سرمائی طوفان سے نقصان ہوا ہے؟ FEMA اسسٹنس جن چیزوں کا احاطہ کرتی ہے وہ یہ ہیں

Release Date:
March 2, 2021

ٹیکساس کے جن باشندوں کو غیربیمہ شدہ نقصانات کا سامنا ہوا ہے انہیں جتنی جلدی ممکن ہو FEMA کی انفرادی اعانت سے رابطہ کرنا چاہئے۔ جن مکینوں کے گھروں کا بیمہ ہے انہیں FEMA میں درخواست دینے سے قبل اپنے بیمہ کے لیے دعوی دائر کرنا چاہئے۔

ٹیکساس کے طوفان کے متاثرین کے لیے FEMA میں رجسٹریشن سے متعلق رہنمائی

درخواست دینے کے لیے سب سے تیز اور آسان طریقہ  www.disasterassistance.govپر جاکر اور "آن لائن

درخواست دیں" کو منتخب کرنا ہے۔ درخواست کی کارروائی کے دوران، براہ کرم نقصان کی وجہ جیسے اولہ/ برف منتخب کرنے کو یقینی بنائيں۔ اگر آپ کا بیمہ ہے اور آپ آفت سے متعلق اعانت کے لیے درخواست دے رہے ہیں تو، یہ ضروری ہے کہ آپ جتنی جلدی ممکن ہو اپنی بیمہ کمپنی کے پاس اپنا دعوی دائر کریں۔ قانون کے مطابق، FEMA بیمہ کے ذریعہ احاطہ یافتہ نقصانات کے لیے دوبارہ مدد نہیں کرسکتی۔ اگر بیمہ آپ کے تمام نقصانات کا احاطہ نہیں کرتا ہے تو، آپ وفاقی اعانت کے اہل ہو سکتے ہیں۔

FEMA کا انفرادی اور گھریلو اعانت سے متعلق پروگرام بیمہ کے لیے موزوں نہیں ہے اور آفت کی وجہ سے ہونے والے تمام نقصانات کی ادائیگی نہیں کرسکتی ہے۔

اگر آن لائن رجسٹر کرنا ممکن نہ ہو تو، 800-621-3362 (TTY 800-462-7585) کو کال کریں۔ ٹول فری ٹیلیفون لائنیں روزانہ صبح 8 سے رات 10 بجے CDT، چالو ہیں۔ جو لوگ ریلے سروس جیسے کہ ویڈیو فون، اننوکیپشن یا کیپ ٹیل استعمال کرتے ہیں انہیں FEMA کو اپنے مخصوص نمبروں سے آگاہ کرنا چاہیئے جو اس سروس سے جڑے ہیں

جب آپ اعانت کے لیے درخواست دیں، تو درج ذیل معلومات اپنے پاس تیار رکھیں:

  • ایک حالیہ فون نمبر جہاں آپ سے رابطہ کیا جا سکتا ہو۔
  • آفت کے وقت آپ کا پتہ اور وہ پتہ جہاں آپ ابھی قیام پذیر ہیں۔
  • آپ کا سوشل سیکیورٹی نمبر، اگر دستیاب ہو۔
  • نقصانات اور زیاں کی عمومی فہرست، اور
  • اگر بیمہ ہو تو، بیمہ پالیسی نمبر، اور ایجنٹ یا کمپنی کا نام

آفت سے متعلق اعانت اور اہلیت

آفت سے متعلق اعانت میں عارضی رہائش اور گھر کی مرمتوں کے لیے عارضی رہائش، غیر بیمہ شدہ جائیدادوں کے نقصانات کا احاطہ کرنے کے لیے اسمال بزنس ایڈمنسٹریشن (SBA) کی جانب سے کم شرح سود پر قرضے، اور افراد اور کاروبار کے مالکان کو آفت کے اثرات سے نکلنے میں مدد کے لیے دیگر پروگرامز شامل ہو سکتے ہیں۔

مقررہ کاؤنٹی کے اہل مالکان مکان اور کرایہ داروں کے لیے، FEMA کی اعانت میں شامل ہوسکتی ہیں:

  • جائیداد: FEMA پائپ کے پھٹنے ساتھ ہی آفت سے نقصان شدہ حرارت، ہواباشی، اور ایر کنڈیشنگ سسٹمز، ریفریجریٹرز اور اسٹوو کی مرمت کے لیے مدد کرسکتا ہے۔
  • دیگر ممکنہ احاطہ شدہ مرمتوں میں درج ذیل شامل ہوسکتی ہیں:
    • آفت سے گھر میں بجلی، نل سازی یا گیس کو نقصان۔
    • چھت میں رساؤ جس کی وجہ سے چھتوں کو نقصان پہنچا ہو اور بجلی کے اجزاء کو خطرہ لاحق ہو۔
    • گھر کے لازمی استعمال والے حصوں میں فرش در فرش کو آفت کی وجہ سے نقصان، اور
    • آفت کی وجہ سے کھڑکیوں کا ٹوٹنا۔

رہائش کے اخراجات کی باز ادائیگی: صرف DR-4586-TX۔ جن متاثرین نے صرف افادہ جات کی کٹوتی کی وجہ سے غیربیمہ شدہ اقامت کے اخراجات کیے ہیں اور ان کے گھر کو آفت کی وجہ سے نقصان نہیں پہنچا ہے وہ بھی اب بازادائیگی کے لیے اہل ہیں۔ معیاری وقفہ 11 فروری - 28 فروری ہے۔

 

کرایے سے متعلق اعانت: ان درخواست دہندگان کے لیے متبادل رہائش کے کرایہ کے لیے فنڈز جن کے گھر آفت کی وجہ سے ناقابل سکونت ہوگئے ہیں۔

 

ذاتی جائيداد سے متعلق اعانت: درخواست دہندگان کو آفت کی وجہ سے ذاتی جائیداد کو ہونے والے غیربیمہ شدہ نقصان کی مرمت کرنے یا اسے تبدیل کرنے کے لیے فنڈز، جس میں پائپوں کے پھٹنے کی وجہ سے جائیداد کو ہونے والا نقصان شامل ہے۔

 

متفرق اشیاء: آفت کی وجہ سے خریدے گئے مخصوص اشیاء کے لیے فنڈز۔ جنریٹروں کی بازادائيگی افادہ جات کی کٹوتی کے بعد درخواست دہندہ کے ذریعہ طبی لحاظ سے ضروری آلہ کو واقعہ کے دوران چلانے کے لیے جنریٹر خریدنے تک محدود ہے۔

 

نقل و حمل سے متعلق اعانت: آفت کی وجہ سے نقصان زدہ بنیادی گاڑیوں کے لیے فنڈز، جس میں پیڑوں، بجلی کی لائنوں یا گاڑی چلانے کی غیرمحفوظ صورتحال کی وجہ سے گاڑیوں کے حادثے کی وجہ سے نقصان شامل ہے۔

 

طبی اور دانتوں سے متعلق اعانت: آفت کی وجہ سے غیربیمہ شدہ طبی اور دانتوں سے متعلق ضروریات کے لیے فنڈز، جیسے کہ پائپوں کے پھٹنے کی وجہ سے نقصان شدہ طبی لحاظ سے ضروری اشیاء یا انجماد سے بھی نیچے کی درجہ حرارت کی زد میں آنے کی وجہ سے طبی علاج کی ضرورت۔

 

بچوں کی دیکھ بھال سے متعلق اعانت: FEMA کا دیگر ضروریات میں تعاون سے متعلق پروگرام گھرانے کی بڑھی ہوئی مالی بوجھ کی وجہ سے بچوں کی

دیکھ بھال کے لیے جو 13 سال کی عمر اور اس سے چھوٹے ہیں اور/ یا 21 سال کی عمر کے معذور بچوں کی دیکھ بھال کے لیے اخراجات کی بازادائيگی کرسکتا ہے جنہیں وفاقی قانون کے مطابق روزمرہ کی سرگرمیوں میں تعاون کی ضرورت ہے۔

2-1-1 ٹیکساس کو کال کریں

اگر آپ کو فوری ضروریا ہیں تو پورے ٹیکساس کی رضاکار تنظیموں کے پاس آپ کی مدد کے لیے  کے پاس پروگرامز یا اضافی وسائل ہوسکتے ہیں۔

غذا کا نقصان

FEMA بجلی گل ہونے کی وجہ سے خراب ہونے والی غذا کے خراب ہونے کی بازادائيگی نہیں کرسکتی؛ آپ کی کمیونٹی کی رضاکار تنظیمیں مدد کرنے کی اہل ہوسکتی ہیں۔

بجلی کی لاگتیں

FEMA توانائی اور دیگر افادہ جات کے بلوں میں مدد نہیں کرتی ہے۔ اعانت طلب کرنے والے مکینوں کو ادائیگی کے منصوبے یا مؤخر ادائيگی کے اختیارات کے لیے اپنی افادہ جات کمپنی سے رابطہ کرنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

بیمہ کی قابل منہائی رقم

FEMA بیمہ کی قابل منہائی رقم کا احاطہ نہیں کرتی ہے۔ تاہم، آفت کی وجہ سے بیمہ شدہ نقصان کے قابل منہائی رقم سے کم ہونے پر، FEMA درخواست دہندگان کی ضروریات میں مدد کے لیے اعانت فراہم کرسکتی ہے۔ قانون کے مطابق، FEMA بیمہ کے ذریعہ احاطہ یافتہ نقصانات کے لیے دوبارہ مدد نہیں کرسکتی اس لیے FEMA کی جانب سے اعانت کی اہلیت کے تعین کے لیے آپ کو ہمیں اپنے بیمہ کے دعوی سے متعلق معلومات فراہم کرنی چاہئے۔

ٹیکساس میں گزشتہ مہینے آنے والے سرمائی طوفانوں کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، ملاحظہ کریں

https://www.fema.gov/disaster/4586

Tags:
Last updated