ہریکین بحالی کے لیے فیما ملازمت میلہ اکتوبر 28-29

Release Date Release Number
NR-064
Release Date:
October 18, 2017

 

آسٹن، ٹیکساس - وفاقی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی (فیما) ہریکین ہاروے تباہی کی بحالی پر کام کرنے کے لیے ٹیکساس کے باشندوں کی خدمات حاصل کرنے کے لیے اکتوبر 28-29 کو ایک ملازمت میلا کا انعقاد کرے گی۔

 

ملازمت میلہ آسٹن میں روتھفورڈ لین پر صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک منعقد ہوگا۔ عہدے کی بنیاد پر، فی گھنٹہ $14 سے $37 کی تنخواہ کے ساتھ، 300 سے زیادہ ملازمتیں دستیاب ہیں۔

 

کچھ عہدوں میں دیگر کے علاوہ امریکی اشاراتی زبان کے ترجمان، کھاتہ نویس، محاسب، آڈٹ کلرک، مصدقہ بہروں کے ترجمان، سول انجینیئر، دعویٰ گنجائش کار، ممتحن، کوریئر، میسنجر، کسٹمر سپورٹ کے نمائندے (متعدد زبان)، معذوری انضمام وسائل مشیر، جی آئی ایس ماہرین، گرافک ڈیزائنر، قلمکار، آئی ٹی ماہرین اور انتظامی معاونین شامل ہیں۔  سبھی عارضی کل وقتی عہدے ہیں۔

 

ملازمت کے خواہش مند کو اپنے مختصر کوائف کی نقول لے کر آنا چاہیے اور انٹرویو کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ حاضرین کو پہلے سے رجسٹر کرنے کے لیے اپنے مختصر کوائف مندرجہ ذیل پر ای میل کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے fema-dr4223TX-localhires@fema.dhs.gov جس کے سبجیکٹ لائن میں “پری-رجسٹریشن” لکھا ہونا چاہیے۔

 

تمام حاضرین کو ایک درست ڈرائیونگ لائسنس اور سوشل سیکورٹی کارڈ یا ایک پاسپورٹ لانا چاہیے۔ درخواست کنندگان کو لازمی طور پر امریکہ کا شہری ہونا چاہیے اور ملازمت کے لیے غور کیے جانے کے لیے ایک پس منظر جانچ پاس کرنے کے قابل ہونا چاہیے۔ اگر ملازمت کے خواہشمند ملازمت میلہ میں شرکت کرنے سے قاصر ہیں اور درخواست کرنا چاہتے ہیں تو وہ ملاحظہ کر سکتے ہیں www.workintexas.com اور “تمام ملازمت تلاش کریں” اختیار کے تحت “فیما” تلاش کر سکتے ہیں۔

Tags:
Last updated