FEMA مدد کے حصول کے لئے کیا میرا امریکی شہری ہونا لازم ہے؟

Release Date:
March 22, 2021

جیسا کہ ٹیکساس کے باشندے جو فروری میں موسم سرما کی شدید طوفانی آفات سے بہتری کی جانب آئے ہیں، تو پسماندہ افراد اس الجھن میں مبتلا ہیں کہ امریکی ریاست کے شہری نہ ہونے کی صورت میں کیا وہ FEMA کی بحرانی امداد (FEMA disaster assistance) کے اہل قرار پا سکتے ہیں۔ ممکن ہے کہ افواہوں کی بناء پر کچھ وہم و گمان کا شکار ہو جائیں اور وفاقی مدد میسر ہونے کے باوجود، اس کے حصول سے اجتناب برتیں۔

غیر شہری افراد بھی اہل قرار پا سکتے ہیں

FEMA بحران سے پسماندہ تمام اہل افراد کو موسم سرما کی شدت سے نجات پانے کے سلسلے میں مدد دینے کی خاطر کوشاں ہے۔ ان میں شامل ہے:

  • امریکی شہری،
  • غیر شہری باشندگان، اور
  • اہل اجنبی افراد

اہل اجنبی فرد قانوناً مستقل رہائشی ہوتا ہے۔ یہ ایسا کوئی فرد بھی ہو سکتا ہے کہ جس کی قانونی حیثیت کسی بھی سبب سے، پناہ گزین، مہاجر، پیرول، ملک بدری کے التوا اور کیوبا/ہیٹی سے داخل ہونے والے افراد کی ہو۔

وہ بالغ افراد کہ جو بوقت درخواست شہریت یا امیگریشن کی حیثیت پر پورا نہ اترتے ہوں، وہ مختلف اقسام کی امداد کے لئے درخواست دے سکتے ہیں، بشرطیکہ گھر کا کوئی اور بالغ فرد شہری ہو یا گھرانے میں کوئی ایسا کمسن بچہ موجود ہو کہ جو امریکی ریاست میں پیدا ہوا ہو اور جس کا سوشل سیکیورٹی نمبر ہو۔

  • FEMA یا سوشل سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن آپ کو سوشل سیکیورٹی نمبرز برائے اطفال (Social Security Numbers for Children)کے حصول میں مدد دے سکتی ہے۔
  • لازم ہے کہ 11 فروری 2021، یعنی شدید موسم کے آغاز کی تاریخ سے کمسن بچہ اس والد/والدہ یا سرپرست کے ساتھ رہائش پذیر ہو کہ جو ان کی طرف سے درخواست دے رہا ہے۔ والد/والدہ یا سرپرست لازماً شریک درخواست دہندہ کے طور پر رجسٹر ہوں۔
  • افراد یہ تصدیق کرنے کی خاطر امیگریشن ماہر سے مشورہ کر سکتے ہیں کہ کیا وہ FEMA کی بحرانی امداد کے سلسلے میں امیگریشن کے حیثیتی تقاضوں پر پورا اترتے ہیں

FEMA کے ساتھ کیسے رجسٹر ہوا جائے

اگر آپ ان اہلیتی تقاضوں پر پورا اترتے ہیں اور ان 126 کاؤنٹیز میں سے کسی میں رہائش پذیر ہیں کہ جو وفاقی امداد کے لئے اہل ہیں، تو آپ FEMA افراد و گھرانے پروگرام (FEMA Individuals and Households Program) کی امداد کے لئے درخواست پُر کر سکتے ہیں۔ مختص کردہ کاؤنٹیز کی فہرست کے لئے، https://www.fema.gov/disaster/4586 ملاحظہ کریں۔

  • جن کے پاس سیل فون یا انٹرنیٹ رسائی موجود ہے وہ DisasterAssistance.govپر جا کر، یا FEMA ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے FEMA کے ساتھ رجسٹر ہو سکتے ہیں۔
  • آپ 800-621-3362 (TTY سماعت سے محروم افراد کے لئے، 800-462-7585 پر کال کریں) پر کال کر کے بھی رجسٹر ہو سکتے ہیں۔


جو لوگ ریلے سروس جیسے کہ ویڈیو فون، اننو کیپشن (InnoCaption) یا کیپ ٹیل (CapTel) استعمال کرتے ہیں انہیں FEMA کو اس سروس کے لیے مخصوص خصوصی نمبر بتانا چاہیئے۔ کثیر اللسانی آپریٹرز دستیاب ہیں۔ روزانہ صبح 6 سے رات 10 بجے تک ٹول فری لائنز کھلی ہوئی ہ

دیگر پروگرامز اور رضاکار ایجنسیز

شہری حیثیت سے بالاتر ہو کر دیگر انفرادی معاونت کے پروگرامز بھی دستیاب ہیں۔  https://www.samhsa.gov/dtac/ccpپر مواد کا بےجا استعمال اور ایڈمنسٹریشن برائے دماغی صحت کی خدمات کی بحرانی کاؤنسلنگ کی امداد (Substance Abuse and Mental Health Services Administration’s Crisis Counseling Assistance) اور  americanbar.org/younglawyersپر بحران سے متعلق قانونی خدمات (Disaster Legal Services) جیسے پروگرامز۔ دیگر قلیل مدتی، غیر نقد ایمرجنسی مدد بھی، ممکنہ طور پر دستیاب ہو سکتی ہے۔

رضاکار تنظیمیں شہریت کی حیثیت سے بالاتر ہو کر مدد کی پیشکش کرتی ہیں۔ اپنے ملک میں رضاکار تنظیمیں تلاش کرنے کے لئے:

ٹیکساس کی موسم سرما کی شدید طوفانی آفات (Texas severe winter storms) کے بارے میں تازہ ترین معلومات کے لئے،  https://www.fema.gov/disaster/4586پر

Tags:
Last updated