نیوسیس کاؤنٹی میں ہی ڈیزاسٹر ریکوری سنٹر کی نقل مکانی ہو رہی ہے

Release Date Release Number
NR-171
Release Date:
February 27, 2018

 

آسٹن، ٹیکساس - نیوسیس کاؤنٹی میں واقع ٹیکساس کا ریاستی/وفاقی تباہی بحالی مرکز (DRC) اپنی موجودہ جگہ سے دو میل سے کم کی دوری پر منتقل ہو رہا ہے۔

 

La Palmera Mall (parking lot)

5488 S. Padre Island Drive

Corpus Christi, TX 7841

اوقات: منگل-بدھ، 27-28 فروری، کو صبح 9 سے شام 6 بجے تک۔

 

ایک نیا DRC بروز جمعرات، 1 مارچ کو صبح 9 بجے کوپرس کرسٹی شہر میں درج ذیل مقام پر کھلے گا:

 

Old Mattress Store

4124 S. Staples St.

Corpus Christi, TX 78411

اوقات: پیر جمعہ، صبح 9 سے شام 6 بجے تک؛ سنيچر، صبح 9 سے دوپہر 1 بجے تک۔

 

ڈیزاسٹر ریکوری سنٹرز ہریکین ہاروے اور اس کے بعد آنے والے سیلاب کے مدنظر ٹیکساس کے وفاقی تباہی سے متعلق اعلامیہ میں شامل کاؤنٹیز کے افراد اور کاروباروں کوبذات خود تعاون پیش کرتے ہیں۔ ریاست ٹیکساس، امریکی اسمال بزنس ایڈمنسٹریشن (SBA), وفاقی ہنگامی نظم و نسق سے متعلق ایجنسی (FEMA) اور دیگر ایجنسیوں سے تعلق رکھنے والے بحالی کے ماہرین نئے DRC میں موجود رہیں گے۔

 

تباہی بحالی کے مراکز معذور افراد کے لیے قابل رسائی ہیں، اور معاون ٹیکنالوجی کے سازوسامان سے لیس ہوتے ہیں جیسے کہ آواز اونچی کرنے والے فون، ٹیکسٹ ڈسپلے کرنے والے فون، آواز اونچی کرنے والے سماعتی آلات اور تصویروں کو بڑا دکھانے والے آلات۔

 

ویڈیو پر ریموٹ ترجمانی دستیاب ہے اور درخواست کرنے پر شخصی طور پر اشاراتی زبان دستیاب ہے۔ ان مراکز کے پاس قابل رسائی پارکنگ، ریمپس اور آرام گاہیں بھی ہیں۔

 

 امریکی اشاراتی زبان کے ترجمان تباہی بحالی مرکز میں مدد کے لیے موجود ہیں۔  (470) 379-5943پر ٹیکسٹ پیغام کے ذریعہ درخواست کی جا سکتی ہے۔ آفت کے متاثرین کو اپنا نام، جس تباہی بحالی مرکز پر وہ جائیں گے اس کا پتہ، اپنے جانے کی تاریخ اور وقت اور مطلوبہ اشاراتی زبان کی نوعیت بتانے کی ضرورت ہوگی۔ مدد کے لیے سبھی درخواستوں کو تباہی بحالی مرکز جانے سے کم از کم 24 گھنٹے پہلے پیش کیا جانا چاہیے تا کہ مدد کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔

 

ہریکین ہاروے اور ٹیکساس بحالی سے متعلق مزید معلومات کے لیے، ہریکین ہاروے کی تباہی سے متعلق ویب پیج www.fema.gov/disaster/4332 پر جائیں، یا فیس بک http://www.facebook.com/FEMAharvey یا FEMA Region6 ٹوئیٹر اکاؤنٹ twitter.com/FEMARegion6 ملاحظہ کریں یا ٹیکساس ڈویژن کی ایمرجنسی مینیجمنٹ ویب سائٹ www.dps.texas.gov/dem/ پر جائیں۔

 

 

Tags:
Last updated