گلف کاؤنٹی میں ڈیزاسٹر ریکوری سنٹر کے مقام میں تبدیلی

Release Date Release Number
R4-DR-4399-FL NR 084
Release Date:
January 29, 2019

TALLAHASSEE, Fla. – گلف کاؤنٹی میں واقع ڈیزاسٹر ریکوری سنٹر جمعرات، 31 جنوری سے ویواچیکا سے منتقل ہو کر پورٹ سینٹ جو میں کھلے گا۔

ویواچیکا کا سنٹر 30 اکتوبر کو Wewahitchka Branch Library, 314 N. 2nd St, Wewahitchka, FL 32465 میں کھولا گیا تھا۔ یہ بروز بدھ شام 6 بجے بند ہو جائے گا۔ 26 جنوری کو اس سنٹر نے 2220 ملاقاتیوں کو قدرتی آفات سے متعلق معلومات فراہم کیں اور ساتھ ہی پس ماندگان کے سوالات کے جواب دیئے۔

نیا سنٹر Port St. Joe Fire Department, 404 Williams Ave., Port St. Joe, FL 32456 میں کھلے گا۔ اس سنٹر کے اوقات کار پیر تا جمعہ صبح 9 بجے تا شام 6 بجے ہوں گے اور بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے ہوں گے۔

ریاست فلوریڈا، FEMA، امریکی چھوٹے کاروباروں کا انتظامیہ اور دیگر تنظیموں کے نمائندے ان سنٹرز پر دستیاب امدادی پروگراموں کی وضاحت کرنے اور پس ماندگان کی ان وسائل سے جڑنے میں مدد کرنے کے لیے دستیاب ہیں۔

تمام ریکوری سنٹرز میں قابل رسائی پارکنگ، ریمپس اور ریسٹ رومز دستیاب ہیں۔ وہ امدادی ٹیکنالوجی، جیسے ایمپلیفائیڈ فونز اور سماعت سے محروم افراد کے لیے سننے کے ڈیوائسز، بصارتی کمزوری کے افراد کے لیے میگنیفائرز اور دور سے بذریعہ ویڈیو ترجمانی کی پیش کش کرتے ہیں۔ امریکن سائن لینگویج کے ترجمان ایک دن پیشگی درخواست کرنے پر روبرو ترجمانی کے لیے دستیاب ہو سکتے ہیں۔

ڈیزاسٹر ریکوری سنٹر کا محل وقوع معلوم کرنے کے لیے یہاں جائیں: fema.gov/DRC.

بے، کؤلہن، فرینکلن، گیڈسڈین، گلف، ہومز، جیکسن، لیون، لبرٹی، ٹیلر، واکولہ اور واشنگٹن کاؤنٹیز کے مکین ہریکین مائیکل کے براہِ راست نتیجے کے طور پر ہونے والے نقصانات میں مدد کے لیے قدرتی آفات کی امداد کے لیے رجسٹر کر سکتے ہیں۔

رجسٹر کرنے کے لیے:

آن لائن اس پتے پر جائیں DisasterAssistance.gov

800-621-3362 پر کال کریں (وائس/711/وی آر ایس) یا 800-462-7585 (TTY) پر مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے سے رات 11 بجے کے درمیان، ہفتے کے ساتوں دن کال کر سکتے ہیں۔ کثیرلسانی آپریٹرز دستیاب ہیں۔

 

 

###

 

 

FEMA کا مشن: قدرتی آفات سے پہلے، اس کے دوران اور بعد میں لوگوں کی مدد کرنا۔

ہریکین مائیکل سے متاثرہ افراد اور کاروباروں کے ليے دستیاب وسائل کی ایک فہرست کے ليے، یہ سائٹ ملاحظہ فرمائیں www.floridadisaster.org/info۔

ہریکین مائیکل سے بحالی سے متعلق معلومات کے ليے، یہ ویب سائٹ ملاحظہ فرمائیں www.fema.gov/ur/disaster/4399

ٹوئیٹر پر @FEMARegion4 اور @FLSERT پر FEMA اور فلوریڈا ڈویژن آف ایمرجنسی مینجمینٹ سے جڑے رہیں۔ آپ Facebook صفحات Facebook.com/FEMA پر Facebook.com/FloridaSERT پر بھی FEMA اور ڈویژن کے Facebook صفحات ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

 

Tags:
Last updated