حقائق نامہ: براہ راست لیز کے اختیارات

Release Date Release Number
Release Date:
December 19, 2017

ٹیکساس جنرل لینڈ آفس (GLO) ٹیکساس کے ان اہل افراد کے لئے رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے لئے آپ سے مدد طلب کررہا ہے جو ہریکین ہاروے طوفان کی وجہ سے اپنے مستقل گھروں سے بے گھر ہو گئے ہیں۔
 

GLO براہِ راست لیزنگ اور کثیر خاندانوں کی لیز اور مرمت (MLR) پروگرام کے ذریعہ ٹیکساس کے ان مستحق افراد کے لئے عارضی رہائشی لیز کا انتظام کررہا ہے جو اس وقت تک اپنے گھر نہیں لوٹ سکتے ہیں جب تک کہ ان کے گھروں کی مرمت یا تعمیر نو نہ ہو جائے۔ ان پروگراموں میں کمیونٹی کی شرکت ان کی کامیابی کے لئے بہت اہم ہے اور ہماری تعمیر نو کی کوششوں کا ایک لازمی جزء ہے۔

 

براہ راست لیزنگ: حکومت کو اس قابل بناتی ہے کہ وہ گھر کے طلب گاروں کو لیز پر ایسی پراپرٹی دے سکے جو عام طور پر عوام کے لئے دستیاب نہیں ہوتی ہے، جیسے کہ کارپوریٹ لاجنگ (کرایہ کی رہائش)۔

  • پراپرٹی کم سے کم ایسی ہونی چاہئے کہ اس میں ایک یا ایک سے زیادہ افراد کے رہنے کے لئے مکمل اور آزاد سہولیات موجود ہوں، بشمول رہنے، سونے اور کھانے کے۔
  • ہوٹل، موٹل اور توسیعی قیام کے لاجنگ اہل نہیں ہیں۔

     

    کثیر-خاندانوں کی لیز اور مرمت: اس کی مدد سے حکومت موجودہ مرمت کے لئے اور موجودہ کثیر خاندانوں کی ہاؤسنگ کے لئے معاہدہ کرتی ہے، جیسے کہ اپارٹمینٹ، تا کہ متاثرین کے لئے مزید رہاشیں فراہم کی جا سکیں۔

     

    GLO لیز کی قدر اور مرمت کی لاگت کا تعین کرے گا۔ ان مرمتوں کی لاگت لیز کی قدر سے منہا کرلی جائے گی اور یہ لیز کی قدر سے تجاوز نہیں کر سکتی ہے۔

     

    پراپرٹی ایسی ہونی چاہئے جو ان کم سے کم تقاضوں کو پورا کرے:

  • پہلے کثیر خاندانوں کی ہاؤسنگ کے لئے استعمال ہو چکی ہو (تین یا اس سے زیادہ یونٹس)؛
  • مقررہ طوفانی علاقہ یا اس سے متصل علاقہ میں واقع ہو؛
  • کم سے کم فروری 2019 تک GLO کے لئے لیز کے لئے دستیاب ہو؛
  • چار مہینوں کے اندر قابل مرمت ہو؛ اور
  • سیلاب کے کسی خاص خطرے والے علاقہ کے باہر واقع ہو۔
  • ہوٹل، موٹل اور توسیعی قیام کے لاجنگ اہل نہیں ہیں۔

     

    براہِ راست لیزنگ اور کثیر خاندانی لیز اور مرمتی پراپرٹی ایک ایسی کاؤنٹی میں واقع ہو جو براہِ راست ہاؤسنگ کے لئے متعین کردہ ہو یا اس سے متصل ہو۔

     

     

    پراپرٹی کے مالک کے لئے، جن کے یونٹ کا استعمال ایک عارضی ہاؤسنگ لیزنگ پروگرام میں کیا جائے، ضروری ہے کہ وہ مقامی حکومتی اہلکار کے ساتھ ایک لیز پر دستخط کریں۔ کسی لیز پر دستخط کرنے سے پہلے، اس بات کے لئے پراپرٹی کا تخمینہ کیا جائے گا کہ کیا یہ کم سے کم تقاضوں کو پورا کرتی ہے:

  • لاگت کی بچت، معتدل مارکیٹ قدر کے مطابق؛
  • مینٹیننس سروس کی فراہمی اور انتظام کے لئے مکان مالک کی قابلیت؛ اور
  • کمیونٹی سروسز سے قرابت۔

 

GLO اہل کرایہ داروں کو بہترین دستیاب براہِ راست عارضی ہاؤسنگ اور سلوشن کے ساتھ میل کرتا ہے تاکہ FEMA اہلیتی تعین کی بنیاد پر ان کی انفرادی ضرویات پوری ہو سکیں۔

 

GLO لیز کو فروری 2019 سے آگے بھی لے جا سکتا ہے اگر مدت امداد میں FEMA کی طرف سے توسیع کی جاتی ہے اور صرف اس کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ ایک 30 دنوں کی تحریری نوٹس کے ساتھ لیز کو منسوخ کر سکتا ہے۔

 

اپنی پراپرٹی کوMLR یا براہِ راست لیز پروگرام کے تحت لانے کے لئے، برائے مہربانی ٹیکساس اپارٹمینٹ ایسوسی ایشن (TAA) سے 512-479-6252 پر رابطہ کریں۔

 

براہِ راست ہاؤسنگ ریاست کی درخواست پرFEMA کے ذریعہ ایک عارضی حل کے طور پر فراہم کی جاتی ہے اور یہ سیلاب کے متاثرین کے لئے ایک مستقل رہائشی اختیار نہیں ہے۔

 

Last updated