تباہی بحالی مرکز ارنساس کاؤنٹی میں کھلا

Release Date Release Number
NR155
Release Date:
January 31, 2018

 

آسٹن، ٹیکساس - فلٹن میں ریاست ٹیکساس/وفاقی تباہی بحالی مرکز (DRC) جمعہ، 2 فروری کو صبح 9 بجے کھل جائے گا۔ اس مقام سے ارنساس کاؤنٹی، راک پورٹ/فلٹن اور آس پاس کے علاقوں کے باشندوں کی خدمت کی جائے گی۔

 

وفاقی تباہی بحالی مراکز ہریکین ہاروے اور اس کے بعد آنے والے سیلابوں کے مدنظر ٹیکساس کے وفاقی تباہی سے متعلق اعلامیہ میں شامل کاؤنٹیز کے افراد اور کاروباروں کوبذات خود تعاون پیش کرتے ہیں۔

 

نئے سنٹر کے مقام کا پتہ درج ذیل ہے:

 

AC Motorsports

3316 ہائی وے 35 این

فلٹن، ٹیکساس 78358

اوقات: پیر سے ہفتہ، صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک

 

ریاست ٹیکساس کی، وفاقی ہنگامی نظم و نسق سے متعلق ایجنسی (FEMA) امریکہ کے چھوٹے موٹے کاروبار سے متعلق انتظامیہ (SBA) اوردیگر ایجنسیوں سے تعلق رکھنے والے بحالی کے ماہرین تباہی بحالی مرکزپر موجود رہیں گے۔

 

تباہی بحالی کے مراکز معذور افراد کے لیے قابل رسائی ہیں، اور معاون ٹیکنالوجی کے سازوسامان سے لیس ہوتے ہیں جیسے کہ آواز اونچی کرنے والے فون، ٹیکسٹ ڈسپلے کرنے والے فون، آواز اونچی کرنے والے سماعتی آلات اور تصویروں کو بڑا دکھانے والے آلات۔ ویڈیو پر ریموٹ ترجمانی دستیاب ہے اور درخواست کرنے پر ذاتی طور پر فراہم کی جانے والی اشاراتی زبان کی سہولت دستیاب ہے۔ ان مراکز کے پاس قابل رسائی پارکنگ، ڈھلانیں اور آرام گاہیں بھی ہیں۔

 

امریکی اشاراتی زبان کے ترجمان تباہی بحالی مرکز میں مدد کے لیے موجود ہیں۔ (470) 379-5943 پر ٹیکسٹ پیغام کے ذریعہ درخواست کی جا سکتی ہے۔ آفت سے بچ رہنے والوں کو اپنا نام، جس تباہی بحالی مرکز پر وہ جائیں گے اس کا پتہ، اپنے جانے کی تاریخ اور وقت اور درخواست کی جانے والی اشاراتی زبان کی قسم فراہم کرنے کی ضرورت ہوگی۔ مدد کے لیے سبھی درخواستوں کو تباہی بحالی مرکز جانے سے کم از کم 24 گھنٹے پہلے پیش کیا جانا چاہیے تا کہ مدد کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔

 

ہریکین ہاروے اور ٹیکساس بحالی سے متعلق مزید معلومات کے لیے، ہریکین ہاروے کی تباہی سے متعلق ویب پیج www.fema.gov/disaster/4332 پر جائیں، یا فیس بک http://www.facebook.com/FEMAharvey یا FEMA Region6 ٹوئیٹر اکاؤنٹ twitter.com/FEMARegion6 ملاحظہ کریں یا ٹیکساس ڈویژن کی ایمرجنسی مینیجمینٹ ویب سائٹ www.dps.texas.gov/dem/ پر جائیں۔

Tags:
Last updated