12 سے 17 فروری تک ہیرس، جیفرسن اور نیوسیس کاؤنٹیز میں گھر کی مرمت سے متعلق معلومات دستیاب ہیں

Release Date Release Number
NR161
Release Date:
February 9, 2018

 

آسٹن، ٹیکساس چونکہ ٹیکسینس (ٹیکساس میں رہنے والوں) کو ہیریکن ہاروے اور بعد میں آنے والے سیلاب سے نقصان زدہ اپنے گھروں کی مرمت یا تعمیر نو کرنی ہے، لہذا ہیرس، جیفرسن اور نیوسیس کاؤنٹیز میں FEMA اور گھر کی اصلاح کرنے والے سٹورز نے مل کر گھروں کو مضبوط اور محفوظ بنانے کے لٰے مفت معلومات، تجاویز اور تحریری مواد فراہم کرنے کے لئےایک ٹیم بنائی ہے۔

 

FEMA کے تخفیف سے متعلق ماہرین سوالات کے جواب دینے اور گھروں کو بہتر بنانے سے متعلق مشورے ساتھ ہی مستقبل کی آفات میں نقصان کی روک تھام یا اسے کم کرنے کے آزمودہ طریقے نیز خطرات سے مزاحمت کرنے والے گھروں کی تعمیر کے لیے مشورے اور تکنیکیں فراہم کرنے کے لیے موجود رہیں گے۔ فراہم کردہ زیادہ تر معلومات اور مفت اشاعتیں زیادہ تر خود سے کیے جانے والے کاموں اور عمومی ٹھیکیداروں سے متعلق ہیں۔

 

بحالی سے متعلق احاطہ کردہ موضوعات میں سیلاب کا بیمہ، سہولیات کو بہتر بناے اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی دوبارہ تعمیر شامل ہیں۔ گھروں کو سیلاب کے نقصانات سے محفوظ رکھنے کے لیے حوالہ جاتی کتابچے مفت دستیاب ہوں گے۔ ان اسٹورز میں FEMA کے صلاح کار دستیاب ہوں گے:

 

کاؤنٹی

مقامات

تاریخ

اوقات

ہیرس

Beltway 8 Home Depot (سٹور نمبر 584)

6800 W. Sam Houston Parkway S,

Houston, 77072

 پیر 12 فروری

منگل 13 فروری - ہفتہ 17 فروری

صبح 11 سے شام 6 بجے تک

صبح 8 سے شام 6 بجے تک

ہیرس

Spring Valley Home Depot (سٹور نمبر 6985)

8400 Katy Freeway, Spring Valley, 77024

 پیر 12 فروری

منگل 13 فروری - ہفتہ 17 فروری

صبح 11 سے شام 6 بجے تک

صبح 8 سے شام 6 بجے تک

ہیرس

Little York Home Depot (سٹور نمبر 6806)

10600 Eastex Freeway, Houston, 77093

 پیر 12 فروری

منگل 13 فروری - ہفتہ 17 فروری

صبح 11 سے شام 6 بجے تک

صبح 8 سے شام 6 بجے تک

جیفرسن

Port Arthur Lowe’s (سٹور نمبر 1151)

8383 Memorial Blvd., Port Arthur, 77640

 پیر 12 فروری

منگل 13 فروری - ہفتہ 17 فروری

صبح 11 سے شام 6 بجے تک

صبح 8 سے شام 6 بجے تک

نیوسیس

Corpus Christi Home Depot (سٹور نمبر 526)

5041 S. Padre Island Dr., Corpus Christi, 78411

 پیر 12 فروری

منگل 13 فروری - ہفتہ 17 فروری

صبح 11 سے شام 6 بجے تک

صبح 8 سے شام 6 بجے تک

 

 

ٹیکساس میں تباہی میں کمی کی معلومات کے لئے، www.fema.gov/texas-disaster-mitigationملاحظہ کریں۔

 

 کمی سے متعلق دیگر معلومات کے لئےwww.fema.gov/what-mitigation ملاحظہ کریں۔

 

جائیدادوں کو مستحکم بنانے سے متعلق مزید معلومات یہاں سے حاصل کی جا سکتی ہے                   www.fema.gov/protect-your-property۔

 

ہریکین ہاروے اور ٹیکساس کی بحالی کے بارے میں مزید معلومات کے لئے، ہریکین ہاروے ویب صفحہwww.fema.gov/disaster/4332 ، FEMA ہاروے فیس بک کے صفحہ،

www.facebook.com/FEMAharvey، FEMA Region 6 ٹوئیٹر اکاؤنٹ

twitter.com/FEMARegion6  اور ٹیکساس ڈویژن کے ایمرجنسی مینجمنٹ ویب سائٹ www.dps.texas.gov/dem/ پر جائیں۔

 

###

FEMA کا مشن ہمارے شہریوں اور اولین جواب دہندگان کا تعاون کرنا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جائے کہ ایک ملک کے بطور ہم ساتھ مل کر سبھی خطروں کے لیے تیار ہونے، ان سے بچاؤ کرنے، ان پر ردعمل کرنے، ان سے ابھرنے اور ان میں کمی کرنے کی اپنی اہلیت کی تعمیر کر سکتے ہیں، اسے برقرار رکھ سکتے اور اس میں بہتری لا سکتے ہیں۔

 

تباہی سے متعلق اعانت نسل، رنگ، مذہب، قومیت، جنس، عمر، معذوری، انگریزی کی مہارت یا معاشی حیثت کا لحاظ کیے بغیر دستیاب ہے۔ اگر آپ یا آپ کے کسی واقف کار کے خلاف امتیازی سلوک ہوا ہے تو FEMA کو ٹول فری 800-621-3362 (وائس، 711/VRS - ریڈیو ریلے سروس) (ٹی ٹی وائی: 800-462-7585) پر کال کریں۔ کثیر لسانی آپریٹرز دستیاب ہیں (ہسپانوی کے لیے 2 دبائیں)۔

 

SBA تباہی سے نقصان شدہ نجی املاک کی طویل مدتی تعمیر نو کے لیے وفاقی حکومت کی رقم کا بنیادی ذریعہ ہے۔ SBA ہر سائز کے کاروبار، نجی غیر منفعتی تنظیموں، گھر مالکان اور کرایہ داروں کو مرمتوں اور تعمیر نو کی کوششوں کی فنڈنگ کرنے اور ضائع شدہ یا تباہی سے نقصان شدہ ذاتی املاک کو تبدیل کرنے کی لاگت کی تلافی میں مدد کرتا ہے۔ تباہی سے متعلق یہ قرض، بیمہ اور دیگر وصولیابیوں سے مکمل معاوضہ نہ مل پانے والے نقصانات کی تلافی کرتے ہیں اور دیگر ایجنسیوں یا تنظیموں سے ملنے والی مراعات کا بدل نہیں ہیں۔ مزید معلومات کے لیے، درخواست دہندگان SBA کے ڈیزاسٹر اسسٹنس کسٹمر سروس سنٹر سے (800) 659-2955 پر کال کرکے، یا disastercustomerservice@sba.gov  پر ای میل کرکے، یا  www.sba.gov/disaster پر SBA کی ویب سائٹ ملاحظہ کرکے رابطہ کر سکتے ہیں۔ سماعت سے محروم اور اونچا سننے والے افراد (800) 877-8339 پر کال کر سکتے ہیں۔

Tags:
Last updated