بھی ملبہ ہٹانے کی ان کی ضرورت کا تعین کرنے میں مدد کے لیے کام کر رہا ہے۔
  • مقامی حکومتوں کی درخواست پر، TxDOT ان کمیونٹیوں میں عوامی صحت اور حفاظت کے لیے خطرہ بننے والے ملبوں کو صاف کر سکتا ہے جہاں تمام دوسرے وسائل ختم ہو گئے ہوں اور/یا جو ملبہ ہٹانے کی سروس کا ٹھیکہ دینے کی صلاحیت نہ رکھتے ہوں۔
  • ہاروے کے ذریعہ پیدا ہونے والے ملبوں کی شدت کی وجہ سے، پہلے سے منظور شدہ بعض شرائط کے تحت، فیما نے اہل درخواست دہندگان کو ایک بار تباہی کے ملبوں کو صنعتی اور کمرشیل جگہوں سے ہٹانے کے لیے بازادائیگی کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
  • ایک حوصلہ افزائی کے طور پر، اہل دائرہ اختیار ملبہ ہٹانے کے اپنے آپریشن کے ذریعہ ری سائیکلنگ مواد کے لیے اضافی فنڈ حاصل کر سکتے ہیں۔ ان آمدنیوں کو کسی فیما فنڈ سے کم نہیں کیا جائے گا۔

 

اکتوبر 23 تک، ٹیکساس میں ہاروے صفائی پر کام کر رہے مختلف دائرہ اختیار نے ٹھیکہ مزدوری، موجودی عملہ، کارکنان اور قرب و جوار کی کمیونیٹی اور TxDOT سے لیے گئے قرض کا استعمال کرتے ہوئے 7.9 ملین کیوبک گز تباہی ملبہ اٹھا لیا تھا۔ ان کی پیش رفت اور ٹائم لائن کی مثالوں میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:

  • اکتوبر 4 تک، جیفرسی کاؤنٹی میں پورٹ آرتھر سٹی نے تخمینی طور پر کل 1 ملین مکعب گز تباہی ملبہ میں سے 159,000 مکعب گز سے زیادہ اٹھا لیا تھا۔
  • شوگر لینڈ سٹی نے اکتوبر 5 تک ملبہ کی صفائی مکمل کر لی تھی، جس میں تقریباً 2,000 مکعب گز تباہی کے ملبہ کی دو مکمل اقدام اور اسپاٹ کلکشن میں صفائی کی رپورٹ کی گئی۔
  • اکتوبر 6 کو، ٹیکساس گورنر Greg Abbott نے ستی آف ہیوسٹن کو فوری طور پر ملبہ ہٹانے کی فنڈنگ کے طور پر $50 ملین کی پیشکش کی۔ یہ رقم ریاست کی تباہی امدادی فنڈ سے دی گئی تھی۔ ہیوسٹن کے ملبہ ہٹانے کی کوششوں کے بارے میں اپ ڈیٹ کے لیے، HoustonRecovers.org پر آن لائن جائیں۔ اکتوبر 11 تک، سٹی آف ہیوسٹن نے 1 ملین مکعب گز ہاروے ملبہ اٹھایا اور تباہی ملبہ اکٹھا کرنے کا اپنا پہلا پاس مکمل کیا۔
  • اکتوبر 16 تک، TxDOT نے 10 ملین مربع فٹ ملبہ—یا 186 فٹبال میدانوں کے برابر اکٹھا کیا—جو کہ کارپس کرسٹی سے بیومانٹ تک سب سے زیادہ تباہ شدہ علاقوں سے تھا۔
  • ارنس کاؤنٹی میں—جس میں سب سے شدید تباہ شدہ راکپورٹ سٹی اور فلٹن کا علاقہ شامل ہے—اکتوبر 23 تک 1.1 ملین مربع گز ملبہ اٹھا لیا تھا۔
  • گیلوسٹن کاؤنٹی میں ڈکینسن سٹی میں اکتوبر 25 تک سڑک کے کنارے پڑے تباہی کے حتمی ملبوں کو اٹھانے کا منصوبہ بنیا ہے۔

 

ایک مشترکہ ہدف حاصل کرنے کے لیے ہاروے کی صفائی میں مقامی، ریاستی اور وفاقی شراکت داروں کی طرف سے ایک متحدہ کوشش کی ضروت ہے۔ تباہی کے سائز کی وجہ سے، ملبہ اکٹھا کرنے اور تلف کرنے کو مکمل کرنے میں ایک سال تک کا طویل وقت لگ سکتا ہے۔ بحالی کے افسران عوام کو یاددہانی کراتے ہیں کہ ملبہ ہٹانے میں سست رفتار سے چلنے والے بھاری سازوسامان شامل ہیں۔ گاڑی چلانے والوں اور پیدل چلنے والوں کو کام کرنے والے افراد کو کافی جگہ دینے کی ضرورت ہے۔

 

ہریکین ہاروے اور ٹیکساس کی وصولی کے بارے میں مزید معلومات کے لئے، ہریکین ہاروے ویب صفح، فیما ہاروے فیس بک کے صفحہ www.facebook.com/FEMAHarvey/، @FEMARegion6 ٹویٹر اکاؤنٹ، اور ٹیکساس ڈویژن کے ایمرجنسی مینجمنٹ ویب سائٹ www.dps.texas.gov/dem/ پر جائیں۔

Tags:
Last updated