حقائق کی شیٹ: محفوظ، صاف ستھرے اور قابل رہائش گھر

Release Date Release Number
R4-DR-4399-FL FS 006
Release Date:
November 5, 2018
  • پس ماندگان جن کے گھروں کو ہریکین مائیکل سے نقصان پہنچا اور جن کا بیمہ نہیں ہے یا جن کے بیمے کی مالیت کم ہے، اپنے گھر کو محفوظ، صاف ستھرا اور قابل رہائش حالت میں لانے کے لیے FEMA سے مدد کے لیے اہل ہو سکتے ہیں۔
     
  • FEMA کی امداد ویسی نہیں ہے جیسی بیمے کی ہوتی ہے اور نہ ہی یہ پس ماندہ کو پوری طرح بحال کرسکتی ہے۔ FEMA سے وفاقی امداد کسی گھر کو قابل رہائش بنانے کی صرف بنیادی ضروریات فراہم کرتی ہے—بشمول بیت الخلا، چھت، انتہائی ضروری یوٹیلیٹیز، کھڑکیاں اور دروازے۔ نا اہل اشیا کی مثالوں میں شامل ہیں غیر ضروری کیبینیٹس اور گیراج کے دروازے۔
     
  • گھروں کو ہونے والا نقصان قدرتی آفت سے پہنچا ہونا چاہیے۔ نقصان کا حساب اور تصدیق کرنے کے لیے گھر کا معائنہ درکار ہوتا ہے۔ اوسط کوالٹی، سائز اور صلاحیت کی اشیا کا حساب عمومی فرسودگی کی بنا پر کیا جاتا ہے۔
     
  • محفوظ، صاف ستھرے اور قابل رہائش گھر حسب ذیل تقاضوں کو پورا کرتے ہیں:
    • بیرونی ڈھانچہ مستحکم ہو، بشمول دروازے، چھت اور کھڑکیاں۔
    • بجلی، گیس، حرارت، پلمبنگ، اور نکاسی آب نیز سیپٹک سسٹم ٹھیک سے کام کرتے ہوں۔
    • اندرونی قابل رہائش حصے ڈھانچہ جاتی طور پر محفوظ ہوں، بشمول چھت اور فرش۔
    • گھر اپنے مطلوبہ مقصد کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔
    • گھر سے اور گھر تک آنا جانا محفوظ ہو۔

 

مثالیں

  • آلات: FEMA آفت سے نقصان زدہ بھٹیوں اور گرم پانی کے ہیٹروں کی مرمت کے لیے مدد کرسکتی ہے۔ غیر ضروری اشیا جیسے ڈش واشرز اور ہوم انٹرٹینمینٹ کے آلات پر غور نہیں کیا جائے گا۔
  • اندرونی اور بیرونی چھت کو نقصان: FEMA کسی چھت سے ہونے والے رساؤ اور خطرناک بجلی کے آلات جیسے اوپری لائٹوں کو قدرتی آفت سے ہونے والے نقصان کی مرمت میں مدد کرسکتی ہے۔ چھتوں پر رساؤ کے سبب پڑنے والے چھوٹے داغ دھبوں کو ٹھیک کرنے کے اخراجات قابل بازادائیگی نہیں ہیں۔
     
    (مزید)
     

 

 

محفوظ، صاف ستھرے اور قابل رہائش گھر –صفحہ 2

 

 

 

  • فرش: FEMA قدرتی آفت سے نقصان زدہ گھر کے رہائشی حصے کے ذیلی فرش کی مرمت میں مدد کر سکتی ہے۔
  • کھڑکیاں: FEMA قدرتی آفت سے ٹوٹی ہوئی کھڑکیوں کی مرمت میں مدد کرسکتی ہے لیکن بلائنڈز اور پردوں کے لیے نہیں۔
     
    قابلِ رہائش ہونے کا تعین کرنا
  • نقصان کی تصدیق کرنے کے لیے FEMA کا حساب مختلف ہو سکتا ہے کیونکہ ہر درخواست دہندہ کی صورت حال مختلف ہوتی ہے۔ مرمت کے ایسے اخراجات جو گھر کو محفوظ، صاف ستھرا اور قابل رہائش بنانے کی شرائط سے متجاوز کریں، نااہل ہیں۔
     
  • FEMA کسی گھر کے قابل رہائش ہونے کی تصدیق کرنے کے لیے متعدد طریقے استعمال کرتی ہے بشمول سائٹ پر معائنے اور ٹیکنالوجی کا استعمال—جیسے درخواست دہندہ کے تخمینوں کے امتزاج میں سیٹیلائٹ کی تصویروں کا استعمال۔ تصدیق کرنے کی سب سے زیادہ عام قسم آن سائٹ معائنہ ہے۔

 

آن سائٹ معائنے

 

  • FEMA مخصوص رہنما خطوط فراہم کرتی ہےجن کی تعمیل گھروں کے قابل رہائش ہونے کا تخمینہ کرتے وقت آن سائٹ معائنے کے دوران انسپیکٹروں کو کرنی ہوتی ہے۔ FEMA ک انسپیکٹرز دکھائی دینے والے نقصان اور ساتھ ہی درخواست دہندہ کے ذریعے فراہم کی گئی معلوماتت ریکارڈ کرتے ہیں، لیکن وہ قدرتی آفت کی امداد کے لیے درخواست دہندہ کی اہلیت کا تعین نہیں کرتے ہیں۔
     
  • ایک FEMA انسپیکٹر قدرتی آفت سے ہونے والے گھر کے اور ذاتی اثاثے کے نقصان—جیسے فرنیچر، آلات، گاڑیوں اور گھریلو ضروریات کے لازمی آلات کا تخمینہ کرنے کے لیے گھر کا دورہ کرے گا۔
     
  • FEMA کا انسپیکٹر نقصان کی تصویر بھی لے گا تاکہ قدرتی آفت سے ہونے والے ان نقصانات کی دستاویز سازی میں مدد ملے جن سے درخواست دہندہ کی رہائش گاہ ناقابل رہائش، غیر محفوظ یا ناقابل رسائی ہو چکی ہو۔ لیکن FEMA کے انسپیکٹرز ان علاقوں کا دورہ نہیں کریں گے جہاں پہنچنا ان کے لیے غیر محفوظ ہو۔
     
  • گھرمالکان کے لیے، قابل رہائش ہونا تمام ریکارڈ کردہ قدرتی آفت کے نقصان پر مبنی ہوتا ہے۔
     
  • کرایہ داروں کے لیے، قابل رہائش ہونے کا تعین قدرتی آفت سے ہونے والے ان نقصانات پر مبنی ہوتا ہے جن کی مرمت انسپیکشن کے وقت نہیں کی گئی ہو۔ کرایے دار نقصان زدہ رہائش گاہ کی مرمت کے لیے ذمہ دار نہیں ہیں، اس لیے اگر مرمتیں کی جاچکی ہوں یا کی جا رہی ہوں تو انسپیکٹر اس حالت کو نوٹ کرے گا جو انسپیکشن کے وقت ہو۔
     
  • اضافی معلومات کے لیے، براہِ مہربانی FEMA کا افراد اور گھرانوں کے پروگرام کا متحد رہنمائی صفحہ ملاحظہ فرمائیں۔ 
    ###

 

Tags:
Last updated