انتظار نہ کريں: آج ہی سیلاب کے لیے بیمہ خریدیں

Release Date Release Number
NR202
Release Date:
May 1, 2018

 

ہریکین کے موسم کو ایک مہینہ باقی ہے، لہذا برباد کرنے کے لیے وقت نہیں ہے

 

آسٹن، ٹیکساس – ہریکین کا موسم 1 جون سے شروع ہورہا ہے، اس کا مطلب ہے کہ مالکان مکان اور کرایے داران کو آفت سے متعلق تیاری کے لیے آج ہی نیشنل فلڈ انشورنس پروگرام (NFIP) پالیسی خریدنے کی ضرورت ہے۔ عام طور پر، فلڈ انشورنس پالیسی خریدنے کے 30 دن بعد سے مؤثر ہوتی ہے، اور مالکان مکان اور کرایے داران کا بیمہ خاص طور پر سیلاب سے نقصان کا احاطہ نہیں کرتے۔

 

ریاستہائے متحدہ میں سیلاب سب سے عام اور سب زیادہ مہنگی ثابت ہونے والی قدرتی آفت ہے، اور یہ کہیں بھی آسکتا ہے— ضروری نہیں ہے کہ صرف زیادہ خطرے والے علاقے ہی اس کا شکار ہوں۔ NFIP کے سیلاب سے متعلق ادا کردہ تمام دعووں میں اوسطاً، 25 سے 30ففیصد دعوے ان جائیدادوں کے لیے ہیں جو سیلاب کے اعلی ترین خطرہ والے علاقے سے باہرہیں۔

 

اگر آپ کی کمیونٹی NFIP میں شرکت کرتی ہے تو، آپ حسب استطاعت تحفظ خرید سکتے ہیں جو کہ ایک واحد فیملی ہوم کے لیے $250,000 تک کا اور اس کے مشمولات کے لیے $100,000 تک کا بیمہ کرتی ہے۔ کرایے داران کو $100,000 تک کے مشمولات کا احاطہ مل سکتا ہے۔ غیر رہائشی جائیداد کے مالکان ایک عمارت کا $500,000 اور مشمولات کا $500,000 تک کا بیمہ لے سکتے ہیں۔

 

سیلاب کی زیادہ تر پالیسیوں کو کے فعال ہونے کے لیے ایک 30 دن کا وقفہ انتظار گزرنا ضروری ہوتا ہے۔ البتہ کچھ پالیسیاں، جلد شروع ہوجاتی ہیں:

  • اگر آپ کی عمارت کی نشاندہی پہلی بار زیادہ خطرناک سیلاب کے خصوصی خطرے والے علاقے میں ہوئی ہے، اور آپ نقشے پر نظرثانی کے 13 مہینے کے وقفے کے اندر سیلاب کا بیمہ خریدتے ہیں تو: ایک دن کا وقفۂ انتظار ہے۔
  • اگر آپ اپنے مارگیج کے قرض لینے، اس میں اضافہ کرنے، اس کی توسیع یا تجدید کرنے کے سلسلے میں سیلاب بیمہ خریدتے ہیں تو: کوئی وقفۂ انتظار نہیں ہے۔
  • اگر آپ اپنی سیلاب کی بیمہ پالیسی کی تجدید کے بل کے ایک اختیار کے طور پر اضافی بیمہ کا انتخاب کرتے ہیں تو: کوئی وقفۂ انتظار نہیں ہے۔
  • اگر آپ کی جائیداد جلے ہوئے وفاقی علاقے میں سیلاب سے متاثر ہوئی ہے، اور پالیسی آتش زدگی کے 60 دنوں کے اندر خریدی گئی ہے تو: وقفہ انتظار سے ممکنہ طور پر استثناء۔

 

آپ بیمہ ایجنٹ کے توسط سے سیلاب کا بیمہ خرید سکتے ہیں۔ اگر آپ کا ایجنٹ سیلاب کا بیمہ فروخت نہیں کرتا ہے تو، NFIP ریفرل کال سنٹر کو حوالے کے لیے 800-427-4661 پر کال کریں۔ مزید معلومات کے لیے، www.FloodSmart.gov پر یاwww.fema.gov/national-flood-insurance-program، پر جائیں یا NFIP ہیلپ ڈیسک کو 800-427-4661 پر کال کریں۔

 

ٹیکساس کے باشندے اس ہفتے اور پورے مئی کے دوران یہ جاننے کے لیے کہ NFIP کس طرح انہیں آفت سے تحفظ فراہم کرسکتی ہے  www.facebook.com/FEMAHarvey/، https://twitter.com/femaregion6، اور www.fema.gov/disaster/4332 پر جاسکتے ہیں۔ ٹیکساس NFIP 2018 ایک پورے مہینے ٹیکساس کے باشندوں کو اس بارے میں مفید مشورےفراہم کرنے کے لیے وقف ہے کہ وہ کس طرح خود کو اور اپنے گھروں کو ہریکین کے موسم کے لیے تیار کرسکتے ہیں۔ آن لائن معلومات تلاش کرنے اور اپنے دوستوں اور خاندان کے ساتھ اس کا اشتراک کرنے کے لیے #TXNFIP18 کا استعمال کریں۔

 

ہریکین ہاروے اور ٹیکساس کی بحالی پر مزید معلومات کے لیے، ٹیکساس ڈویژن کی ایمرجنسی مینیجمنٹ ویب سائٹ https://www.dps.texas.gov/dem/ پر جائیں۔

Tags:
Last updated