فیما (FEMA) کی امداد سے فرنس کی مرمت یا تبدیلی میں مدد مل سکتی ہے

Release Date:
October 19, 2021

کیا آپ نے گھر کے مالک کی حیثیت سےاپنے  گھر کی مرمت کے لیے ایف ای ایم اے کی مالی امداد وصول کی ہے؟ کیا آپ کو بعد میں معلوم ہوا کہ ایڈا طوفان سے آپ کی فرنس کو نقصان پہنچا یا وہ تباہ ہو گئی ہے؟

اگر آپ کی فرنس کی انشورس نہیں ہوئی تھی تو ایف ای ایم اے اس کی مرمت یا اسے تبدیل کرنے کی غرض سے اضافی مدد مہیا کر سکتا ہے۔ لیکن اس کے لیے آپ کو ایف ای ایم اے کو تحریری درخواست دینا ہو گی جس میں مرمت سے متعلق قابل تصدیق رسیدیں یا اخراجات کے تخمینوں پر مبنی دستاویزات شامل ہوں۔

ایف ای ایم اے فرنس کی مرمت یا تبدیلی کے لیے رسید میں بتائے گئے یا تخمینے پر مبنی تمام اخراجات کے لیے ادائیگی کر سکتا ہے۔ اگر آپ نے فرنس مرمت یا تبدیل کروائی ہے تو ایف ای ایم اے درخواست کے ساتھ مصدقہ تخمینے یا رسیدیں جمع کرائے جانے پر مالی مدد مہیا کر سکتا ہے۔ جب آپ امداد کے لیے درخواست دیں تو ایڈا طوفان سے فرنس کو پہنچنے والے کسی بھی طرح کے نقصان کی اطلاع دینا یقینی بنائیں۔

ایڈا طوفان کے بارے میں آفات سے متعلق وفاقی اعلامیے میں شامل کردہ برونکس، کنگز، ناساؤ، کوئینز، رچمنڈ، راک لینڈ، سوفوک اور ویسٹ چیسٹر کاؤنٹیوں میں ایسے متاثرین کے لیے مالی مدد دستیاب ہے جو اس کی وصولی کی اہلیت پر پورا اترتے ہیں۔ صرف ایسے گھروں کو امداد کے لیے زیرغور لایا جا سکتا ہے جن میں ان کے مالکان رہتے ہوں۔ چھٹیوں کے دوران استعمال میں لائے جانےو الے گھر اور ثانوی گھر اس امداد کی وصولی کے اہل نہیں ہیں۔

گھر کی تعمیر کے لیے دی جانے والی امداد مالکان کے صرف ایسے گھروں کے لیے دستیاب ہے جن کی انشورنس نہیں ہوئی یا جن کی انشورنس گھر کی مرمت کے اخراجات پورے کرنے کے لیے ناکافی ہے۔ یہ امداد آفت کے بعد بحالی سے متعلق ایسے اخراجات کے لیے ہے جن کا مقصد رہائش گاہ کو محفوظ، صاف ستھرا اور فعال رکھنا ہو۔ ایف ای ایم اے کی کچھ امداد آپ کے بنیادی رہائشی گھر کے دیگر ساختی حصوں کے لیے بھی دستیاب ہے جن میں دیواریں، جراثیم کش نظام، پانی گرم کرنے کی مشینیں اور دیگر برقی آلات شامل ہو سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ: آپ نے اپنی تحریری درخواست ایف ای ایم اے کی جانب سے امداد کے حصول کی اہلیت کے تعین سے متعلق خط موصول ہونے کے بعد 60 یوم میں جمع کرانی ہے۔ اس درخواست کے ساتھ مرمت کے کام پر اٹھنے والے اخراجات کی قابل تصدیق رسیدیں یا تخمینے، ٹھیکہ دار کے تخمینے یا ایسی دیگر شہادتیں بھی شامل کریں جو آپ کی درخواست کی منظوری میں معاون ہو سکیں۔

آپ ایف ای ایم اے کو درخواست بھیجنے کے بعد ایف ای ایم اے کی جانب سے اس کی وصولی سے 90 یوم کے اندر کسی فیصلے کی توقع رکھ سکتے ہیں۔

اگر آپ نے اپنی درخواست جمع کرانے کے بارے میں کچھ پوچھنا ہو تو آفت سے بحالی کے مرکز ــ DRC Locator (fema.gov) ــ پر جائیں یا 800-621-3362 پر ہیلپ لائن سے مدد لیں۔ اگر آپ گونگے بہروں کے لیے ویڈیو کے ذریعے بات چیت کی مخصوص سہولت یا ٹیلی فون پر سماعت میں دشواری کا سامنا کرنے والوں کے لیے مخصوص سہولت یا ایسی دیگر سہولیات استعمال کرتے ہیں تو ایف ای ایم اے کو اس سہولت کا نمبر مہیا کیجیے۔ ہیلپ لائن پر آپریٹر ہفتے کے ساتوں دن صبح 8 بجے سے شام 7 بجے تک دستیاب ہیں۔ ہسپانوی زبان کے لیے بٹن 2 دبائیں، ترجمان کی خدمات لینے کے لیے بٹن 3 دبائیں جو آپ سے اسی زبان میں بات کرے گا جو آپ بولتے ہیں۔

آفت سے بحالی کے لیے امداد کی درخواست دینے کے لیے آپ ہیلپ لائن پر بھی کال کر سکتے ہیں اور DisasterAssistance.gov پر وزٹ کر سکتے ہیں یا ایف ای ایم اے کی موبائل ایپلیکیشن استعمال کر سکتے ہیں۔

کم آمدنی والے ایسے افراد مشورے کے لیے 888-399-5459 پر مفت کال کر سکتے ہیں جنہیں ایڈا  طوفان کے نتیجے میں قانونی مسائل کا سامنا ہے۔ اگر آپ چاہیں کہ قانونی خدمات مہیا کرنے والا کوئی ادارہ آپ سے رابطہ کرے تو https://nysba.org/ida پر ایک فارم پُر کریں۔ آپ کو درج ذیل طرح کی قانونی مدد مل سکتی ہے:

  • مالک مکان اور کرایہ دار کے مسائل پر مشاورت
  • گھر کی مرمت کے ٹھیکوں اور ٹھیکہ داروں کے حوالے سے معاونت
  • صارف کے تحفظ سے متعلق امور جیسا کہ تعمیر نو کے عمل میں قیمتوں میں ناجائز اضافے اور ٹھیکے میں جعلسازیوں سے بچنے کے لیے معاونت
  • سرکاری فوائد لینے میں معاونت
  • زندگی، علاج معالجے اور جائیداد کی انشورنس کے دعووں سے متعلق معاونت
  • رہن کی ضبطی سے متعلق مسائل پر مشاورت

مزید آن لائن معلوماتی ذرائع اور ایف ای ایم اے کے ڈاؤن لوڈ ہونے کے قابل کتابچوں تک رسائی کے لیے DisasterAssistance.gov پر جائیے اور ‘Information’ پر کلک کیجیے۔

مقامی لوگوں کی مخصوص ضروریات کی تکمیل میں مدد دینے والے اداروں سے رجوع کرنے کے لیے https://www.211nys.org/contact-us پر اپنے قریب ترین 211 کاؤنٹس پر رابطہ کیجیے یا 211 پر کال کیجیے۔ اگر آپ نیویارک سٹی کے رہائشی ہیں تو 311 پر کال کریں۔

نیویارک کے ایڈا طوفان سے بحالی کی کوششوں سے متعلق تازہ ترین معلومات جاننے کے لیے www.fema.gov/disaster/4615 پر وزٹ کیجیے۔ twitter/com/femaregion2 اور www.facebook.com/fema پر ہمیں فالو کیجیے۔

Tags:
Last updated