ٹیکساس کے باشندے سیلاب بیمہ کے ساتھ مالی تباہی سے بچ سکتے ہیں

Release Date Release Number
NR203
Release Date:
May 2, 2018

پچھلے موسم گرما میں ہریکین ہاروے نے دکھا دیا ہے کہ ہر کسی کو غیر متوقع صورتحال کے لیے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔ اگر آپ کا گھر یا کاروبار سیلاب کے اعلی خطرے والے علاقے میں نہیں بھی ہے تب بھی، نیشنل فلڈ انشورنس پروگرام (NFIP) کے ذریعہ بیمہ پالیسی آپ کو خلاف توقع اخراجات کے ایک سلسلے سے بچاسکتی ہے۔

 

مالکان مکان اور کرایے داران کا بیمہ سیلاب سے متعلق نقصانات کا احاطہ نہیں کرتا، لیکن اگر آپ کی کمیونٹی NFIP میں شرکت کرتی ہے تو حسب استطاعت سیلاب بیمہ دستیاب ہے۔ اوسط سیلاب بیمہ پالیسی کی لاگت لگ بھگ 700 ڈالر سالانہ ہے، اور اوسط دعوے کے لیے 43,000 ڈالر کی ادائیگی ہوتی ہے۔

 

ہاروے کے بعد، ٹیکساس کے 91,000 سے زیادہ باشندوں نے سیلاب بیمہ کے دعوے جمع کروائے، اور NFIP نے اندازاً 8.68 بلین ڈالر کی ادائیگی کی۔ اب ٹیکساس کے لگ بھگ 676,000 باشندے سیلاب بیمہ کے احاطے میں ہیں، جس میں 90,000 سے زیادہ ایسے لوگ شامل ہیں جنہوں نے ہاروے کے بعد سائن اپ کیا ہے۔

 

مالکان مکان NFIP کے ذریعہ 350,000 ڈالر کا سیلاب کا کوریج حاصل کرسکتے ہیں، جس میں 250,000 ڈالر عمارت کے لیے ہے اور باقی 100,000 ڈالر اس کے مشمولات کے لیے۔ پانچ یا زیادہ یونٹس والے رہائشی جائیدادوں کے مالکان 500,000 کا عمارت کا کوریج اور عمارت کے مشمولات کے لیے 100,000 ڈالر کا کوریج خرید سکتے ہیں۔ کمرشیل جائیدادوں کے مالکان 500,000 ڈالر کا عمارت کا کوریج اور مشمولات کے لیے 500,000 ڈالر کا کوریج خرید سکتے ہیں۔

 

NFIP کی زیادہ تر پالیسیوں میں ایسے مکانات کے لیے درستگی کی اضافی لاگت بھی شامل ہے جن کی مرمتوں کا خرچ اُس جائیداد کی بازار کی قیمت کا کم از کم 50 فیصد ہو۔ یہ ایسی صورت میں اضافی کوریج کے طور پر 30,000 ڈالر تک فراہم کرتا ہے اگر پالیسی بردار کو سیلاب والے علاقے میں تعمیر نو کے مقامی معیارات کی تعمیل کرنے کے لیے مکان کو اونچا کرنے، منتقل کرنے یا منہدم کرنے کی ضرورت ہو۔

 

اعلی خطرے والے علاقوں سے باہر کی جائیداد کے مالکان کو معلوم ہونا چاہیے کہ NFIP کے تمام دعووں کا 26 فیصدی دعوی ایسے علاقوں سے کیا گیا تھا جنہیں سیلاب کے کم یا معتدل خطرے میں مانا گیا تھا۔ ان کم خطرے والے علاقوں میں، جائیداد کے مالکان ترجیحی خطرے کی پالیسی (Preferred Risk Policy, PRP) کے لیے اہل ہو سکتے ہیں، جو معیاری پالیسی کے سطح کا ہی کوریج فراہم کرتی ہے لیکن اس کی لاگت کم ہے۔

 

کسی کو بھی سیلاب کے بعد اپنی تمام تر ضروریات کے لیے تباہی سے متعلق وفاقی مدد پر انحصار نہیں کرنا چاہیے۔ وفاقی اعانت صرف ایسی صورت میں دستیاب ہے اگر صدر آفت کا اعلان کرتے ہیں، اور ایسی صورت میں بھی، اعانت کم شرح سود والے قرض کی شکل میں فراہم کیے جانے کا امکان ہے جس کی واپس ادائیگی لازمی ہے۔ ہاروے سے بحالی کے دوران، فیڈرل ہاؤسنگ ایوارڈ کے اہل گھرانوں کو اوسطاً 7,053 ڈالر موصول ہوئے۔  امریکی اسمال بزنس ایڈمنسٹریشن قرض کے اہل مالکان مکان اور کرایے داران کو اوسطاً 74,761 ڈالر موصول ہوئے۔

 

ہریکین کے موسم کا آغاز 1 جون سے ہو رہا ہے، اور سیلاب کا کوریج مؤثر ہونے سے قبل 30 دنوں کا خصوصی وقفۂ انتظار ہے، لہذا ابھی عمل کریں۔ پیشگی منصوبہ بندی کریں تاکہ سیلاب آنے پر آپ تیار رہیں۔

 

NFIP بیمہ صرف ان کمیونٹیز میں دستیاب ہے جو پروگرام میں شرکت کر رہی ہیں اور جنہوں نے آئندہ موسمی واقعات کے اثرات کو کم کرنے کے لیے سیلابی علاقہ کے بندوبست سے متعلق ضوابط کو منظور کیا ہے۔ یہ معلوم کرنے کےلیے کہ آیا آپ NFIP کمیونٹی میں ہیں، اپنے بیمہ ایجنٹ یا اپنے مقامی فلڈ پلین مینیجر سے رابطہ کریں۔

 

NFIP کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، 800-427-4661 پر یا اپنے بیمہ ایجنٹ کو کال کریں۔

 

ٹیکساس کے باشندے اس ہفتے اور پورے مئی کے دوران یہ جاننے کے لیے کہ NFIP کس طرح انہیں آفت سے تحفظ فراہم کرسکتی ہے ، https://twitter.com/femaregion6، اور www.fema.gov/disaster/4332 پر جاسکتے ہیں۔ ٹیکساس NFIP 2018 ایک پورے مہینے ٹیکساس کے باشندوں کو اس بارے میں مفید مشورےفراہم کرنے کے لیے وقف ہے کہ وہ کس طرح خود کو اور اپنے گھروں کو ہریکین کے موسم کے لیے تیار کرسکتے ہیں۔ آن لائن معلومات تلاش کرنے اور اپنے دوستوں اور خاندان کے ساتھ اس کا اشتراک کرنے کے لیے #TXNFIP18 کا استعمال کریں۔

 

ہریکین ہاروے اور ٹیکساس کی بحالی پر مزید معلومات کے لیے، ٹیکساس ڈویژن کی ایمرجنسی مینیجمنٹ ویب سائٹ https://www.dps.texas.gov/dem/ پر جائیں۔

 

Tags:
Last updated