مقامی فلڈ پلین مینیجمنٹ آرڈیننسز کے ذریعہ ان کمیونٹیز کے لیے کافی حد تک نقصان کا تعین کرنا ضروری ہوتا ہے جو قومی سیلابی بیمہ پروگرام میں شرکت کرتی ہیں۔ NFIP کے ذریعے سیلاب کی انشورنس خریدنے والے کسی کمیونٹی کے افراد کے لئے یہ قوانین اپنی جگہ مقرر ہیں۔
نمایاں نقصان کا اطلاق کسی خصوصی سیلاب کے خطرے والے علاقہ (SFHA) میں کسی ایسے ڈھانچے پر ہوتا ہے جس کی مرمت کی کل لاگت نقصان سے قبل اس ڈھانچے کی مارکیٹ ویلو کے 50 فیصد یا اس سے زیادہ ہے، نقصان کے سبب سے قطع نظر۔ یہ فیصد حلقہ اختیار کے مطابق مختلف ہو سکتا ہے لیکن اسے NFIP معیارات سے کم نہیں ہونا چاہیے۔
مثال کے طور پر، اگر کسی ڈھانچے کی مارکیٹ ویلو نقصان سے قبل $200,000 تھی اور مرمت کی لاگت $120,000 ہو تو وہ ڈھانچہ نمایاں طور پر نقصان زدہ ہوگا۔ اس تعین میں قطعۂ زمین کی قیمت شامل نہیں ہوتی۔
FEMA حقیقی نقصان کا تعین نہیں کرتی اور کسی پراپرٹی کے مالک کو نقصان کے تعین سے مطلع نہیں کرتی۔ FEMA کی نقصان کا تجزیہ کرنے والی ٹیمز کو بعض عمارتوں کے آفت کے سبب ہونے والے نقصان کی مقدار کا جائزہ لینے کے لئے مقامی درخواستوں کو جوابدہی کا کہا جا سکتا ہے۔ یہ حقائق مقامی عدالتی حلقوں کو مہیا کئے جائیں گے، جو کہ خود اپنے قوانین کے مطابق حقیقی نقصان کا فیصلہ کریں گے۔ وہ معلومات اثاثے کے مالکین کو یہ طئے کرنے میں مدد کرتی ہے کہ آیا یا کس طرح کسی نقصان زدہ رہائش گاہ کی مرمت یا اسے تبدیل کیا جائے، یا یہ کہ آیا مقامی ضابطوں اور آرڈیننسز، جیسے SFHA میں کسی ڈھانچے کی قدر پیمائی کی تعمیل میں اس پر اضافی کام کرنے کی ضرورت ہوگی۔
اگر کسی فلڈ پلین میں واقع کسی عمارت کو مقامی افسران نے نمایاں طور پر نقصان زدہ قرار دیا ہے، تو اس کے لیے مقامی فلڈ پلین مینجمنٹ قواعد کی پیری کی جانی لازمی ہے۔
مالکین ایسا کر سکتے ہیں:
- اپنے ڈھانچے کی قدر پیمائی کریں، یا انہیں مقامی فلڈ پلین ضابطوں کی تعمیل میں کسی اور طریقے سے تبدیل کریں اور مستقبل کے کسی نقصان سے بچیں
- کسی اور جگہ منتقل ہوں یا ڈھانچے کو منہدم کر دیں؛ یا،
- کسی غیر رہائشی یا تاریخی ڈھانچے کو سیلاب سے محفوظ کریں
تمام مالکین جائیداد کو چاہیے کہ کام شروع کرنے سے پہلے مقامی تعمیرات کے افسران سے پتہ کرلیں کی انہیں مرمت کے لیے کن پرمٹس کی ضرورت ہوگی۔ مقامی ضابطوں اور آرڈیننسز پر منحصر، اجازت ناموں کے پروسیس کی تعمیل نہ کرنے پر سنگین نتائج بھگتنے پڑ سکتے ہیں۔
مالکین جائیداد جن کے پاس NFIP کے ذریعے سیلاب کی بیمہ پالیسی ہے اور ان کی SFHA میں کوئی نمایاں نقصان زدہ عمارت (سیلاب سے) ہو، تو وہ اپنی سیلابی بیمہ پالیسی سے اضافی فنڈز استعمال کرسکتے ہیں جسے –
بڑھی ہوئی تعمیل کی لاگتیں (ICC) کے نام سے جانا جاتا ہے – ($30,000 تک) اس رقم کا استعمال وہ کسی غیر رہائشی ڈھانچے کو بلند کرنے، منتقل ہونے، کسی ڈھانچے کو مسمار کرنے، یا سیلاب سے بچاؤ کے اقدامات کرنے کے اخراجات کی مد میں مدد کے لئے کر سکتے ہیں۔ ICC پر مزید معلومات کے لیے اپنے بیمہ ایجنٹ سے رابطہ کریں۔
نمایاں نقصان اور دیگر فلڈ پلین مسائل سے متعلق مزید معلومات کے لیے اپنے فلڈ پلین ایڈمنسٹریٹر، نیشنل فلڈ انشورنس پروگرام سے (800-427-4661) پر رابطہ کریں یا 711 پر کال کریں (اس پر TTY اور دیگر خدمات دستیاب ہیں) اور VRS کے لیے 866-337-4262 پر کال کریں۔ انگریزی کے علاوہ کسی اور زبان میں معلومات کے لیے درخواست کرنے کے لیے آپ FloodSmart@dhs.gov پر ای میل بھی کر سکتے ہیں۔ معلومات یہاں بھی دستیاب ہے www.fema.gov/ and www.floodsmart.gov۔
ٹیکساس کے رہائشی اپنے بیمہ ایجنٹ کو یا 800-427-4661 پر یا 711 پر کال کرکے سیلابی بیمہ پالیسی کیسے خریدنی ہے جان سکتے ہیں۔ یہ معلومات آن لائن بھی یہاں دستیاب ہے floodsmart.gov سیلاب سے متعلق معلومات اور حفاظتی مشوروں کے لیے یہاں تشریف لائیں www.ready.gov/floods. ہسپانوی زبان کی ویب سائٹ کے لیے یہاں جائیں www.listo.gov.
استوائی طوفان آئمیلڈا اور ٹیکساس کی بحالی پر مزید معلومات کے لیے استوائی طوفان آئیمیلڈا کے ویب صفحہ پر جائیں جو یہاں واقع ہے www.fema.gov/disaster/4466, the @FEMARegion6 Twitter account, www.fema.gov/txmit اور ٹیکساس ڈٰویژن آف ایمرجنسی مینجمنٹ کی ویب سائٹ TTY صارفین 800-462-7585 پر کال کرسکتے ہیں۔
###
FEMA’کا مشن: قدرتی آفات سے پہلے، اس کے دوران اور بعد میں لوگوں کی مدد کرنا۔
آفت سے بحالی کی اعانت نسل، رنگ، مذہب، قومیت، جنس، عمر، معذوری، انگریزی کی مہارت یا معاشی حیثت کا لحاظ کیے بغیر دستیاب ہے۔ اگر آپ یا کسی ایسے فرد کے ساتھ جسے آپ جانتے ہیں، امتیازی سلوک ہوا ہو تو، FEMA کو ٹول فری نمبر 800-621-3362، پر کال کریں وائس/وی پی/711۔ کثیرلسانی آپریٹرز دستیاب ہیں۔ TTY صارفین، کال کریں 800-462-7585 پر۔
یو ایس سمال بزنس ایڈمنسٹریشن تباہی سے نقصان شدہ نجی املاک کی طویل مدتی تعمیر نو کے لیے وفاقی حکومت کی رقم کا ابتدائی ماخذ ہے۔ SBA ہر سائز کے کاروبار، نجی غیر منفعتی تنظیموں، گھر مالکان اور کرایہ داروں کو مرمتوں اور تعمیر نو کی کوششوں کی فنڈنگ کرنے اور ضائع شدہ یا تباہی سے نقصان شدہ ذاتی املاک کو بدلنے کی لاگت کی تلافی میں مدد کرتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے، درخواست دہندگان SBA کے آفت سے متعلق مدد کے کسٹمر سروس سینٹر سے 800-659-2955 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ TTY صارفین، 800-877-8339 پر بھی کال کر سکتے ہیں۔ درخواست دہندگان یہاں ای میل بھی کر سکتے ہیں disastercustomerservice@sba.gov یا SBA کی ویب سائٹ پر بھی جاسکتے ہیں یہاں www.SBA.gov/disaster ۔