ٹیکساس کے سرمائی طوفان کے بعد ورچؤل طور پر گھر کے معائنہ کی پیشکش

FEMA ہمارے افرادی قوت اور متاثرین کو محفوظ رکھتے ہوئے، ممکنہ حد تک اعلی سطح پر ایجنسی کے پروگراموں کی فراہمی کے لیے ٹیکنالوجی سے استفادہ کررہی ہے۔ FEMA ٹیکساس کے متاثرین کے لیے، مقررہ کاؤنٹیز میں، ورچؤل طور پر گھر کے معائنہ کرے گی، جسے 11 فروری کو شروع ہوئے سرمائی طوفان کے بعد نقصان پہنچا ہے۔

FEMA اعانت کے لیے درخواست دینے کے بعد کس چیز کی توقع کرنی چاہئے

FEMA تعاون کےلیے درخواست دینے کے بعد، غیربیمہ شدہ یا بیمہ شدہ ٹیکساس کے ان باشندوں سے ورچؤل طور پر گھر کے معائنہ کا وقت طے کرنے کے لیے رابطہ کیا جاسکتا ہے جنہوں نے اطلاع دی ہے کہ ان کا گھر محفوظ نہیں، صفائی والے حالات یا عملی نہیں ہے۔

ایسے درخواست دہندگان جنہوں نے رجسٹریشن کے دوران خود سے اطلاع دی ہے کہ انہیں بہت کم نقصان ہوا ہے اور وہ اپنے گھروں میں رہ سکتے ہیں ان کے گھر کا معائنہ خودکار طور پر نہیں کیا جائے گا۔ اس کے بجائے، انہیں FEMA کی جانب سے ایک خط موصول ہوگا جس میں اس بات کی وضاحت ہوگی کہ وہ FEMA ہیلپ لائن کو 800-621-3362 (TTY: 800-462-7585) پر معائنہ کے لیے کال کرسکتے ہیں اگر انہیں درخواست دینے کے بعد اپنے گھر میں آفت کی وجہ سے نمایاں نقصان کا پتہ چلتا ہے۔

ورچؤل معائنہ کے دوران کس چیز کی توقع کرنی چاہئے

انسپکٹر حضرات درخواست پر موجود ٹیلیفون نمبرات کے ذریعہ درخواست دہندہ سے رابطہ کرکے ورچؤل جانچ کی کارروائی شروع کریں گے۔ انسپکٹر درخواست دہندہ سے پوچھیں گے کہ آیا وہ معائنہ کروانا چاہیں گے اور بہت سے معاملات میں ایپل فیس ٹائم یا زوم ویڈیو کمیونیکیشنز کا استعمال کرتے ہوئے ویڈیو اسٹریمنگ کے ذریعہ اسے انجام دیے جانے کے قابل ہوں گے۔ ضروری ہونے پر انسپکٹر حضرات کو زوم ویڈیو کو ڈاؤن لوڈ کرنے اور/ یا سائن اپ کرنے میں درخواست دہندہ کی مدد کے لیے تربیت دی جاسکتی ہے۔

اگر درخواست دہندا کو مناسب رہائش کی ضرورت ہے، جس میں ترجمہ اور ASL ترجمان شامل ہیں، وہ معذور افراد اور رسائی اور عملی ضروریات والے دوسرے لوگوں کے بارے میں سوال نمبر 24 کا جواب دے سکتے ہیں۔ وہ معائنہ کے وقت یا بحالی کے عمل کے دوران کسی بھی وقت رہائش یا خدمت کی درخواست بھی کرسکتے ہیں۔

  • اسے درخواست دہندہ کو ریلے سروس نمبر جیسے کہ ویڈیو فون، اننو کیپشن یا کیپ ٹیل فراہم کرکے اور اس بات کو یقینی بناکر انجام دیا جاسکتا ہے کہ آپ کی درخواست میں FEMA آپ کے رابطہ کے نمبر کے بطور ہو۔ اگر آپ زوم یا فیس ٹائم کے ذریعہ بات چیت کررہے ہیں، تو آپ فیس ٹائم کے ذریعہ کسی مترجم یا زوم کے ذریعہ مترجم اور عنوان بندی کی درخواست کرسکتے ہیں۔
  • انسپکٹر کے ساتھ بات چیت میں گھرانے کے ممبر، رشتہ دار یا دوست مدد کرسکتے ہیں۔

معائنہ کے دوران درخواست دہندگان سے ہونے والے نقصان کی قسم اور نوعیت کے بارے میں سوالات پوچھے جائیں گے۔ ویڈیو اسٹریمنگ کے دوران، درخواست دہندہ کے پاس اپنی تشویش والی جگہوں کو دکھانے کا موقع ہوگا جیسے کہ چھت،

کھڑکیاں، صحن، چھت، تہ خانے، رسائی کے پوائنٹس، بود وباش، کمرے، فرنیچر، گھریلو آلات، معذور امریکیوں سے متعلق ایکٹ کے آئٹمز (جیسے ریمپس اور پکڑنے والے دستے)، وغیرہ۔

  • ضروری ہونے پر، ویڈیو تشخیص کو صرف باہری معائنہ کے لیے مربوط کیا جاسکتا ہے۔

کارروائی پر مزید معلومات کے لیے، یہ دیکھنے کی خاطر براہ کرم ذیل کا ویڈیو دیکھیں کہ کس چیز کی توقع کریں۔ FEMA کا یوٹیوب صفحہ ملاحظہ کریں: FEMA آفت کے متاثرین کے لیے معائنہ انجام دینے کی خاطر ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے - YouTube۔

تعین کرنا

  • موجودہ اہلیتی معیار کی بنیاد پر، FEMA گھر کی مرمتوں اور کچھ مخصوص لازمی ذاتی جائيداد کے آئٹمز کو تبدیل کرنے کے لیے گرانٹس فراہم کرسکتی ہے۔
  • گھر کے مرمت کے لیے گرانٹس رہائش کی قسم اور ورچؤل معائنہ کے وقت درخواست دہندہ کے ردعمل کی بنیاد پر فراہم کیے جاتے ہیں۔ FEMA کی اعانت گھر کے کچھ حصوں کو رہنے کے قابل بنانے کے لیے لازمی مرمت کرنے تک ہی محدود ہے۔ ان حصوں میں اقامتی کمرے، باورچی خانہ، غسل خانہ، اور فی الحال رہنے والی خوابگاہیں شامل ہیں۔

اگر آپ ورچؤل معائنہ نہیں کرپاتے ہیں

  • چونکہ ویڈیو اسٹریمنگ کے معائنے محدود صلاحیت میں انجام دیے جارہے ہیں، جو درخواست دہندگان زوم یا فیس ٹائم کے ساتھ ویڈیو میں شرکت کرنے کے قابل نہیں ہیں وہ انسپکٹر حضرات سے فون پر بات کریں گے۔
  • اگر ویڈیو ممکن نہیں ہے، تو انسپکٹر نقصان کی تشخیص میں مدد کے لیے سوالوں کے سلسلے کے ذریعہ رہنمائی کریں گے۔

FEMA کے ساتھ رابطہ میں رہیں

  • FEMA ڈیزاسٹر اسسٹنس رجسٹریشن کی کارروائی کے حصہ میں آفت کی وجہ سے ہوئے نقصان اور دیگر ہیلپ لائن معلومات کے لیے ورچؤل طور پر گھر کا معائنہ ترتیب دینے کی خاطر درخواست دہندہ سے رابطہ کرنے کے واسطے FEMA کے لیے واپس کال کرنے کا نمبر فراہم کرنا شامل ہے۔
  • تبدیلیاں ہونے پر رابطہ کی معلومات کو اپ ڈیٹ کرنا ضروری ہے۔ درخواست دہندگان رابطہ کی معلومات کو  آن لائنwww.DisasterAssistance.gov پر FEMA ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے یا ہیلپ لائن نمبر پر کال کرکے اپ ڈیٹ کرسکتے ہیں۔
  • ایسے درخواست دہندگان جو ریلے سروس جیسے کہ اننو کیپشن یا کیپ ٹیل استعمال کرتے ہیں انہیں اس سروس کے لیے مخصوص خصوصی نمبر فراہم کرنا چاہئے۔ یہ ضروری ہے کہ FEMA ان سے رابطہ کرسکے۔ درخواست دہندگان کو اس بات سے آگاہ ہونا چاہئے کہ FEMA کی جانب سے غیرشناخت شدہ نمبر سے فون کال آسکتے ہیں۔
Tags:
Last updated