- پس ماندگان امداد کے لیے درخواست کیسے کریں؟
DisasterAssistance.gov پر آن لائن درخواست دینے کے لیے:
- اپنے ڈیسک ٹاپ، موبائل یا ٹیبلیٹ ڈیوائس پر DisasterAssistance.gov پر جائیں۔
- "امداد تلاش کریں" پر کلک کریں اور ممکنہ امداد کی ایک حسب ضرورت بنائی گئی فہرست کے لیے سوالات کے جواب دیں۔
- FEMA درخواست مکمل کرنے کے لیے "آن لائن درخواست کریں" پر کلک کریں۔
- درخواست مکمل کرنے کے بعد آپ ویب سائٹ پر واپس آکر اسٹیٹس کی جانچ کرنے کے لیے "اسٹیٹس جانچیں" پر کلک کریں۔
FEMA ک امداد کے لیے بذریعہ فون درخواست دینے کے لیے:
1-800-621-3362 (711 اور VRSکے لیے بھی) TTY 1-800-462-7585 پر کال کریں
دیگر ایجنسیوں سے امداد کے لیے درخواست دینے کے لیے۔ آپ کو DisasterAssitance.gov پر ہر پروگرام کی ہدایات کی پیروی لازمی کرنی ہوگی۔
- پس ماندہ فرد کو کس معلومات کی ضرورت ہوگی؟
درخواست شروع کرنے کے لیے، براہِ مہربانی مندرجہ ذیل معلومات اور کاغذ و قلم تیار رکھیں۔
سوشل سیکیوریٹی نمبر
- آپ، اورآپ کے گھرانے کے کسی بالغ یا نو عمر فرد کو لازماً یو ایس کا شہری، غیر شہری باشندہ، یا اہل غیر ملکی ہونا چاہیے اور اس کے پاس سوشل سیکیوریٹی نمبر ہو نا چاہیے۔
- اگر آپ کے پاس سوشل سیکیوریٹی نمبر نہیں ہے، تو ذیل کے اقدامات کی پیروی کریں۔
- faq.ssa.gov پر جائیں
- "میں نئے سوشل سیکیوریٹی نمبر کارڈ یا اسے بدلنے کے لیے کیسے درخواست دے سکتا/سکتی ہوں" پر کلک کریں۔
- ایک بار جب آپ کا SSN نمبر آجائے، تو درخواست دینے کے لیے DisasterAssistance.gov پر جائیں یا FEMA کو کال کریں۔
بیمہ معلومات
- آپ کے پاس جو بیمے ہیں ان کی قسم(قسمیں) لکھیں۔ اس میں گھر مالکان، سیلاب، موٹرگاڑی، موٹر سائیکل یا موبائل ہوم جیسی پالیسیاں شامل ہیں۔
نقصان کی معلومات - قدرتی آفت کے ذریعے ہونے والا نقصان بیان کریں۔ قدرتی آفت کی قسم شامل کریں (جیسے سیلاب یا ہریکین) اور رہائشی اکائی یا موٹرگاڑی کی قسم (جیسے کونڈو، مکان، موبائل ہوم، یا کار، ٹرک، موٹرسائیکل)۔
مالی معلومات - آفت کے وقت اپنے گھرانے کی مجموعی سالانہ آمدنی، (قبل از ٹیکس) فراہم کریں۔
رابطے کی معلومات - اسٹریٹ کا پتہ اور جس جائیداد کو نقصان واقع ہوا ہے اس کا فون نمبر فراہم کریں۔ اگر آپ نقصان زدہ رہائش گاہ میں قیام کرنے سے قاصر ہیں تو براہِ مہربانی اس جگہ کا پتہ اور فون نمبر فراہم کریں (اگر مختلف ہو) جہاں آپ رہ رہے ہیں۔
ڈائریکٹ ڈیپازٹ کی معلومات (اختیاری) - اگر منظور ہوجائے، تو فنڈز براہِ راست آپ کے بینک اکاؤنٹ میں ڈیپازٹ کردیئے جائیں گے۔ درج ذیل بینکنگ معلومات ضروری ہے:
- بینک کا نام
- اکاؤنٹ ک قسم (جیسے چیکنگ یا سیونگز)
- راؤٹنگ نمبر
- اکاؤنٹ نمبر
جانچ کریں
- اگر منظور ہوجائے، تو آپ درخواست کر سکتے ہیں کہ فنڈز آپ کو بذریعہ چیک فراہم کیا جائے، براہِ مہربانی یاد رکھیں کہ اس میں کم از کم دو یا تین ہفتوں کی تاخیر ہو جائے گی۔
- ان پس ماندگان کے لیے کس قسم کی امداد دستیاب ہے جن کی رہائش گاہ کو نقصان پہنچا ہےَ؟ اگر آپ گھر مالک یا کرایے دار ہیں، تو آپ کو لازماً پہلے DisasterAssistance.gov پر درخواست دینی ہوگی۔ FEMA کے افراد اور گھرانہ پروگرام (IHP) کے تحت ہاؤسنگ امداد کسی قدرتی آفت کے بعد مالی مدد اور براہِ راست خدمات فراہم کر سکتی ہے۔ اگر آپ ہاؤسنگ سے متعلق اخراجات کے لیے اہل ہوں اور قدرتی آفت کے سبب سخت ضرورت مند ہوں تو یہ پروگرام رقم فراہم کرتا ہے۔
- پس ماندگان کے لیے FEMA کی امداد موصول کرنے کا طریقہ کار کیا ہے؟ پہلے آپ کو لازمی طور پر DisasterAssistance.gov پر درخواست کرنی ہوگی
- ڈیزاسٹر ریکوری سینٹر (DRC) پر کیا خدمات دستیاب ہیںَ؟ FEMA اور دیگر امدادی پروگرامز کے بارے میں معلومات فراہم کرنے اور سوالوں کے جواب دینے کے لیے DRC روبرو مدد فراہم کرتے ہیں۔ آپ اپنے معاملے کے بارے میں سوالات کر سکتے ہیں یا آفت سے متعلقہ دیگر معاملات پر رہنمائی طلب کر سکتے ہیں۔ DRC میں فراہم کی جانے والی خدمات مختلف ہو سکتی ہیں۔
- کیا زبان اور ASL مترجم پس ماندگان کی مدد کرنے کے لیے دستیاب ہیں؟ ہاں، لیکن پہلے آپ کو مترجم کا انتظام کرنے کے لیے 1-800-621-3362 ( 711اور VRS کے لیے بھی) TTY 1-800-462-7585 پر کال کریں تاکہ مترجم آپ کے قریب ترین واقع DRC تک آسکے DRC تلاش کار۔ آپ اس ویب سائٹ پر ویڈیوز تک رسائی بھی حاصل کر سکتے ہیں: DisasterAssistance.gov/information/disabilities-access-and-functional-needs/videos
- کیا پس ماندگان کو FEMA کی امداد موصول کرنے کے لیے یو ایس کا شہری ہونا ضروری ہے؟ FEMA کے افراد اور گھرانہ پروگرام (IHP) سے امداد کے لیے اہل ہونے کی خاطر آپ یا آپ کے گھرانے کے کسی فرد کو مندرجہ ذیل میں سے ایک ہونا چاہیے:
- امریکی شہری
- اہل کم سن بچہ
- ایک کم سن بچے کے والدین یا سرپرست جو ایک امریکی شہری، غیر شہری رہائشی، یا ایک اہل غیر ملکی ہوں، بچے کی جانب سے درخواست دے سکتے ہیں تاوتیکہ وہ اسی گھر میں رہتے ہوں۔ والدین یا قانونی سرپرست کے لیے لازمی ہے کہ وہ خود بھی مشترک درخواست دہندہ کے بطور رجسٹر کریں۔
- غیر شہری رہائشی
- اہل غیر ملکی
ایک اہل غیر ملکی فرد وہ قانونی مستقل رہائشی ہے جس کے پاس گرین کارڈ ہو۔ یہ کوئی ایسا فرد بھی ہو سکتا ہے جس کا اسٹیٹس ذیل میں سے کوئی ایک ہو:
- پناہ کے درخواست گزار
- پناہ گزین
- پیرول (یو ایس میں انسانی اسباب کی بنا پر داخل ہوا ہو)
- ملک بدری روک دی گئی ہو
- گھریلو تشدد
- اگر آپ اپنے امیگریشن اسٹیٹس کے بارے میں پُر یقین نہ ہوں، تو یہ جاننے کے لیے امیگریشن ماہر سے بات کریں کہ آیا آپ اہل غیر ملکی کے زمرے میں آتے ہیں۔
مزید معلومات کے لیے براہِ مہربانی DisasterAssistance.gov/help/faqsپر تشریف لائیں
###
FEMA کا مشن: قدرتی آفات سے پہلے، اس کے دوران اور بعد میں لوگوں کی مدد کرنا۔