آسٹن، ٹیکساس – ٹیکساس جنرل لینڈ آفس (GLO) اور فیڈرل ایمرجنسی مینیجمنٹ ایجنسی (FEMA) نے اعلان کیا ہے کہ ہاؤسنگ اسسٹنس ٹیم کے اراکین ہاروی طوفان کے اہل متاثرین کو گھروں میں پہونچانے کی اپنی کوشش کو جاری رکنے کےلیے چھٹی کے موسم میں – ہفتہ کے دن اور ہفتہ کے آخری دن فخریہ کام کریں گے۔
کمشنر بش نے کہا کہ ’’ہاروی طوفان کے متاثرین کے لیے کرسمس کی چھٹیوں کے لیے گھر بے حد اہمیت کا حامل ہے‘‘۔ ’’ساحلی ٹیکساس کے رہائشیوں نے ہماری ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی اور تباہ کن قدرتی آفت کو جھیلا ہے اور FEMA/GLO کی مشترکہ قلیل مدتی ڈائرکٹ ہاؤسنگ ریکوری ٹیم کے اراکین فخریہ طور پر راد اور دن – چھٹیوں کے پورے موسم میں کام کر رہے ہیں – تاک ٹیکساس کے ان رہائشیوں کو مدد فراہم کر سکیں جنھیں واقعی اس کی ضرورت ہے۔‘‘
ٹیکساس کے تقریباً 900,000 رہائشیوں نے وفاقی مدد کے لیے درخواست دی ہے – اور FEMA ان درخواست گزاروں کا جائزہ لینے، ان کی اہلیت کے تعین اور انھیں مدد فراہم کرنے کا کام کر رہی ہے۔ 14 نومبر، 2017 تک، 140،000 سے زیادہ گھروں نے کرایہ کی امداد حاصل کی ہیں، 76،000 سے زیادہ گھروں کو مرمت کی مدد ملی ہے اور 367 خاندانوں نے ریپلیسمنٹ اسسٹنس کی صورت میں $ 8.8 ملین ڈالر وصول کیے ہیں۔ اس کے علاوہ، چھوٹے بزنس ایڈمنسٹریشن کے ذریعہ افراد کو ہوم لون کی امداد کی صورت میں 2 بلین ڈالر سے زائد رقم کی منظوری دی گئی ہے۔
17 نومبر، 2017 تک، فیما نے یہ اندازہ لگایا ہے کہ 8،600 سے زائد درخواست دہندگان اہل ہیں اور انھیں براہ راست مختصر مدت کے قیام کے لیے رہائش کی ضرورت ہے۔ جیسا کہ FEMA اور GLO نے ڈائرکٹ ہاؤسنگ پروگرام کے ذریعہ مدد کی فراہمی جاری رکھی ہے، 800 سے زائد درخواست دہندگان کی نشاندہی کی گئی ہے جن کے گھروں کو ڈائرکٹ اسسٹنس فار لمیٹڈ ہوم ریپئر (DALHR) کے ذریعے مرمت کی ضرورت ہے۔ ڈائرکٹ شارٹ ٹرم ہاؤسنگ اسسٹنس ٹیم نے رول آؤٹ جاری رکھا ہے ہاؤسنگ یونٹ اور سفری ٹریلرز تیار کی ہیں جس میں 1,605 گھروں کی جگہوں کا تفتیشی تجزیہ جاری ہو رہا ہے، 371 ’’ہال اینڈ انسٹال‘‘ ورک آرڈرز جاری ہوئے ہیں اور 199 اکائیاں’’لائسنس یافتہ‘‘، ہیں جس کا مطلب ہے کہ خاندانوں کو چابیاں دی جا چکی ہیں اور انھیں قبضہ حاصل ہے۔ امداد کے لیے ایک اضافی رجسٹر برائے خاندان کے طور پر، FEMA نے ان خاندانوں کی نشاندہی جاری رکھی ہے جو ڈائرکٹ ہاوسنگ اسسٹنس کے ضرورت مند اور اہل ہیں۔
وفاقی کو آرڈی نیٹنگ افسر کیون ہینس نے کہا کہ’’ہم دانستہ طور پر فوری ضرورت کے احساس کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں،‘‘۔ ’’ہمیں معلوم ہے کہ، عارضی ہی سہی، اپنے گھر میں ہونے کا احساس، چھٹیوں کے دوران اسے بے حد خاص بناتا ہے۔‘‘
ہر ہاؤسنگ پروگرام منفرد ہے اور ہر درخواست کا اہلیت کے لیے انفرادی طور پر جائزہ لیا جاتا ہے۔ FEMA اس بات کا تعین کرتا ہے کہ آیا درخواست دہندگان اہل ہیں اور پھر متاثرین کو ان کی انفرادی ضرورت کے مطابق دستیاب بہترین رہائشی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
ٹیکساس کے رہائشیوں کے لیے مقامی سطح پر عارضی رہائشی سہولت کی فراہمی کے ذریعہ، ہاؤسنگ کو اس طرح نافذ کیا گیا ہے کہ وہ ٹیکساس کی طویل مدتی تعمیر نو کے عمل میں بہتری اور مدد کےلیے بہتر ہو۔
GLO ٹیکساس میں ہاؤسنگ مشن کے انتظام کی قیادت کرتے ہوئے، وفاقی حکومت کے مالی تعاون سے، ہیوسٹن شہر اور کونسل آف گورنمنٹ (COGs) کے ساتھ ساتھ کام کر رہا ہے۔
ڈائرکٹ ہاؤسنگ اسسٹنس کی اہلیت کے لیے پہلا مرحلہ ویب سائٹ www.disasterassistance.govپر جا کر کال کے ذریعہ 1-800-621-3362, TTY 1-800-462-7585, یا نزدیکی ریکوری سینٹر برائے آفات پر جا کر FEMA میں اندراج ہے۔ ٹیکساس کے وہ رہائشی جو پہلے ہی FEMA میں اندراج کرا چکے ہیں اور ڈائرکٹ ہاؤسنگ کے اہل ہیں ان سے اگلے مرحلے کے حوالے سے رابطہ کیا جائے گا۔