ریاست ٹیکساس/FEMA ڈیزاسٹر ریکوری سینٹرز کے اوقات کار میں تبدیلی

Release Date Release Number
NR 172
Release Date:
March 1, 2018

 

 آسٹن، ٹیکساس -  مورخہ 3 مارچ، 2018 سے ریاست ٹیکساس /FEMA ڈیزاسٹر ریکوری سینٹرز (DRCs)، ہر سنیچر كو دوپہر 1 بجے بند ہو جائیں گے۔

 

16 سینٹرز ہریکین ہاروے اور اس کے بعد آنے والے سیلاب کے حوالے سے ٹیکساس کی تباہی سے متعلق وفاقی اعلامیہ میں شامل کاؤنٹیز کے افراد اور کاروباروں کو شخصی تعاون پیش کرتے ہیں۔

 

امریکہ کے چھوٹے موٹے کاروبار سے متعلق انتظامیہ (SBA)، ریاست، دیگر ایجنسیوں اور وفاقی ہنگامی نظم و نسق سے متعلق ایجنسی (FEMA) سے تعلق رکھنے والے ریکوری سے متعلق ماہرین اعانت کے بارے میں بات کرنے اور درخواست پُر کرنے میں رہنمائی کے ضرورتمند کسی بھی شخص کی مدد کرنے کے لیے سینٹر پر موجود ہیں۔

 

زیادہ تر سینٹرز صبح 9 سے شام 6 بجے تک کام کریں گے۔ پیر تا جمعہ، صبح 9 سے دوپہر 1 بجے تک سنیچر اور اتوار کو بند رہیں گے۔ سنٹرل برازوریا کاؤنٹی بزنس پارک (برازوریا کاؤنٹی) میں واقع ایک سینٹر، پیر تا جمعہ صبح 8 سے شام 5 بجے تک کام کرے گا اور سنیچر اور اتوار کو بند رہے گا۔

 

قریب ترین DRC معلوم کرنے کے لیے ملاحظہ کریں: fema.gov/drc، یا DRC کے ساتھ اپنا زپ کوڈ لکھ کر 43362 (4FEMA) پر ٹیکسٹ بھیجیں۔

 

ہریکین ہاروے اور ٹیکساس کی بحالی پر مزید معلومات کے لیے، ہریکین ہاروے کی تباہی سے متعلق ویب پیج www.fema.gov/disaster/4332 پر جائیں، یا فیس بک http://www.facebook.com/FEMAharvey یا FEMA Region6 ٹوئیٹر اکاؤنٹ twitter.com/FEMARegion6 ملاحظہ کریں یا ٹیکساس ڈویژن کی ایمرجنسی مینیجمنٹ ویب سائٹ www.dps.texas.gov/dem/ پر جائیں۔

 

 

Tags:
Last updated