مرمت، تعمیر نو اور مستقبل کی منصوبہ بندی کرنے والے متاثرین 19-24مارچ تک تخفیف سے متعلق ماہرین سے اپنے سوالوں کے جوابات حاصل کرسکتے ہیں۔

Release Date Release Number
NR 180
Release Date:
March 16, 2018

 

آسٹن، ٹیکساس – چونکہ ٹیکسینس (ٹیکساس میں رہنے والے) ہیریکن ہاروے اور بعد میں آنے والے سیلاب سے نقصان زدہ اپنے گھروں کی مرمت یا تعمیر نو کر رہے ہیں، لہذا گھر کی اصلاح کرنے والے سٹورز اور FEMA کے تخفیف سے متعلق ماہرین نے مل کر گھروں کو مضبوط اور محفوظ بنانے کے لٰے مفت معلومات، تجاویز اور تحریری مواد فراہم کرنے کے لئےایک ٹیم بنائی ہے۔

 

FEMA کے تخفیف سے متعلق ماہرین سوالات کے جواب دیں گے اور ایسے آزمودہ طریقوں سے خطرات سے مزاحمت کرنے والے گھروں کی تعمیر کے لیے مشورے اور تکنیکیں فراہم کریں گے جو آئندہ آفات سے ہونے والے نقصانات کو روکیں گے یا ان میں کمی کریں گے۔ فراہم کردہ زیادہ تر معلومات اور مفت اشاعتیں زیادہ تر خود سے کیے جانے والے کاموں اور عمومی ٹھیکیداروں سے متعلق ہیں۔

 

بحالی سے متعلق احاطہ کردہ موضوعات میں سیلاب کا بیمہ، سہولیات کو بہتر بنانے اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی دوبارہ تعمیر شامل ہیں۔ گھروں کو سیلاب کے نقصانات سے محفوظ رکھنے کے لیے حوالہ جاتی کتابچے مفت دستیاب ہوں گے۔ ان سٹورز میں FEMA کے تخفیف سے متعلق ماہرین دستیاب ہوں گے:

 

کاؤنٹی

مقامات

تاریخیں

اوقات

ارانساس

Aransas Pass Lowe’s (Store #2506)

150 S. FM 1069, Aransas Pass, 78336

پیر، 19 مارچ

منگل 20 مارچ – سنیچر 24 مارچ

صبح 8 سے شام 6 بجے تک

صبح 8 سے شام 6 بجے تک

برازوریا

Alvin Home Depot (Store #6539)

140 N. Bypass 35, Alvin, 77511

پیر، 19 مارچ

منگل 20 مارچ - جمعہ 23 مارچ

صبح 11 سے شام 6 بجے تک

صبح 8 سے شام 6 بجے تک

فورٹ بینڈ

Sugar Land Lowe’s (Store #0511)

16510 S.W. Freeway, Sugar Land, 77479

پیر، 19 مارچ

منگل 20 مارچ - جمعہ 23 مارچ

صبح 11 سے شام 6 بجے تک

صبح 8 سے شام 6 بجے تک

ہیرس

Katy Lowe’s (Store #0098)

19935 Katy Freeway, Houston, 77094

پیر، 19 مارچ – سنیچر 24 مارچ

صبح 8 سے شام 6 بجے تک

آرینج

Ace Hardware, Childs Building Supply

3704 N. 16th St., Orange, 77632

پیر، 19 مارچ

منگل 20 مارچ - جمعہ 23 مارچ

صبح 11 سے شام 6 بجے تک

صبح 8 سے شام 6 بجے تک

 

 

ٹیکساس میں تباہی میں کمی کی معلومات کے لئے،  www.fema.gov/texas-disaster-mitigationملاحظہ کریں۔

 

 کمی سے متعلق دیگر معلومات کے لئےwww.fema.gov/what-mitigation ملاحظہ کریں۔

 

جائیدادوں کو تباہی سے بچانے کے بارے میں معلومات کے لیے، ملاحظہ کریں www.fema.gov/protect-your- property.

 

ہریکین ہاروے اور ٹیکساس کی بحالی پر مزید معلومات کے لیے، ہریکین ہاروے کی تباہی سے متعلق ویب پیج www.fema.gov/disaster/4332 پر جائیں، یا فیس بک http://www.facebook.com/FEMAharvey یا 6 FEMA Region ٹوئیٹر اکاؤنٹ twitter.com/FEMARegion6  ملاحظہ کریں یا ٹیکساس ڈویژن کی ایمرجنسی مینیجمنٹ ویب سائٹ www.dps.texas.gov/dem/ پر جائیں۔

Tags:
Last updated