آسٹن، ٹیکساس – ڈیٹن (Dayton) شہر میں ریاست ٹیکساس/فیڈرل ڈیزاسٹر ریکوری سینٹر (DRC) شام 6 بجے مستقل طور پر بند ہو جائے گا۔ جمعہ، 1 دسمبر۔ تاہم، مدد صرف ایک ماؤس کلک، فون کال یا FEMA ایپ پر ایک ٹیپ کرنے کی دوری پر ہے۔
سینٹر کا پتہ حسب ذیل ہے:
Liberty County
Dayton Chamber of Commerce
801 S. Cleveland
Ste. B, Room 301 & 302
Dayton TX 77535
کاؤنٹیز میں افراد اور کاروبار جو ہریکین ہاروے اور اس کے بعد کے سیلاب کے لیے ٹیکساس وفاقی اعلامیہ برائے آفات میں شامل ہیں، اب بھی امداد حاصل کر سکتے ہیں، اور اگر انھوں نے اب تک ایسا نہیں کیا ہے تو درج ذیل طریقوں سے اندراج کرا سکتے ہیں:
- آن لائن DisasterAssistance.gov پر۔
- FEMA ہیلپ لائن کو 800-621-3362 (وائس، 711 / VRS-ویڈیو ریلے سروس) پر کال کرکے (TTY: 800-462-7585)۔ کثیر لسانی آپریٹرز دستیاب ہیں (ہسپانوی کے لیے 2 دبائیں)۔
- FEMA ایپ کی معرفت، Apple اور Android موبائل ڈیوائسز کے لیے دستیاب ہے۔ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے ملاحظہ کریں: fema.gov/mobile-app۔
- ان ڈیزاسٹر ریکوری سینٹرز پر جا کر جو اب بھی کھلے ہیں۔ ریکوری سنٹرز کے مقامات www.fema.gov/DRC پر آن لائن مل سكتے ہیں۔
ارنساس، آسٹن، بیسٹراپ، بی، بریزوریا،کالڈویل، کیلہؤن، چیمبرز، کولوراڈو، ڈیوٹ، فائٹے، فورٹ بینڈ، گالویسٹن، گولیاڈ، گوانزالیز، ہارڈن، ہیرس، جیکسن، جیسپر، جیفرسن، کرنیز، کلیبرج، لیواسا، لی، لبرٹی، میٹاگورڈا، مونٹگمری، نیوٹن، نوئیسس، آرینج، پولک، ریفیوجیو، سبائن، سان جیسنٹو، سان پیٹریسیو، ٹائلر، وکٹوریا، والر، والکراور وھارٹن کے گھر مالکان، کرایہ داران اور کاروبار مدد کے لیے اہل ہو سکتے ہیں۔
ہریکین ہاروے اور ٹیکساس کی بحالی پر مزید معلومات کے لیے، ہریکین ہاروے کی تباہی سے متعلق ویب پیج www.fema.gov/disaster/4332 پر جائیں، یا فیس بک http://www.facebook.com/FEMAharvey یا FEMA Region6 ٹوئیٹر اکاؤنٹ twitter.com/FEMARegion6 ملاحظہ کریں یا ٹیکساس ڈویژن کی ایمرجنسی مینیجمینٹ ویب سائٹ www.dps.texas.gov/dem/ پر جائیں۔