گالویسٹن کاؤنٹی میں تباہی بحالی مرکز کے بند ہو جانے کے بعد بھی مدد برقرار ہے

Release Date Release Number
NR 174
Release Date:
March 5, 2018

 

آسٹن، ٹیکساس – فرينڈ ووڈ (Friendswood) شہر میں ریاست ٹیکساس/فیڈرل ڈیزاسٹر ریکوری سینٹر (DRC) جمعہ، 9 مارچ شام 6 بجے مستقل طور پر بند ہو جائے گا۔ تاہم، مدد صرف ایک ماؤس کلک، فون کال یا FEMA ایپ پر ایک ٹیپ کرنے کی دوری پر ہے۔

 

مندرجہ ذیل درج ذیل مقام پر موجود سنٹر بند ہو رہا ہے:

 

Galveston County

Former Kings Kids Learning Center

209 S. Friendswood Drive

Friendswood, TX 77546

 

قریب ترین کھلی DRC صرف 5 میل کے فاصلے School District Building (Pearland Historical Society), 2341 N. Galveston Ave., Pearland, TX 77581. پر واقع ہے.

 

کاؤنٹیز میں افراد اور کاروبار جو ہریکین ہاروے اور اس کے بعد کے سیلاب کے لیے ٹیکساس وفاقی اعلامیہ برائے آفات میں شامل ہیں، اب بھی درج ذیل کے ذریعہ مدد حاصل کر سکتے ہیں:

  • DisasterAssistance.gov پر اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان کرکے۔
  • FEMA ہیلپ لائن کو 800-621-3362 (وائس، 711 / VRS-ویڈیو ریلے سروس) پر کال کرکے
     (TTY: 800-462-7585)۔ کثیر لسانی آپریٹرز دستیاب ہیں (ہسپانوی کے لیے 2 دبائیں)۔
  • FEMA ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے جو Apple اور Android موبائل ڈیوائسز کے لیے دستیاب ہے۔ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے ملاحظہ کریں: fema.gov/mobile-app۔
  • ان ڈیزاسٹر ریکوری سینٹرز پر جا کر جو اب بھی کھلے ہیں۔ ریکوری سنٹرز کے مقامات www.fema.gov/DRC پر آن لائن مل سكتے ہیں۔

     

اگرچہ اثاثہ کے نقصان سے متعلق قرض کے لئے درخواست کی آخری تاریخ گزر گئی ہے، تاہم چھوٹے کاروبار، چھوٹی زرعی کوآپریٹیوز، آبی پودوں یا حیوانات کی کاشت میں لگے چھوٹے کاروبار اور کسی بھی سائز کے زیادہ تر نجی غیر منافع بخش تنظیموں کے لئے تباہی کی وجہ سے پیدا ہونے والی کاروباری سرمایہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے وہ اب بھی 25 مئی، 2018 تک اکنامک انجری ڈیزاسٹر لونز کی درخواست دے سکتے ہیں۔ اقتصادی نقصانات کی معاونت اس بات سے قطع نظر دستیاب ہے کہ آیا کاروبار کو املاک کا کوئی نقصان ہوا ہے یا نہیں۔ کاروبار کے مالکان، SBA کی محفوظ ویب سائٹ https://disasterloan.sba.gov/ela پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

 

ہریکین ہاروے اور ٹیکساس کی بحالی پر مزید معلومات کے لیے، ہریکین ہاروے کی تباہی سے متعلق ویب پیج www.fema.gov/disaster/4332 پر جائیں، یا فیس بک http://www.facebook.com/FEMAharvey یا FEMA Region6 ٹوئیٹر اکاؤنٹ twitter.com/FEMARegion6 ملاحظہ کریں یا ٹیکساس ڈویژن کی ایمرجنسی مینیجمنٹ ویب سائٹ www.dps.texas.gov/dem/ پر جائیں۔

 

 

Tags:
Last updated