ترقی، سیلاب انشورنس ڈیکنسن ریستوران کی حفاظت کرتا ہے

Release Date Release Number
NR190
Release Date:
April 10, 2018

 

ڈیکنسن، ٹیکساس — ریستوران کے مالککیتھ للی کا آبائی وطن ڈیکنسن، ٹیکساس، گزشتہ دنوں تباہ کن طوفانوں کی زد میں آ گیا تھا، جب اگست 2017 میں ہریکین ہاروے آیا تھا، للی اس کے لیے تیار تھے۔

 

”ڈیکنسن میں میرے دو ریستوران ہیں، اور دونوں سیلاب انشورنس پالیسی کی طرف سے تحفظ یافتہ ہیں،“ انھوں نے کہا۔ ”سیلاب انشورنس یہاں کاروبار کرنے کی لاگت کا حصہ ہے۔“

 

للی کے انشورنس ایجنٹ نے قومی سیلاب انشورنس پروگرام (NFIP) کے ذریعہ اس کے ریستوران کے لیے پالیسیاں لکھی تھیں۔ این ایف آئی پی ایک وفاقی پروگرام ہے جو میں شرکت کرنے والی کمیونٹیز کی املاک کے مالکان کو سیلاب کے نقصانات سے تحفظ کے طور پر سیلاب انشورنس خریدنے کے کے قابل بناتا ہے،  جبکہ ریاست اور مقامی حکومتوں کو مستقبل کے سیلاب کے نقصان کو کم کرنے کے لیے سیلاب مینجمنٹ آرڈیننس کو نافذ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ للی کی پالیسیاں اس کی دو عمارتوں اور اس کے سامانوں کا احاطہ کرتی تھیں۔

 

سیلاب انشورنس حاصل کرنے کے علاوہ، للی نے اپنا نیا ریستوران، مارائس، بنیادی سیلاب کی بلندی سے 17 فٹ اوپر بنایا تھا۔ بلندی وہ سطح ہے جہاں 1 فیصد سیلاب کے دوران پانی کے بلند ہونے کی توقع کی جاتی ہے، جس کا مطلب ہے کہ کسی بھی سال میں اس طرح کے کسی واقعہ کا 1 فیصد امکان ہے۔

 

”میں نے پانی کو بلند ہوتے اور اوپر ریستوران کے دروازے تک جانے والی ہر ایک 12 سیڑھی کا احاطہ کرتے ہوئے دیکھا۔ یہاں تک کہ ہم اوپر [سیڑھیوں کے اوپر تک] کشتی سے گئے۔ پھر بارش رک گئی،“ انھوں نے بتایا۔ "ہر کسی نے کہا تھا کہ اتنی اونچائی پر اسے بنانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ میرے خیال سے وہ غلط تھے۔"

 

اگرچہ مارائس تباہی سے بچ گیا تھا، للی کا دوسرا ہوٹل، ڈیکنسن بار بی-کیو، خوش قسمت نہیں تھا۔ بار-بی-کیو ریستوران جو بلندی پر نہیں واقع تھا، اس میں 3 فٹ سے زیادہ پانی بھر گیا۔

 

للی نے اپنے بار-بی-کیو ملازمین کو مارائس میں منتقل کر دیا اور دونوں مینو سے کھانے پیش کرنا جاری رکھا۔ پھر انھوں نے فوری طور پر سیلاب کی پالیسی سے حاصل ہونے والی رقم سے ڈیکنسن بار-بی-کیو کو دوبارہ تعمیر کیا۔ 

 

” میرے پاس سیلاب کوریج کی $450,000 رقم تھی اور میں نے پائی پائی وصول کرلی،“ انھوں نے کہا۔‎۔ ”میرے خیال میں، سیلاب انشورنس مشکل نہیں ہے۔ اس پر مجھے سال میں صرف $2,100 کی لاگت لگی جس میں $1,200 قابل منہائی ہے۔“

 

ریاستہائے متحدہ میں سیلاب کا سب سے عام اور مہنگا قدرتی آفت ہے۔ تمام قدرتی آفات کا تقریباً 90 فیصد سیلاب پر مشتمل ہوتا ہے، اور سبھی 50 ریاستوں نے گزشتہ پانچ برسوں میں سیلاب کا تجربہ کیا ہے۔ سیلاب سے ہونے والی تباہیوں کو ایک معیاری مالک مکان کی انشورنش پالیسی کے تحت تحفظ نہیں دیا جاتا ہے۔

اضافی معلومات کے لیے، یہاں NFIP حقائق نامہ ملاحظہ کریں https://go.usa.gov/xQgKm.

 

ٹیکساس میں تباہی سے ابھر رہی کمیونٹی اور باشندوں کے لیے تخفیف اور وسائل سے متعلق معلومات کے لیے، ملاحظہ کریں: www.fema.gov/Texas-disaster-mitigation۔ 

 

ہریکین ہاروے اور ٹیکساس کی بحالی پر مزید معلومات کے لیے، ہریکین ہاروے کی تباہی سے متعلق ویب پیج www.fema.gov/disaster/4332 پر جائیں، یا فیس بک http://www.facebook.com/FEMAharvey یا FEMA Region6 ٹوئیٹر اکاؤنٹ twitter.com/FEMARegion6 ملاحظہ کریں یا ٹیکساس ڈویژن کی ایمرجنسی مینیجمنٹ ویب سائٹ https://www.dps.texas.gov/dem/ پر جائیں۔

 

Tags:
Last updated