ڈیزاسٹر اسسٹنس گرانٹس کا استعمال سمجھ داری سے کریں

Release Date Release Number
R4-DR-4399-FL NR 051
Release Date:
November 26, 2018

TALLAHASSEE, Fla. – اگر آپ ہریکین مائیکل سے متاثرہ فرد ہیں اور بے، کؤلہن، فرینکلن، گیڈسڈین، گلف، ہومز، جیکسن، لیون، لبرٹی، ٹیلر، واکولہ یا واشنگٹن کاؤنٹیز میں رہتے ہیں، تو آپ کو حال ہی میں ڈیزاسٹر اسسٹنس گرانٹ موصول ہوئی ہوگی۔ یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ ان فنڈز کا استعمال صرف مخصوص آفت سے متعلقہ اخراجات کے لیے ہی کیا جائے۔

جب FEMA کوئی ڈیزاسٹر اسسٹنس گرانٹ بھیجتی ہے، تو یہ موصول کنندہ کو گرانٹس کے منظور شدہ استعمالات کی فہرست کا نوٹس بھی ارسال کرتی ہے۔ اس پیغام میں واضح طور پر ظاہر کیا جاتا ہے کہ فنڈز کو کیسے خرچ کرنا ہے۔ اخراجات کو لازمی طور پر ہریکین مائیکل کی وجہ سے ہونے والے نقصانات، اثاثوں کو پہنچنے والے نقصانات، یا عارضی رہائش کے اخراجات کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ ڈیزاسٹر گرانٹس کا استعمال سفری، تفریحی یا یا رہائش کے دیگر اخراجات جن کا تعلق قدرتی آفت سے نہ ہو، جیسے یوٹیلٹیز، کھانے، طبی یا دانتوں سے متعلقہ بل کی ادائیگی کے لیے نہیں کیا جانا چاہیے۔

کرایہ داری امداد کی گرانٹس عارضی رہائش کے لیے اس وقت فراہم کی جاتی ہیں جب قدرتی آفت کے سبب آپ کا گھر ناقابل رہائش ہو گیا ہو یا ناقابل رسائی ہو۔ اگر آپ کرایہ داری امداد جاری رکھنا چاہتے ہیں، تو آپ کو رسیدیں پیش کرنی ہوں گی جن میں یہ دکھایا گیا ہو کہ آپ نے گرانٹ کا استعمال کرایے کی ادائیگی کے لیے کیا ہے۔

ہر ایک بڑی قدرتی آفت کے بعد، FEMA یہ دیکھنے کے لیے بے ترتیب آڈٹس کا انعقاد کرسکتی ہے کہ گرانٹس کا استعمال حقیقتاً کس طرح کیا گیا ہے اور اگر مناسب طور پر فنڈز کا استعمال نہیں کیا گیا ہو تو فنڈز کی بازادائیگی طلب کر سکتی ہے۔ پسماندگان کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ اپنی رسیدوں کو تین سال تک سنبھال کر رکھیں تاکہ اس امر کا دستاویزی ثبوت رہے کہ رقم کا استعمال قدرتی آفت سے متعلقہ منظور شدہ اخراجات کے لیے ہی کیا گیا تھا۔

جب بھی آپ کو FEMA کی جانب سے کوئی پیغام موصول ہو تو پیغام یا خط کو دھیان سے پڑھیں۔ اگر آپ کے کوئی سوالات ہوں، تو FEMA کو اس کی ہیلپ لائن 800-621-3362 پر کال کریں؛ TTY صارفین 800-462-7585  پر کال کرسکتے ہیں۔

 

آپ ان 13 ڈیزاسٹر ریکوری سنٹرز پر بھی جاسکتے ہیں جو قدرتی آفت  سے متاثرہ کاؤنٹیز میں کھولے گئے ہیں۔ اپنے قریبی سنٹر کا محل وقوع اور ان کے کام کرنے کے اوقات معلوم کرنے کے لیے ہیلپ لائن کو کال کریں یا FEMA.gov/DRC پر تشریف لائیں۔

 

###

 

FEMA کا مشن: آفت سے قبل، دوران اور بعد میں لوگوں کی مدد کرنا۔

 

ہریکین مائیکل سے متاثرہ افراد اور کاروباریوں کے ليے دستیاب وسائل کی ایک فہرست کے ليے، یہ سائٹ ملاحظہ فرمائیں www.floridadisaster.org/info

ہریکین مائیکل سے بحالی کی مزید معلومات کے لیۓ www.fema.gov/ur/disaster/4399 پر تشریف لے جائیں۔

 

فیما اور فلوریڈا ڈویژن آف ایمرجنسی مینجمنٹ کو ٹویٹر پر  فالو کریں @FEMARegion4  اور @FLSERT.  آپ فیما اور ڈویژن کے فیس بک کے صفحات Facebook.com/FEMA اور Facebook.com/FloridaSERT.پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔

 

 

Tags:
Last updated