835.4 $ ملین سے زیادہ کی وفاقی اعانت کے ساتھ فلوریڈا میں ہریکین سے بحالی کا عمل جاری

Release Date Release Number
R4-DR-4399-FL NR 074
Release Date:
January 9, 2019

 

TALLAHASEE, Fla. –ہریکین مائیکل کی آمد کے تین مہینوں کے بعد، ریاست فلوریڈا اور وفاقی ایجنسیوں کی اعانت کے ساتھ، کمیونٹیز بحالی کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔  9 جنوری تک 835.4$ ملین سے زائد کے وفاقی فنڈز گھرمالکان، کرایہ داروں، کاروباروں اور طوفان بیمہ کے پالیسی ہولڈرز کے لیے فراہم کیے گئے ہیں۔

ریاست فلوریڈا اور مقامی کمیونٹیز نے 20 ملین مکعب گز کا ملبہ ہٹایا ہے،
جو کہ بحالی کی کارروائی میں ایک اہم قدم کی حیثیت رکھتا ہے۔ FEMA نے 1,952 گھرانوں کو، طوفان کی آمد کے بعد سے عارضی طور پر ہوٹلوں میں ٹھہرایا ہے، جن میں سے 615 گھرانے اب بھی ہوٹلوں میں مقیم ہیں۔

قدرتی آفت کی کُل وفاقی امداد میں حسب ذیل شامل ہیں:

  •  تقریباً $129.6 ملین کی افرادی اور گھرانوں کی گرانٹس ان لوگوں کو فراہم کرنے کے لیے جنھیں آفت کے بعد ضروری اخراجات درپیش ہیں اور جو ان ضروریات کو بیمہ یا دیگر ذرائع سے پورا کرنے سے قاصر ہیں۔
  • اس رقم میں، تقریباً 106$ ملین سے زائد کی ہاؤسنگ امداد شامل ہے جو گھر مالکان کو قدرتی آفت سے رہائشی جائیداد کو ہونے والے اس نقصان کی مرمت یا تبدیلی کے لیے دیئے گئے ہیں جن کا احاطہ بیمہ نہیں کرتا ہے، اور
  • تقریباً 23.5$ ملین کی دیگر ضرورتوں کی امداد پس ماندگان کو ضروری، قدرتی آفت سے متعلق اخراجات جیسے میڈیکل بلز؛ صفائی، مرمت یا گھریلو اشیا کی تبدیلی کے لیے رقم، آفت سے نقصان زدہ گاڑیوں کی مرمت یا تبدیلی اور دیگر غیر رہائشی ضروریات کا احاطہ کرتی ہے۔
     
  • 565.2$ ملین سے زائد کے یو ایس سمال بزنس ایڈمنسٹریشن آفت سے متعلق قرضہ جات بشمول
    تقریباً 484.5$ ملین کی رقم گھر مالکان اور کرایہ داروں کو اور 80.7$ ملین سے زائد کی رقم کاروباروں کو
    ان کی نقصان زدہ جائیداد اور مشمولات کی مرمت، تعمیر نو اور تبدیل کرنے نیز اقتصادی نقصان کی بھرپائی کے لیے دی گئی۔
     
  • قومی سیلاب بیمہ کے 4,153 پالیسی ہولڈرز کو 140.5$ ملین دعوؤں کی ادائیگی کی گئی۔
    (14 دسمبر تک)

  

قدرتی آفت کی بحالی کے مراکز پر 44,389 سے زائد لوگ آفت کی امداد یا معلومات حاصل کرنے تشریف لائے، جبکہ قدرتی آفت کی امداد کی آؤٹ ریچ ٹیموں نے 3,127 سے زائد کمیونٹی فیسیلٹیز کا، 5,918  سے زائد کاروباروں کا، 112,949  سے زائد گھروں کا دورہ کیا اور تقریباً 30,000 ریفرلز پوری کمیونٹی وسائل کو کیے۔

 

رجسٹریشن اب بند ہوچکا ہے۔, تاہم، FEMA کو اپنی رابطہ معلومات، بیمہ کے تصفیے میں ہونے والی کسی تبدیلی یا نئے دریافت ہونے والے نقصان سے FEMA کو مطلع کرنے سے آپ کے لیے ضروری امداد پانے میں کسی تاخیر سے گریز کرنے میں مدد ملتی ہے۔. آپ کو موصولہ کسی خط کے بارے میں اگر آپ کے سوالات ہوں تو  کسی ڈیزاسٹر ریکوری سینٹر میں جائیں یا FEMA سے رابطہ کریں۔ جزوی طور پر قابل معافی حالات سے مجبور پس ماندگان اب بھی امداد کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

 

قدرتی آفت سے بحالی کے سات مراکز معلومات اور امداد فراہم کرنے کے لیے کھلے رہے۔ پس ماندگان FEMA موبائل ایپ کے ذریعے، FEMA.gov/DRC پر جاکر، یا DRC لکھ کر اپنے ZIP کوڈ کے ساتھ 43362 پر متنی پیغام بھیج کر ان مراکز کا محل وقوع معلوم کرسکتے ہیں۔

 

 

FEMA کو 800-621-3362 پر کال کرتے ہوئے رابطہ کریں۔ جو لوگ سماعت سے محروم ہیں، اونچا سنتے ہیں یا جنھیں بولنے میں دشواری ہے اور جو TTY کا استعمال کرتے ہیں 800-462-7585 پر کال کر سکتے ہیں۔ اگر آپ 711 یا VRS کا استعمال کرتے ہیں یا اگر آپ کو سینٹر پر ملاقات کرتے وقت رہائش کی ضرورت ہو، تو  800-621-3362 پر کال کریں۔ ٹول فری نمبرز روزانہ 7 بجے صبح تا 10 بجے رات EST کام کرتے ہیں۔

 

FEMA ریاست اور مقامی حکومتوں کی بحالی میں مدد کر رہی ہے۔ اٹھارہ کاؤنٹیز اور ریاست FEMA کے عوامی امداد پروگرام کے لیے اہل ہیں۔ وفاقی فنڈنگ کمیونٹیز اور بعض غیر منفعتی اداروں کے لیے، آفت کے بعد صفائی، زندگیاں اور اثاثوں کو محفوظ بنانے کے لیے کی گئی ہنگامی کارروائیوں اور آفت کی وجہ سے نقصان زدہ بنیادی ڈھانچے کی مرمت، تبدیلی یا بحالی پر ہونے والے اخراجات کی بازادائیگی کے لیے دستیاب ہے۔

 

سرکاری امداد کے درخواست کنندگان سے دستاویزات موصول ہونے پر، FEMA ان کی اہلیت کا جائزہ لے سکتی ہے اور بازادائیگی کے لیے گرانٹ تیار کر سکتی ہے۔ فنڈنگ ریاست کو فراہم کی جاتی ہے جو بعد میں اپنے اندرونی طریقہ کار کے مطابق درخواست کنندگان میں تقسیم کردیتی ہے۔ FEMA کا عملہ دستاویز اکٹھا کرنے اور اس عمل کو یقینی بنانے کے لیے ریاست اور مقامی اہلکاروں کے ساتھ باقاعدگی سے کام کر رہا ہے کہ اہل لاگتوں کی ادائیگی ہوجائے۔

 

آج کی تاریخ تک،  سرکاری امداد کے لیے 220 اہل درخواست کنندگان ہیں جن میں ریاستی ایجنسیاں، مقامی حکومتیں اور بعض نجی غیر منفعتی ادارے شامل ہیں۔

 

ہریکین مائیکل سے بحالی سے متعلق معلومات کے ليے، یہ ویب سائٹ ملاحظہ فرمائیں www.fema.gov/ur/disaster/4399 اور www.FloridaDisaster.org 

 

###

 

FEMA کا مشن: آفت سے قبل، دوران اور بعد میں لوگوں کی مدد کرنا۔

ہریکین مائیکل سے متاثرہ افراد اور کاروباروں کے لیے دستیاب وسائل کی فہرست کے لیے،   www.floridadisaster.org/info. پر جائیں۔

ہریکین مائیکل سے بحالی کی مزید معلومات کے لیے www.fema.gov/ur/disaster/4399 پر تشریف لے جائیں۔

FEMA اور فلوریڈا ڈویژن آف ایمرجنسی مینجمنٹ کو ٹویٹر پر @FEMARegion4  اور @FLSERT   پر فالو کریں۔ آپ FEMA اور ڈویژن کے Facebook کے صفحاتFacebook.com/FEMA  اور Facebook.com/FloridaSERT پر بھی دیکھ سکتے ہیں

Tags:
Last updated