ہریکین مائیکل کے دو مہینے بعد قدرتی آفت کی وفاقی امداد 656$ ملین سے متجاوز

Release Date Release Number
R4-DR-4399-FL NR 065
Release Date:
December 12, 2018

TALLAHASEE, Fla. – ہرکین مائیکل کے ذریعے شمال مغربی فلوریڈا میں 155 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں اور تباہ کن طوفان کے دو مہینوں بعد، پس ماندگان کو دی جانے والی قدرتی آفت کی وفاقی امداد 656$ سے متجاوز ہوگئی۔

"فلوریڈا اسٹیٹ ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے مضبوط ترین ہریکین کے تئیں تاریخی ردعمل فراہم کیا
جس نے پین ہینڈل کو بُری طرح متاثر کیا، اور اس ٹیم نے مقامی رسپانس کوششوں کی معاونت میں ہزاروں مشن مکمل کیے،" ویس ماؤل، ڈائریکٹر آف دی فلوریڈا ڈویژن آف ایمرجنسی مینیجمینٹ نے کہا۔

تھامس جے میک کول، جو فلوریڈا ہریکین باز بحالی کے وفاقی کوآرڈینیٹر ہیں، نے مزید کہا کہ: "فلوریڈا
بحالی کی طویل راہ پر گامزن ہے۔ پسماندگان کو یقین دلایا جاسکتا ہے کہ ریاست، FEMA اور ہمارے وفاقی شراکت داران ہریکین مائیکل سے متاثرہ افراد کو ان کی زندگیوں اور کمیونٹیز کی بازتعمیر میں مدد کرنے کے لیے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔"

9 دسمبر تک، قدرتی آفت کی کُل وفاقی امداد میں حسب ذیل شامل ہیں:
 

  • 119.3$ سے زائد کی افرادی اور ہاؤسنگ گرانٹس ان لوگوں کو مالی امداد فراہم کرنے کے لیے جنھیں
    آفت کے بعد ضروری اخراجات درپیش ہیں اور جو ان ضروریات کو بیمہ یا دیگر ذرائع سے پورا کرنے سے قاصر ہیں۔
     
  • اس رقم میں، تقریباً 97.8$ ملین ہاؤسنگ امداد شامل ہےجو گھر مالکان کو قدرتی آفت سے رہائشی جائیداد کو ہونے والے اس نقصان کی مرمت یا تبدیلی کے لیے دیئے گئے ہیں جن کا احاطہ بیمہ نہیں کرتا ہے، اور
  • 21.5$ ملین سے زیادہ دیگر ضروریات کی امداد کے لیے۔ یہ امداد ضروری، قدرتی آفت سے متعلق اخراجات جیسے میڈیکل بلز؛ صفائی، مرمت یا گھریلو اشیا کی تبدیلی کے لیے رقم، آفت سے نقصان زدہ گاڑیوں کی مرمت یا تبدیلی اور دیگر غیر رہائشی ضروریات کا احاطہ کرتی ہے۔
  • تقریباً 411.4$ ملین کی رقم کے یو ایس سمال بزنس ایڈمنسٹریشن کے قرضہ جات منظور کیے گئے، بشمول 363.3$ ملین گھر مالکان اور کرایہ داروں کو اور 48$ ملین سے زائد رقم مرمت، تعمیرنو اور نقصان زدہ اثاثے کی تبدیلی اور معاشی نقصانات کی بھرپائی کے لیے کاروباروں کو دیئے گئے۔
  • قومی سیلاب بیمہ کے 3,300 پالیسی ہولڈرز کو 126$ ملیندعوؤں کی ادائیگی کی گئی۔

وفاقی ہاؤسنگ امداد نے حسب ذیل فراہم کیا ہے:

 

  • 1,800 سے زائد گھرانوں کو ہوٹل روم میں عارضی طور پر قیام کا بندوبست کیا اور عبوری پناہ کی امداد کے پروگرام کے تحت 651 اب بھی ہوٹلوں میں قیام پذیر ہیں۔
  • 52 عارضی رہائشی اکائیاں پسماندگان کے لیے براہِ راست رہائش کے لیے منظور کیں اور
  • کُل 67,914 کے تقریباً تمام – 99.5 فیصدگھروں کے جاری کردہ معائنے مکمل کیے گئے۔
     

بحالی کی سمت ایک اور سنگ میل کے طور پر، یو ایس آرمی کور آف انجینیئرز کے ذریعے نظم کردہ ٹھیکیداروں نے فلوریڈا پین ہینڈل میں گزشتہ ہفتے حتمی عارضی "بلو روف" نصب کیں جن سے 7,800 چھتوں کا احاطہ کیا گیا تاکہ مرمت کے دوران پس ماندگان اپنے ہی گھر میں مقیم رہ سکیں۔

قدرتی آفت کی بحالی کے مراکز پر 33,600 سے زائد لوگ آفت کی امداد یا معلومات حاصل کرنے تشریف لائے، جبکہ قدرتی آفت کی امداد کی آؤٹ ریچ ٹیم نے 1,270 سے زائد کمیونٹی فیسیلٹیز کا، 2,200  سے زائد کاروباروں کا، 95,800  سے زائد گھروں کا دورہ کیا اور تقریباً 30,000 ریفرلز پوری کمیونٹی وسائل کو کیے۔

قدرتی آفت سے بحالی کے مراکز زیادہ تر نامزد کاؤنٹیز میں معلومات اور امداد فراہم کرنے کے لیے کھلے رہے۔ پس ماندگان FEMA موبائل ایپ کے ذریعے، FEMA.gov/DRC پر جاکر، یا DRC لکھ کر اپنے ZIP کوڈ کے ساتھ 43362 پر متنی پیغام بھیج کر ان مراکز کا محل وقوع معلوم کرسکتے ہیں۔ ریاست فلوریڈا، FEMA، یو ایس سمال بزنس ایڈمنسٹریشن اور دیگر تنظیموں کے نمائندے ان سینٹرز پر دستیاب امدادی پروگراموں کی وضاحت کرنے اور پس ماندگان کی ان وسائل سے جڑنے میں مدد کرنے کے لیے دستیاب ہیں جو ان کی بحالی کی ضروریات کے لیے بہترین ہیں۔

FEMA ریاست اور مقامی حکومتوں کی بحالی میں مدد کر رہی ہے۔ اٹھارہ کاؤنٹیز اور ریاست FEMA کے عوامی امداد پروگرام کے لیے اہل ہیں۔ وفاقی فنڈنگ کمیونٹیز اور بعض غیر منفعتی اداروں کے لیے، آفت کے بعد صفائی، زندگیاں اور اثاثوں کو محفوظ بنانے کے لیے کی گئی ہنگامی کارروائیوں اور آفت کی وجہ سے نقصان زدہ بنیادی ڈھانچے کی مرمت، تبدیلی یا بحالی پر ہونے والے اخراجات کی بازادائیگی کے لیے دستیاب ہے۔

ان کمیونٹیز اور اداروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ عوامی امداد کے لیے درخواست اس ویب سائٹ پر جاکر دیں https://floridapa.org۔ عوامی امداد کی درخواست RPA فائل کرنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر ہے۔

ہریکین مائیکل سے بحالی سے متعلق معلومات کے ليے، یہ ویب سائٹ ملاحظہ فرمائیں www.fema.gov/ur/disaster/4399

 

###

 

FEMA کا مشن: آفات سے قبل، دوران اور بعد میں لوگوں کی مدد کرنا۔

ہریکین مائیکل سے متاثرہ افراد اور کاروباروں کے ليے دستیاب وسائل کی ایک فہرست کے ليے، یہ سائٹ ملاحظہ فرمائیں www.floridadisaster.org/info

ہریکین مائیکل سے بحالی کی مزید معلومات کے لیے www.fema.gov/ur/disaster/4399 پر تشریف لے جائیں۔

FEMA اور فلوریڈا ڈویژن آف ایمرجنسی مینجمنٹ کو ٹویٹر پر @FEMARegion4  اور @FLSERT   پر فالو کریں۔ آپ FEMA اور ڈویژن کے Facebook کے صفحات https://facebook.com/fema اور Facebook.com/FloridaSERT پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔

Tags:
Last updated