درخواست کنندگان ایک ابتدائی فیما تعین خط کے خلاف اپیل کر سکتے ہیں

Release Date Release Number
NR-78
Release Date:
October 26, 2017

 

آسٹن، ٹیکساس - ہریکین ہاروے کے پسماندگان جنہوں نے تباہی سے امداد کے لیے فیما کے ساتھ رجسٹر کیا ہے انھیں تعین خط میں ایجنسی کے فیصلہ کے خلاف اپیل کرنے کا حق حاصل ہے۔

ابتدائی فیما تعین خط کا مقصد اس بات کی وضاحت کرنا ہے کہ امداد کی کس قسم کی عملدرآمد کی گئی ہے اور رقم سمیت، کیا فیصلہ لیا گیا ہے۔ خط اس بات کی بھی وضاحت کرے گا کہ اگر رقم ناکافی ہے یا فیصلہ نا اہل ہے، اور اگر فیصلہ پر نظر ثانی کرنے کے لیے کوئی اضافی معلومات فراہم کرنے کی ضرورت ہے تو کیا اقدام کیا جا سکتا ہے۔ یہ لازمی ہے کہ تمام درخواست دہندگان اپنے تعین خط کو احتیاط سے پڑھیں۔ اگر ان کے کوئی سوالات ہوں، ان کے خیال میں فیصلہ کسی غلطی کی بنیاد پر کیا گیا تھا، یا اضافی معلومات فراہم کرنا چاہتے ہیں، تو ایک اپیل فائل کرنے کے لیے وہ فیما سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

تمام اپیلیں تعین خط پر درج تاریخ کے 60 دنوں کے اندر ایک دستخط شدہ خط کی شکل میں کی جانی چاہئیں۔ اپیل میں، درخواست دہندگان کو واضح طور پر یہ وضاحت کرنا چاہیے کہ وہ فیصلے سے غیر متفق کیوں ہیں۔ اپیل میں کوئی درخواست کردہ معلومات اور معاون دستاویزات شامل ہونے چاہیے۔ اگر اپیل کا خط لکھنے والا شخص درخواست دہندہ یا درخواست دہندہ کے گھر کا ایک فرد نہیں ہے، تو خط لکھنے والے کو درخواست دہندہ کی طرف سے کام کرنے کی اجازت دینے کے طور پر ایک بیان شامل کیا جانا ضروری ہے۔

اپیل کے تمام خطوط میں مندرجہ ذیل شامل ہونا ضروری ہے:

  • درخواست دہندہ کا مکمل نام، تاریخ پیدائش اور موجودہ پتہ
  • درخواست دہندگان کے دستخط اور تاریخ
  • درخواست گزار کا رجسٹریشن نمبر (ہر صفحہ پر)
  • فیما ڈیزاسٹر کا ڈیکلریشن نمبر - DR-4332 (ہر صفحے پر)

اس کے علاوہ درخواست دہندہ کو خط کے ساتھ ریاست کی طرف سے جاری کیے گئے شناختی کارڈ کی ایک نقل شامل کرنا ضروری ہے۔ درخواست دہندہ کی طرف سے شناختی ثبوت شامل نہ کر پانے کی صورت میں،خط کی نوٹری کے ذریعہ تصدیق کی جانی چاہیے یا مندرجہ ذیل بیان شامل ہونا چاہیے ”میں جھوٹی گواہی کی سزا کے تحت یہ بیان دیتا ہوں کہ مذکورہ بیان صحیح اور درست ہے۔“

خطوط اور معاون دستاویزات کو DisasterAssistance.gov  پر درخواست دہندہ کے اکاؤنٹ پر فوری طور اپ لوڈ کیا جا سکتا ہے، فیما تعین خط کے ساتھ فراہم کیے گئے کور صفحہ کے ساتھ 800-827-8112 پر فیکس کیا جا سکتا ہے؛ یا ایک تباہی بحالی مرکز پر جمع کیا جا سکتا ہے جہاں تمام ضروری دستاویزات کو یقینی بنانے کے ساتھ درخواست دہندگان کے لیے مدد بھی دستیاب ہے۔ خطوط درج ذیل کو میل کے ذریعہ بھی بھیجے جا سکتے ہیں:

FEMA

National Processing Service Center

P.O. Box 10055

Hyattsville, MD  20782-7055

 

Tags:
Last updated