ہل ہاروے پسماندگان کے لیے ہوٹل کا قیام جنوری 16، 2018 تک بڑھا دیا گیا ہے

Release Date Release Number
NR-108
Release Date:
November 18, 2017

 

آسٹن، ٹیکساس – عبوری پناہ امداد حاصل کرنے والے اہل ہریکین ہاروے پسماندگان کو رہنے کے لیے ایک متبادل جگہ ملنے تک ہوٹل کے عارضی قیام میں ایک توسیع مل سکتی ہے۔

 

ہوٹل پناہ گزیں پروگرام کی مسلسل ضرورت والے تباہی پسماندگان کے لیے جنوری 16، 2018 تک توسیع کی جا سکتی ہے۔ تاہم، 12 دسمبر کو ایک وسط مدتی جائزہ لیا جائے گا جس میں TSA میں حصہ لینے والے پسماندگان کو ایک فون کال، ای میل، اور/یا ٹیکسٹ پیغام موصول ہوگا جس میں انھیں مشورہ دیا جائے گا کہ آیا انھوں نے ایک TSA شراکت ہوٹل کے ذریعہ امداد کی اہلیت کو جاری رکھا ہے۔

 

طوفان ہاروے کے وہ متاثرین جنھوں نے حال ہی میں امداد کے لیے درخواست دی ہے انہیں خودکار طور پر ان کی اہلیت سے مطلع کیا جائے گا۔ TSA پر غور کیے جانے کے لیے آفت کے متاثرین کو لازمی طور پر تباہی کی امداد کے لیے FEMA میں رجسٹر ہونا چاہیے۔ اور دیگر TSA اہلیت معیار کو پورا کریں۔

 

FEMA ہوٹل کے روم اور کسی بھی قابل اطلاق ٹیکسوں (بشمول ناقابل واپسی پالتو جانوروں کی فیس – زیادہ سے زیادہ اجازت یافتہ روم نائٹ چارج تک) کی ادائیگی کرتا ہے۔ تمام دیگر اتفاقی اخراجات (کھانے، نقل و حمل، وغیرہ) کے لئے درخواست دہندگان ذمہ دار ہیں۔ ہوٹلوں میں چیک ان کرتے وقت ایک حکومت کا جاری کردہ باتصویر شناختی کارڈ ضروری ہوتا ہے، اس لیے متاثرین کو چاہیے کہ لازمی طور پر ہوٹل کے چیک ان تقاضوں پر عمل کریں اور ہوسکتا ہے کہ انہیں اتفاقی اخراجات کے لیے ایک کریڈٹ کارڈ فراہم کرنا پڑے۔

 

چار یا کم اراکین کا ایک گھرانہ ایک ہوٹل کے کمرے کے لئے مجاز ہے اور پانچ یا زیادہ افراد کا ایک گھرانہ، فی کمرہ چار افراد کی حد کی بنیاد پر اضافی کمروں کے لئے مجاز ہے۔ ہر گھرانے کا ایک رکن جس کی عمر 18 سال یا زیادہ ہو، لازماً ہر کمرے میں رہے۔

 

معذوری کے حامل افراد یا جنھیں رسائی اور کارکردگی کی ضروریات ہیں انہیں موزوں رہائش کے دستیاب ہونے کو یقینی بنانے کے لئے ہوٹلوں کے ساتھ جانچ پڑتال کرنی چاہیے۔ پالتو جانوروں کے حامل افراد کو لازماً ہوٹل کے ساتھ جانچ کر لینی چاہیے کہ کیا انہیں قبول کیا جاتا ہے۔

 

TSA-اہل درخواست دہندگان لازماً اپنے ہوٹل کے کمروں کو تلاش اور بک کریں۔ شرکت کنندہ ہوٹلوں کی فہرست عبوری پناہ گزینی امداد کے پروگرام کے لنکس کے تحت DisasterAssistance.gov پر یا 800-321-3362 پر FEMA کو کال کرنے پر دستیاب ہے۔ 711 یا ویڈیو ریلے سروس کیلئے، 800-621-3362 پر کال کریں۔ TTY کے لیے 800‎-462-7585 پر کال کریں۔

 

ہریکین ہاروے اور ٹیکساس کی بحالی پر مزید معلومات کے لیے، ہریکین ہاروے کی تباہی سے متعلق ویب پیج www.fema.gov/disaster/4332 پر جائیں، یا فیس بک http://www.facebook.com/FEMAharvey یا FEMA Region6 ٹوئیٹر اکاؤنٹ twitter.com/FEMARegion6 ملاحظہ کریں یا ٹیکساس ڈویژن کی ایمرجنسی مینیجمینٹ ویب سائٹ www.dps.texas.gov/dem/ پر جائیں۔

 

Tags:
Last updated