وکٹوریا کاؤنٹی میں ایک تباہی بحالی مرکز کھل رہا ہے

Release Date Release Number
NR 128
Release Date:
December 7, 2017

 

 

آسٹن، ٹیکساس - وکٹوریا کاؤنٹی میں ٹیکساس کا ریاستی/وفاقی تباہی بحالی مرکز (DRC) اپنی موجودہ جگہ سے دو میل دور منتقل ہو رہا ہے۔

 

مرکز مندرجہ ذیل سائٹ پر بند ہے:

 

Pattie Dodson Public Health Center

2805 N. Navarro

Victoria TX 77901

 بند: جمعہ، دسمبر 8  شام 6 بجے

 

 ایک نیا  DRC 9 بجے کھل جائے گا سنیچر، 9 دسمبر، 2017 کو، وکٹوریا سٹی میں، مندرجہ ذیل جگہ پر:

 

Wells Fargo Building

1501 E. Mockingbird Ln., Suite 425

Victoria, TX 77904

آغاز: سینچر صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک

باضابطہ اوقات: پير - ہفتہ 9 بجے شام 6 بجے تک، اور اتوار دوپہر 5 بجے سے

 

ڈیزاسٹر ریکوری سنٹرز ہریکین ہاروے اور اس کے بعد آنے والے سیلاب کے مدنظر ٹیکساس کے وفاقی تباہی سے متعلق اعلامیہ میں شامل  کاؤنٹیز کے افراد اور کاروباروں کوبذات خود تعاون پیش کرتے ہیں۔ وفاقی ہنگامی نظم و نسق سے متعلق ایجنسی (FEMA) اور امریکہ کے چھوٹے موٹے کاروبار سے متعلق انتظامیہ (SBA)، ریاستی اور دیگر ایجنسیوں سے تعلق رکھنے والے باز بحالی سے متعلق ماہرین خصوصی اعانت کے بارے میں بات کرنے اور درخواست پُر کرنے میں رہنمائی کے ضرورتمند کسی کی بھی مدد کرنے کے لیے سنٹر پر موجود رہیں گے۔

 

تباہی بحالی کے مراکز معذور افراد کے لیے قابل رسائی ہیں، اور معاون ٹیکنالوجی کے سازوسامان سے لیس ہوتے ہیں جیسے کہ ایمپلیفائیڈ فون، ایسے فون جو ٹیکسٹ ڈسپلے کرتے ہیں، ایمپلیفائیڈ سماعتی آلات اور میگنیفائر۔ ویڈیو پر ریموٹ ترجمانی دستیاب ہے اور درخواست کرنے پر بذات خود اشاراتی زبان دستیاب ہے۔ ان سنٹرز کے پاس قابل رسائی پارکنگ، ڈھلانیں اور آرام گاہیں بھی ہیں۔

امریکی اشاراتی زبان کے ترجمان DRC میں مدد کے لیے موجود ہیں۔ (470) 379-5943   پر ٹیکسٹ پیغام کے ذریعہ درخواست کی جا سکتی ہے۔ پسماندگان کو اپنا نام، جس DRC کا وہ دورہ کریں گے اس کا پتہ، اپنے دورہ کی تاریخ اور وقت اور درخواست کی جانے والی اشاراتی زبان کی قسم فراہم کرنے کی ضرورت ہوگی۔ مدد کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے مدد کے لیے سبھی درخواستوں کو DRC دورہ سے کم از کم 24 گھنٹے پہلے پیش کیا جانا چاہیے۔

 

ارنساس، آسٹن، بیسٹراپ، بی، بریزوریا،کالڈویل، کیلہؤن، چیمبرز، کولوراڈو، ڈیوٹ، فائٹے، فورٹ بینڈ، گالویسٹن، گولیاڈ، گوانزالیز، ہارڈن، ہیرس، جیکسن، جیسپر، جیفرسن، کرنیز، کلیبرج، لیواسا، لی، لبرٹی، میٹاگورڈا، مونٹگمری، نیوٹن، نوئیسس، آرینج، پولک، ریفیوجیو، سبائن، سان جیسنٹو، سان پیٹریسیو، ٹائلر، وکٹوریا، والر، والکراور وھارٹن کے گھر مالکان، کرایہ داران اور کاروبار مدد کے لیے اہل ہو سکتے ہیں۔

 

ہریکین ہاروے اور ٹیکساس کی بحالی پر مزید معلومات کے لیے، ہریکین ہاروے کی تباہی سے متعلق ویب پیج www.fema.gov/disaster/4332 پر جائیں، یا فیس بک http://www.facebook.com/FEMAharvey یا FEMA Region6 ٹوئیٹر اکاؤنٹ twitter.com/FEMARegion6 ملاحظہ کریں یا ٹیکساس ڈویژن کی ایمرجنسی مینیجمینٹ ویب سائٹ www.dps.texas.gov/dem/ پر جائیں۔

 

Tags:
Last updated