عارضی پناہ کی فراہمی میں مدد کی آخری تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے جبکہ ٹیکساس کے باشندوں کو مستقل رہائش گاہوں میں منتقل کرنے میں مدد کی کوششیں جاری ہیں۔

Release Date Release Number
NR 175
Release Date:
March 7, 2018

 

آسٹن، ٹیکساس – عبوری پناہ کی فراہمی میں مدد (TSA) حاصل کرنے والے ہریکین ہاروے کے ایسے اہل متاثرین 12 مارچ تک ہوٹل میں قیام کرنے کی توسیع حاصل کرسکتے ہیں جو عارضی پروگرام ختم ہونے سے قبل مستقل رہائشی حل کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ 

 

اہم تاریخیں:

  • 12 مارچ – حالیہ توسیعی مدت کے تحت اہلیت کی آخری تاریخ
  • 2 اپریل – TSA میں باقی رہ جانے والے تمام متاثرین کی اہلیت کا جائزہ
  • 23 اپریل – ان لوگوں کے لیے توسیعی مدت کا اختتام جنہیں 2 اپریل سے آگے توسیع کی منظوری ملی ہے

 

TSA میں شریک آفت کے پسماندگان کو ایک فون کال، ای میل، اور/یا ٹیکسٹ پیغام موصول ہوگا جس میں انہیں بتایا جائے گا کہ آیا وہ بدستور کسی شرکت کنندہ ہوٹل کے ذریعہ مدد کے اہل ہیں۔

 

ہوٹلوں میں موجود ایسے متاثرین جنہیں اپنی TSA اہلیت کے بارے میں ٹھیک سے معلوم نہیں ہے وہ:

  • ہیلپ لائن سے 800-621-3362 (وائس 711 یا وی آر ایس) یا 800-462-7585 (ٹی ٹی وائی) پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
  • اس پتے پر اپنے اکاؤنٹ پر لاگ ان کریں https://www.disasterassistance.gov/
  • ڈیزاسٹر ریکوری سنٹر (DRC) میں تشریف لے جائیں؛ DRC کے مقامات اور کام کے اوقات کے لیے اس پتے پر جائیں fema.gov/DRC
  • ہوٹل سے لاجنگ ویب پورٹل پر یہ دیکھنے کو کہیں کہ آیا ان کے پاس 13 مارچ کی حالیہ چیک آؤٹ تاریخ کے بعد کی اہلیت موجود ہے۔

 

بحالی سے متعلق پارٹنرز یہ یقینی بنانے کے لیےہر سطح پر مل کر کام کررہے ہیں کہ ہوٹل میں باقی بچے شرکت کنندگان کو عارضی پروگرام سے باہر نکلتے وقت وہ تعاون ملے جس کی انہیں ضرورت ہے، جو معلومات، دستیاب مالیاتی وسائل اور رہنمائی کی شکل میں دستیاب ہے۔

 

ہریکین ہاروے اور ٹیکساس بحالی سے متعلق مزید معلومات کے لیے، ہریکین ہاروے کی تباہی سے متعلق ویب پیج www.fema.gov/disaster/4332 پر جائیں، یا فیس بک http://www.facebook.com/FEMAharvey یا FEMA Region6 ٹوئیٹر اکاؤنٹ twitter.com/FEMARegion6 ملاحظہ کریں یا ٹیکساس ڈویژن کی ایمرجنسی مینیجمنٹ ویب سائٹ www.dps.texas.gov/dem/ پر جائیں۔

 

 

 

Tags:
Last updated