پیش رفت۔ شراکت داریاں۔ تیاری: ہیریکن ہاروے کے چھ مہینے بعد

Release Date Release Number
NR 166
Release Date:
February 20, 2018

 

آسٹن، ٹیکساس – ہیریکن کے ذریعہلون سٹار اسٹیٹ ( تنہا ستارے والی ریاست) کی شدید تباہی کو چھ مہینے گزر چکے ہیں اور ساحلی قصبوں، شہری علاقوں، اور دیہی کاؤنٹیز میں رہنے والے ٹیکساس کے باشندے اپنی عدیم المثال بحالی کے راستے پر آگے بڑھ رہے ہیں۔

 

سینکڑوں ہزار مالکان مکان اپنے ہیریکن سے تباہ شدہ گھروں کی تعمیر نو کررہے ہیں یا انہوں نے نئے کرایے کے اپارٹمنٹس یا گھر لے لیے ہیں۔ ان کی بحالی کی سرگرمی کو وفاقی مالی امداد، امریکی اسمال بزنس ایڈمنسٹریشن (SBA) سے تباہی سے متعلق کم شرح سود پر قرضوں اور سیلاب بیمہ کے کروڑوں ڈالرز سے تقویت ملی ہے جو اب ان کو مل چکی ہے۔

 

فوری سماجی ضروریات سے متعلق وفاقی مالی امداد کے علاوہ، وفاقی ایجنسیوں، غیر منفعتی ایجنسیوں سے مالی امداد اور نجی سیکٹر کے عطیات نے بھی بحالی کی کوششوں میں تعاون کیا ہے، اور بحران سے متعلق صلاح کاری، آفت سے متعلق قانونی امداد، فوڈ بینکس کو بازادائیگیوں، اور تباہی کے سبب بے روزگاری کے معاملات میں مدد کی ہے۔

 

امید کے مطابق، اب بھی بہت کچھ کرنا باقی ہے، اور ٹیکساس کے بہت سے باشندے اب بھی تباہی سے بحالی کے مراحل میں اپنے راستے تلاش کررہے ہیں، خاص طور پر متاثرین ابھی بھی عارضی طور پر ہوٹلوں، مختصر مدتی کرایے والے اپارٹمنٹس، سفری ٹریلروں یا لیز والے اپارٹمنٹس میں رہ رہے ہیں۔

 

بعض متاثرین جن کی ضروریات کی تکمیل نہیں ہوئی ہے، جنہیں دستیاب مالیاتی وسائل کا احاطہ حاصل نہیں ہے انہیں بدستور مقامی، ریاستی، وفاقی، غیر منفعتی، اور پرائیوٹ سیکٹر کے شرکاء کاران کی جانب سے مستقل سماجی خدمات اور مقامی سطح پر اختراعی و طویل مدتی بحالی سے متعلق معاونت کی شکل میں مدد ضرورت ہوگی۔

 

جبکہ متاثرین ہاروے کے اثرات سے مسلسل بحالی کی طرف جارہے ہیں، تاہم ہر کسی کے لیے یہ ذہن میں رکھنا ضروری ہے کہ ہیریکن کے موسم کو آنے میں صرف چار مہینے باقی بچے ہیں، اور مارچ میں آنے والے موسم بہار کے سیلاب کا وقت تیزی سے قریب آرہا ہے۔ حالیہ صورتحال کے مطابق متاثرین کے لیے وقت نہیں ہے کہ وہ اپنے خطرات کو جان سکیں اور اپنے گھروں کو بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کرسکیں۔ تیاری کے طریقوں کے بارے میں معلومات کے لیے ملاحظہ کریں: https://www.ready.gov/۔

 

ہریکین ہاروے اور ٹیکساس بحالی سے متعلق مزید معلومات کے لیے، ہریکین ہاروے کی تباہی سے متعلق ویب پیج www.fema.gov/disaster/4332 پر جائیں، یا فیس بک http://www.facebook.com/FEMAharvey یا FEMA Region6 ٹوئیٹر اکاؤنٹ twitter.com/FEMARegion6 ملاحظہ کریں یا ٹیکساس ڈویژن کی ایمرجنسی مینیجمنٹ ویب سائٹ www.dps.texas.gov/dem/ پر جائیں۔

 

 

بلحاظ تعداد

 

1:  ہیریکن ہاروے سے بحالی کے لیے مقامی، ریاستی، وفاقی سطح ، اور غیر منفعتی ایجنسیوں، نجی سیکٹر کے شرکاء کاران اور خود متاثرین کی ایک ٹیم درکار ہوتی ہے۔

 

17: ڈیزاسٹر ریکوری سنٹرز جو متاثرین کی مدد کے لیے بدستور کھلے ہیں۔

 

41: انفرادی امداد کے لیے نامزدکاؤنٹیز۔

 

53: عوامی امداد کے نامزد کاؤنٹیز۔

 

103: انتہائی اہم بنیادی ڈھانچوں کی مرمت کے لیے عوامی اعانت کے ضرورت مند پروجیکٹس۔

 

306: ہاروے سے متاثرہ علاقوں کی کمیونیٹیز جو نیشنل فلڈ انشورنس پروگرام میں شرکت کررہی ہیں۔

 

1,923: آفت سے متعلق عارضی رہائش گاہوں میں متاثرین۔

 

8,750: ایسے گھرانے جو عارضی طور پر FEMA سے فنڈیافتہ ہوٹلوں میں رہ رہے ہیں۔

 

91,000: سیلاب بیمہ کے دعوے۔

 

11,903,736:  ہاروے سے متاثرہ علاقوں میں صاف کیا گیا مکعب گز ملبہ۔

 

$19,976,306: آفت کے سبب بے روزگاری سے متعلق اعانت کے لیے مختص کردہ فنڈز۔

 

$625,000,000: عوامی اعانت کے پروجیکٹس کے لیے درکار ڈالرز۔

 

$1,183,209,235: ہزارڈ میٹیگیشن گرانٹ پروگرام (خطرے میں تخفیف کے لیے مالی امداد کا پروگرام) کے فنڈز جو ان پروجیکٹس کے لیے دستیاب ہیں جو آئندہ آفات کے اثرات کو کم کریں گے۔

 

$1,557,571,583: متاثرین کو گھر اور تباہی سے متعلق دیگر اخراجات کے لیے ادا کیا گیا مالی امداد

 

$3,100,000,000: امریکی اسمال بزنس ایڈمنسٹریشن (SBA) سے کم شرح سود والے منظور شدہ قرضے

 

$8,300,000,000: نیشنل فلڈ انشورنس پروگرام (NFIP) کی ادائیگیاں۔

 

$13,000,000,000: وفاقی اور ریاستی گرانٹس، SBA کے تباہی سے متعلق کم شرح سود والے قرضوں، اور نیشنل فلڈ انشورنس پروگرام (NFIP) کی ادائیگیوں سے متاثرین کو ملنے والی رقم۔

 

 

###

 

  FEMA کا مشن ہمارے شہریوں اور اولین ردعمل کرنے والوں کا تعاون کرنا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جائے کہ ایک ملک کے بطور ہم ساتھ مل کر سبھی خطرات کے لیے تیار ہونے، ان سے بچاؤ کرنے، ان پر ردعمل کرنے، ان پر قابو پانے اور ان میں کمی کرنے کی اپنی اہلیت تعمیر کر سکتے ہیں، اسے برقرار رکھ سکتے ہیں اور اس میں بہتری لا سکتے ہیں۔

 

تباہی سے متعلق اعانت نسل، رنگ، مذہب، قومیت، جنس، عمر، معذوری، انگریزی کی مہارت یا معاشی حیثت کا لحاظ کیے بغیر دستیاب ہے۔ اگر آپ یا آپ کے کسی واقف کار کے خلاف امتیازی سلوک ہوا ہے تو FEMA کو ٹول فری 800-621-3362 (وائس، 711/VRS - ویڈیو ریلے سروس) (ٹی ٹی وائی: 800-462-7585) پر کال کریں۔ کثیر لسانی آپریٹرز دستیاب ہیں (ہسپانوی کے لیے 2 دبائیں)۔ SBA تباہی سے نقصان شدہ نجی املاک کی طویل مدتی تعمیر نو کے لیے وفاقی حکومت کی رقم کا بنیادی ذریعہ ہے۔

 

SBA ہر سائز کے کاروبار، نجی غیر منفعتی تنظیموں، گھر مالکان اور کرایہ داروں کو مرمتوں اور تعمیر نو کی کوششوں کی فنڈنگ کرنے اور ضائع شدہ یا تباہی سے نقصان شدہ ذاتی املاک کو بدلنے کی لاگت کی تلافی میں مدد کرتا ہے۔ تباہی سے متعلق یہ قرض، بیمہ اور دیگر وصولیابیوں سے مکمل معاوضہ نہ مل پانے والے نقصانات کی تلافی کرتے ہیں اور دیگر ایجنسیوں یا تنظیموں سے ملنے والی مراعات کا بدل نہیں ہیں۔ مزید معلومات کے لیے، درخواست دہندگان SBA کے ڈیزاسٹر اسسٹنس کسٹمر سروس سنٹر سے (800) 659-2955 پر کال کرکے، یا disastercustomerservice@sba.gov پر ای میل کرکے، یا www.sba.gov/disaster پر SBA کی ویب سائٹ ملاحظہ کرکے رابطہ کر سکتے ہیں۔ سماعت سے محروم اور اونچا سننے والے افراد (800) 877-8339 پر کال کر سکتے ہیں۔ سماعت سے محروم اور اونچا سننے والے افراد (800) 877-8339 پر کال کر سکتے ہیں۔

 

Tags:
Last updated