ساس میں آفت سے بچ جانے والوں کی کیسے مدد کی جائے

Release Date Release Number
HQ-17-072
Release Date:
August 29, 2017

واشنگٹن – امریکی عوام کی دردمندی اور سخاوت کا اظہار آفت کے دوران اور اس کے بعد سے زیادہ کہیں اور کبھی نہیں ہوتا۔ انفرادی طور پر کام کرنے والے، غیر منافع بخش تنظیمیں، مذہب اور کمیونٹی کی بنیاد پر کام کرنے والےادارے، نجی شعبے کے شراکت داراور سرکاری ایجنسیاں ساتھ مل کر کام کرتے ہیں جس سے بچ جانے والے افراد کی طوفان ہاروی کے اثرات سے نمٹنے میں بہت مؤثر اور بہترین طریقے سے مدد ملے گی۔

 

اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ آپ کی مدد طوفان ہاروی کی آفت سے بچ جانے والوں کے لئے انتہائی مددگار ثابت ہو،  برائے مہربانی مندرجہ ذیل چند اہم ہدایات پر عمل کریں۔

 

امدادی کاوشوں میں عطیہ دینا

 

آفت سے بچ جانے والوں کی بحالی میں مدد کرنے کا سب سے مؤثر طریقہ قابل اعتماد، اچھی ساکھ کی حامل، رضاکار یا خیراتی تنظیموں کو رقم اور وقت کا عطیہ دینا ہے.

 

نقد عطیات رضاکار تنظیموں اور مذہبی اداروں کو فوری طور پر ترقیاتی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے سب سے زیادہ موزوں ہوتے ہیں۔ اس نقد رقم کے ساتھ، یہ ادارے تباہی کے علاقوں کے قریب ضروری وسائل حاصل کر سکتے ہیں. نقد رقم کے استعمال سے مقامی معیشت میں پیسے کی گردش تیز ہو جاتی ہے اور  اس سے مقامی کاروباری اداروں کو تیزی سے بحال کرنے میں مدد ملتی ہے۔

 

برائے مہربانی، اس وقت غیر ضروری چیزیں جیسے استعمال شدہ کپڑے، متفرق گھریلو سامان، دوائیں یا خراب ہو جانے والی کھانے کی چیزوں کا عطیہ نہ دیں۔ جب ذاتی استعمال شدہ چیزیں عطیہ میں دی جاتی ہیں تو  مدد کرنے والی تنظیموں کو اپنے عملے کو بچ جانے والے افراد کی براہ راست خدمات مہیا کرنے سے ہٹا کر انہیں اِن چیزوں کو پیک کرنے، منتقل کرنے، گودام میں پہچانے، اور تقسیم کرنے کے لۓ لگانا پڑتا ہے،  یہ بھی ہو سکتا ہے کہ یہ چیزیں آفت سے بچ جانے والے افراد  ضروریات کے مطابق نہ ہوں۔  

 

ایک قابل اعتماد تنظیم کے ذریعہ عطیہ دیں۔ قومی سطح پر، بہت سے رضاکار، عقیدے اور کمیونٹی پر مبنی ادارے آفتوں کے علاقوں میں سرگرمی سے کام کر رہے ہیں، اور تباہی سے بچنے والوں کے لیے عطیہ دینے کے قابل اعتماد طریقے ہیں۔ عام لوگ، کارپوریشنیں، اور رضاکار، اس بارے میں مزید جاننے کے لیے کہ وہ کیسے مدد کر سکتے ہیں،  آفت کے لیے سرگرم قومی رضاکار اداروں [National Voluntary Organizations Active in Disaster (NVOAD)]  کی ویب سائٹ پر جا کر معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

 

قومی سطح پر کام کرنے والے ارکان کے علاوہ، ٹیکساس میں آفت سے نمٹنے کے لیے سرگرم رضاکار اداروں [The Texas Voluntary Organizations Active in Disaster (Texas VOAD)]] کے پاس آفتوں سے نمٹنے والی ایسی امدادی تنظیموں کی ایک مستند فہرست ہے جو بچ جانے والوں کو خدمات فراہم کرتی ہیں۔ ٹیکساس VOAD تین درجن سے زائد عقیدے پر مبنی، کمیونٹی، غیر منافع بخش اور غیر سرکاری تنظیموں کی نمائندگی کرتا ہے۔  

 

تباہی کے علاقوں میں ذاتی طور پر رضاکارانہ کام کرنا

 

 ٹیکساس کی ریاست رضاکاروں سے درخواست کر رہی ہے کہ وہ رضاکارانہ کام کا خود سے تعین نہ کریں، کیونکہ کسی ایسے علاقے میں جہاں ہاروی طوفان نے تباہی مچائی ہے غیر متوقع طور پر جا کر کام کرنے سے، وہاں پر سب سے پہلے کام پر آنے والوں (فرسٹ ریسپانڈز) کے لیے اضافی بوجھ پیدا ہو گا۔

 

قومی وی او اے ڈی  نے یہ بھی کہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ آفت زدہ علاقوں میں حالات ایسے نہ ہوں جو رضاکاروں کے جانے کے لیے مناسب ہوں اور  یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ان افراد کو قانون نافذ کرنے والے ادارے واپس بھیج دیں۔

 

رضاکاروں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ آفت سے بچ جانے والے افراد کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے، رضاکاروں کو چاہیئے کہ وہ علاقوں میں صرف مخصوص رضاکارانہ تفویض کردہ کام کرنے کے لیے مناسب حفاظتی سامان، اور درست شناخت کے ساتھ جائیں۔

 

اس وقت، ممکنہ رضاکاروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنی پسند کے رضاکار یا خیراتی تنظیم کے ساتھ اپنا اندراج کرائیں، جن میں سے بہت سی تنظیمیں پہلے ہی ٹیکساس میں ہیں اور ان علاقوں میں متاثرہ افراد کی مدد کر رہی ہیں۔

 

 قومی اور ٹیکساس وی او اے ڈی (Texas VOAD) کی ویب سائٹس پر ان لوگوں کے لیے لنک دیئے گئے ہیں جو اس علاقے میں کمیونیٹی اور مذہبی تنظیموں کے ساتھ مل کر رضاکارانہ کام کرنے کے لیے اپنی رجسٹریشن کرنا چاہتے ہیں ۔

 

سب سے اہم بات یہ ہے کہ صبر اور تحمل سے کام لیں۔  اگرچہ ضرورت بہت زیادہ اور مدد کرنے کی خواہش بھی بہت مضبوط  ہے، تاہم یہ ضروری ہے کہ مدد کرنے کے لیے چیزوں کا عطیہ دینے  یا خود کسی جگہ کا تعین کرنے سے پرہیز کیا جائے جب تک کہ کمیونٹی محفوظ  نہ ہو جائےاور سرکاری حکام اور آفت کے لیے کام کرنے والے امدادی اداروں کو نقصان کا جائزہ لینے اس کی نشاندہی کرنے کا موقع نہ مل جائے کہ وہ کونسی ایسی مخصوص ضروریات ہیں جو ابھی تک پوری نہیں ہوئیں ہیں۔

 

 رضاکارانہ سخاوت متاثرین کی آفت کے خطرناک نتائج سے نمٹنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے، لیکن بحالی کی ضرورت صرف آج ہی نہیں بلکہ کہیں زیادہ عرصے تک رہے گی۔ رضاکارنہ کام کی ضرورت اس تباہی کے بعد کئی مہینوں اور سالوں تک ہو گی، لہذا آپ ابھی اپنا اندراج کرائِں۔

 

 ٹراپیکل طوفان ہاروی اب بھی خطرناک ہے، اس میں اب بھی ٹیکساس اور لوئزیانا کے مزید علاقوں کو متاثر کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔  حالات تبدیل ہونے کے ساتھ، ان علاقوں کی ضروریات بھی تبدیل ہو سکتی ہیں۔ مزید جاننے کے لئے روایتی اور سوشل میڈیا چینلز پر نظر رکھیں۔

###

 

 


Last updated