ایف ای ایم اے (فیما) کی مالی امداد آمدنی میں شمار نہیں ہوتی اور یہ رقوم قابلِ ٹیکس نہیں ہیں۔

Release Date Release Number
012
Release Date:
October 20, 2021

نیویارک  ـــ سوشل سکیورٹی کی مد میں رقوم اور دیگر سرکاری امداد حاصل کرنے والے لوگوں کو یہ خدشہ نہیں ہونا چاہیے کہ آفت سے بحالی کے لیے ایف ای ایم اے کی امداد انہیں حاصل ہونے والے مالی فوائد پر اثرانداز ہو سکتی ہے۔

اگر آپ برونکس، کنگز، ناساؤ، کوئینز، رچمنڈ، راک لینڈ، سَفوک یا ویسٹ چیسٹر کاؤنٹی میں رہتے ہیں اور آپ نے ایڈا طوفان کے بعد آفت سے بحالی کے لیے وفاقی امداد حاصل کرنے کے لیے ایف ای ایم اے کو درخواست دے رکھی ہے تو آپ کو ایسے دیگر وفاقی مالی فوائد کھونے کا کوئی خطرہ نہیں جن کے آپ حق دار ہیں۔

آفت سے بحالی کے لیے وصول کی جانے والی ایف ای ایم اے کی امدادی رقوم قابل ٹیکس آمدنی میں شمار نہیں ہوتیں۔ ایف ای ایم اے کی امدادی رقم قبول کرنے سے آپ کو سوشل سکیورٹی کی ذیل میں حاصل ہونے والے فوائد، طبی نگہداشت، کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے صحت کی انشورنس کے پروگرام میڈیکیڈ، اضافی غذائیت سے متعلق امدادی پروگرام (ایس این اے پی) یا دیگر وفاقی امدادی پروگراموں پر اثر نہیں پڑے گا۔

آفت سے بحالی کے لیے دی جانے والی امدادی رقوم عارضی رہائش، ایڈا طوفان کے نتیجے میں درکار ضروری گھریلو مرمت، نجی املاک کا متبادل حاصل کرنے اور آفت سے متعلق ایسی دیگر سنجیدہ ضروریات کی تکمیل میں مدد دیتی ہیں جنہیں آپ کی انشورنس یا دیگر ذرائع سے تحفظ حاصل نہیں ہے۔

آفت سے بحالی کے لیے وفاقی امداد کے لیے درخواست دینے کے کئی طریقے ہیں:

  • DisasterAssistance.gov پر وِزٹ کیجیے، ایف ای ایم اے کی موبائل ایپلی کیشن استعمال کیجیے یا ہیلپ لائن 800-621-3362 پر کال کیجیے۔ اگر آپ گونگے بہروں کے لیے ویڈیو کے ذریعے بات چیت کی مخصوص سہولت یا ٹیلی فون پر سماعت میں دشواری کا سامنا کرنے والوں کے لیے مخصوص سہولت یا ایسی دیگر سہولیات استعمال کرتے ہیں تو ایف ای ایم اے کو اس سہولت کا نمبر مہیا کیجیے۔ ہیلپ لائن کے آپریٹر ہفتے کے ساتوں دن صبح 8 بجے سے شام 7 بجے تک دستیاب ہیں۔ ہسپانوی زبان کے لیے بٹن 2 دبائیں۔ ترجمان سے بات کرنے کے لیے بٹن 3 دبائیں جو اسی زبان میں بات کرے گا جو آپ بولتے ہیں۔
  • آپ آفت سے بحالی کے مرکز کا دورہ کر کے ایف ای ایم اے کے عملے اور دیگر وفاقی و ریاستی اداروں کے نمائندوں سے بالمشافہ ملاقات بھی کر سکتے ہیں جو آپ کو آفت سے متعلق معلومات مہیا کر سکتے ہیں۔ اپنے قریبی بحالی مرکز کو تلاش کرنے کے لیے DRC Locator (fema.gov) پر وِزٹ کیجیے۔
  • راک لینڈ کاؤنٹی کا قدرتی آفت سے بحالی کا مرکز صبح 8 بجے سے شام 7 بجے تک روزانہ کھلا ہے۔
  • اورنج ٹاؤن ساکر کلب کمپلیکس، 175 اولڈ اورنج برگ روڈ، اورنج برگ، نیویارک 10962
     
  • درج ذیل مراکز سوموار سے ہفتے تک صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک کھلے ہیں جبکہ اتوار کو بند رہیں گے۔
  • ہوسٹوس کالج، 450 گرینڈ کونکورس، برونکس، نیویارک 10451
  • کوئینز کالج، 152-45 میلبورن ایونیو، کوئینز، نیویارک 11367
  • میڈگر ایورس کالج، 231 کراؤن سٹریٹ، بروکلین، نیویارک 11225
  • کالج آف سٹیٹن آئی لینڈ، 2800 وکٹری بلیوارڈ، سٹیٹن آئی لینڈ، نیویارک 10314
  • مائیکل جے ٹَلی پارک فزیکل ایکٹیویٹی سنٹر، 180 ایورگرین ایونیو، نیو ہائیڈ پارک، نیویارک 11040
  • روز کیراکاپا سینئر سنٹر، 739 نیویارک- 25 اے، ماؤنٹ سینائی، نیویارک 11766
  • پبلک لائبریری، 136 پراسپیکٹ ایونیو، میمارونیک، نیویارک 10543

آفت سے بحالی کے لیے ایف ای ایم اے کی امداد کے لیے درخواست دینے کا حتمی دن سوموار، 6 دسمبر ہے۔

مزید آن لائن معلوماتی ذرائع اور ایف ای ایم اے کے ڈاؤن لوڈ ہونے کے قابل کتابچوں تک رسائی کے لیے DisasterAssistance.gov  پر جائیے اور ‘Information’ پر کلک کیجیے۔

مقامی لوگوں کی مخصوص ضروریات کی تکمیل میں مدد دینے والے اداروں سے رجوع کرنے کے لیے 211 پر کال کیجیے یا  https://www.211nys.org/contact-us پر وِزٹ کیجیے۔اگر آپ نیویارک سٹی کے رہائشی ہیں تو 311 پر کال کیجیے۔

نیویارک کے ایڈا طوفان سے بحالی کی کوششوں سے متعلق تازہ ترین معلومات جاننے کے لیے www.fema.gov/disaster/4615 پر وزٹ کیجیے۔ ہمیں https://twitter/com/femaregion2 پر ٹویٹر اور www.facebook.com/fema پر فیس بک پر فالو کیجیے۔

Tags:
Last updated