بریزوریا، کالڈویل کاؤنٹی میں موبائل ڈیزاسٹر ریکوری سنٹر کا آغاز

Release Date Release Number
NR-074
Release Date:
October 23, 2017

 

آسٹن، ٹیکساس - دو ریاستی ٹیکساس /فیما ڈیزاسٹر ریکوری سنٹرز منگل، اکتوبر 24،  کو کھولیں گے: ایک مغربی کولمبیا شہر کے بریزوریا کاؤنٹی میں، اور ایک لاکھارت شہر کے سان کالڈویل کاؤنٹی میں۔

 

وفاقی ڈیزاسٹر ریکوری سنٹرز ہریکین ہاروے اور اس کے بعد آنے والے سیلاب کے مدنظر ٹیکساس کے وفاقی تباہی سے متعلق اعلامیہ میں شامل  کاؤنٹیز کے افراد اور کاروباروں کوبذات خود تعاون پیش کرتے ہیں۔

 

وفاقی ہنگامی نظم و نسق سے متعلق ایجنسی (FEMA) اور امریکہ کے چھوٹے موٹے کاروبار سے متعلق انتظامیہ (SBA)، ریاستی اور دیگر ایجنسیوں سے تعلق رکھنے والے باز بحالی سے متعلق ماہرین خصوصی اعانت کے بارے میں بات کرنے اور درخواست پُر کرنے میں رہنمائی کے ضرورتمند کسی کی بھی مدد کرنے کے لیے سنٹر پر موجود رہیں گے۔ نئے سنٹرز کے مقام کا پتہ درج ذیل ہے:

 

West Columbia Civic Center

512 E. Brazos Ave

West Columbia, TX 77486

 پیر - سنيچر صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک

اتوار دوپہرسے شام 5 بجے تک

 

Old Hospital/ Tech Facility (سینئر سینٹر كا اگلا)

901 Bois D’ Arc Street

Lockhart, TX 78644

 پیر - سنيچر صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک

اتوار دوپہرسے شام 5 بجے تک

 

 

چھوٹے موٹے کاروبار سے متعلق انتظامیہ (Small Business Administration, SBA) کے تباہی میں اعانت سے متعلق ملازمین حتی الامکان جلد سے جلد کاروبار اور باشندوں کی تعمیر نو میں مدد کرنے کے پابند عہد ہیں۔ SBA کے نمائندے SBA کے تباہی سے متعلق لون پروگرام کے بارے میں سوالوں کے جواب دینے اور SBA کے لیے درخواست دینے میں کاروبار مالکان اور باشندوں کی مدد کرنے کے لیے دستیاب ہیں۔

 

ڈیزاسٹر ریکوری سنٹرز معذور افراد کے لیے قابل رسائی ہیں۔ سنٹرز پر اعانتی ٹیکنالوجی والے آلات موجود ہیں جو تباہی سے متاثر ہونے والے افراد کو تیز آواز والے ٹیلیفون، متن ڈسپلے کرنے والے فون، سماعت سے محروم افراد کے لیے تیز آواز میں سننے والے آلات اور بینائی سے محروم افراد کے لیے میگنیفائز استعمال کرنے کی سہولت دیتے ہیں۔ ویڈیو پر ریموٹ ترجمانی دستیاب ہے اور درخواست کرنے پر بذات خود اشاراتی زبان دستیاب ہے۔ ان سنٹرز کے پاس قابل رسائی پارکنگ، ڈھلانیں اور آرام گاہیں بھی ہیں۔

 

امریکی اشاراتی زبان کے ترجمان DRC میں مدد کے لیے موجود ہیں۔ (470) 379-5943 پر ٹیکسٹ پیغام کے ذریعہ درخواست کی جا سکتی ہے۔ پسماندگان کو اپنا نام، جس DRC کا وہ دورہ کریں گے اس کا پتہ، اپنے دورہ کی تاریخ اور وقت اور درخواست کی جانے والی اشاراتی زبان کی قسم فراہم کرنے کی ضرورت ہوگی۔ مدد کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے مدد کے لیے سبھی درخواستوں کو DRC دورہ سے کم از کم 24 گھنٹے پہلے پیش کیا جانا چاہیے۔

 

اگر ممکن ہو تو، گھر کے مالکان، کرایہ داران اور کاروبار کو کسی ریکوری سنٹر پر جانے سے قبل FEMA کے پاس رجسٹریشن کروانا چاہیے۔ اہل باشندے اعانت کے لیے درج ذیل طریقوں سے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں:

 

  • آن لائن DisasterAssistance.gov پر۔
  • فون 800-621-3362 (وائس، 711/VRS-ویڈیو ریلے سروس) (TTY: 800-462-7585)۔ کثیر لسانی آپریٹرز دستیاب ہیں (ہسپانوی کے لیے 2 دبائیں)۔
  • FEMA ایپ کی معرفت، Apple اور Android موبائل ڈیوائسز کے لیے دستیاب ہے۔ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے ملاحظہ کریں: fema.gov/mobile-app۔

     

    رجسٹریشن کرواتے وقت درج ذیل معلومات مفید ہے:

     

  • اس مقام کا پتہ جہاں پر نقصان ہوا ہے (تباہی سے قبل کا پتہ)
  • موجودہ ڈاک کا پتہ۔
  • موجودہ ٹیلیفون نمبر۔
  • بیمہ کی معلومات۔
  • گھرانے کی کل سالانہ آمدنی۔
  • چیکنگ یا بچت کھاتے کے لیے راؤٹنگ اور کھاتہ نمبر (اس سے FEMA کو تباہی سے متعلق اعانتی رقوم بینک کھاتے میں براہ راست منتقل کرنے میں سہولت ملتی ہے)۔
  • تباہی کی وجہ سے ہوئے نقصان اور خسارے کی تفصیل۔

 

تباہی سے متاثر ہونے والے افراد اعانت کے لیے کسی بھی سنٹر پر تشریف لا سکتے ہیں۔ ریکوری سنٹرز کے مقامات www.fema.gov/DRC پر آن لائن ہیں۔

 

ارنساس، آسٹن، بیسٹراپ، بی، بریزوریا،کالڈویل، کیلہؤن، چیمبرز، کولوراڈو، ڈیوٹ، فائٹے، فورٹ بینڈ، گالویسٹن، گولیاڈ، گوانزالیز، ہارڈن، ہیرس، جیکسن، جیسپر، جیفرسن، کرنیز، کلیبرج، لیواسا، لی، لبرٹی، میٹاگورڈا، مونٹگمری، نیوٹن، نوئیسس، آرینج، پولک، ریفیوجیو، سبائن، سان جیسنٹو، سان پیٹریسیو، ٹائلر، وکٹوریا، والر، والکراور وھارٹن کے گھر مالکان، کرایہ داران اور کاروبار مدد کے لیے اہل ہو سکتے ہیں۔

 

ہریکین ہاروے اور ٹیکساس کی وصولی کے بارے میں مزید معلومات کے لئے، ہریکین ہاروے ویب صفحہwww.fema.gov/disaster/4332، فیما ہاروے فیس بک کے صفحہ ، @ فیمیرگین 6 ٹویٹر اکاؤنٹ، اور ٹیکساس ڈویژن کے ایمرجنسی مینجمنٹ ویب سائٹ پر جائیں۔

Tags:
Last updated