آسٹن، ٹیکساس – ریاستی اور وفاقی وسائل میں 10 بلین ڈالر سے زیادہ کی رقم اور ٹیکساس کے جانباز باشندوں کی سخت محنت نے ہیریکن ہاروے سے بحالی کے راستے کو ہموار کردیا ہے۔ ٹیکساس میں زمرہ 4 کے طوفان کے بعد 90 دنوں میں ہوئی بحالی کی کچھ جھلکیاں پیش ہیں:
- 350,000 مالکان مکان اور کرایے داروں کے لیے وفاقی مالی امداد کی مد میں 1.4 بلین ڈالر منظور کیے گئے۔
- 30,000کاروباروں اور مکینوں کے لیے یو ایس اسمال بزنس ایڈمنسٹریشن کی جانب سے آفت سے متعلق کم شرح سود والے قرضوں کی مد میں 2.6 بلین ڈالر دیے گئے۔
- نیشنل فلڈ انشورنس پروگرام کے 90,000 پالیسی ہولڈروں پیشگی ادائیگی اور دعووں کی مد میں 6.0 بلین ڈالر کی ادائیگی کی گئی۔
- ڈیزاسٹر ریکوری سینٹروں نے 200,000 واردین کا استقبال کیا۔ مقامات اور گھنٹے fema.gov/DRC پر آن لائن دیکھے جاسکتے ہیں۔
- لگ بھگ 13,000 ٹیکساسی باشندوں کو، جو ہاروے کی وجہ سے اپنے کام یا آمدنی سے محروم ہوچکے تھے، ٹیکساس ورک فورس کمیشن کی جانب سے آفت کے سبب بے روزگاری کی امداد کے طور پر 10.4 ملین ڈالر وصول ہوئے۔
- آفت کے پسماندگان کی مدد کرنے والی درجنوں ٹیموں نے کینواس کی پناہ گاہیں فراہم کیں، دشوار گزار مضافات کا دورہ کیا اور 500,000 سے زیادہ پسماندگان سے رابطہ کیا۔
- انسپکٹروں نے طوفان سے تباہ شدہ گھروں کے 580,000 معائنے مکمل کیے— جو معائنے کے لیے مقررہ کردہ کل کا 99 فیصد ہے۔
- رضاکاروں نے طوفان سے نقصان زدہ 18,000 سے زیادہ گھروں کے کیچڑ اور کوڑے کچرے کی صفائی کی۔
- کیس ورکرز نے ٹیکساس میں 40,000 پسماندگان کو ان کی رہائش سے متعلق ضروریات پر بات کرنے کے لیے کال کیا۔ ان میں سے 30,000 کو دوسرے مکانوں میں منتقل کیا گیا8,800 کو سیدھے مختصر مدتی رہائش گاہ کی ضرورت تھی، اور باقی کا فیصلہ نہیں ہوا، غیر یقینی صورتحال رہی یا معاملہ زیر التواء رہا۔
- ریاست ٹیکساس کے تحت ڈائرکٹ ہاؤسنگ مشن نے اعلی پیمانے پر کام کیا —جس کی وجہ سے 1,371 یونٹس تنصیب کی کارروائی میں ہیں یا ان میں پناہ گزیں خاندان آباد ہوچکے ہیں۔
- FEMA کے عوامی اعانت کے پروگرام کے ذریعہ ریاست ٹیکساس کو 434 ملین ڈالر سے زیادہ کی فنڈنگ ریاستی اور مقامی گورنمنٹس کو کوڑے کچرے اٹھانے اور ہنگامی حفاظتی اقدامات کرنے کی مد میں ادائیگی کے لیے کی گئی۔
ہریکین ہاروے اور ٹیکساس کی بحالی پر مزید معلومات کے لیے، ہریکین ہاروے کی تباہی سے متعلق ویب پیج www.fema.gov/disaster/4332 پر جائیں، یا فیس بک http://www.facebook.com/FEMAharvey یا FEMA Region6 ٹوئیٹر اکاؤنٹ twitter.com/FEMARegion6 ملاحظہ کریں یا ٹیکساس ڈویژن کی ایمرجنسی مینیجمنٹ ویب سائٹ www.dps.texas.gov/dem/ پر جائیں۔