ہیں
فروری کے طوفان کے سبھی متاثرین FEMA کی اعانت کے لیے اہل نہیں ہیں۔ دوسرے لوگ کچھ مدد کے اہل ہوسکتے ہیں، لیکن ان کی ضرورت سے کم کے لیے۔ متاثرین مدد کے لیے کہاں جاسکتے ہیں؟ وہ کسے کال کرسکتے ہیں؟
متعدد ریاستی، وفاقی ایجنسیاں تباہی سے متعلق اعانت کی پیشکش کرتی ہیں
آزادانہ طور پر یا FEMA کے تعاون کے ساتھ کام کرکے، متعدد ریاستی اور وفاقی کیبینٹ ڈپارٹمنٹس اور ایجنسیاں شدید سرد موسم کے شکار ٹیکساس کے باشندوں کو مفت خدمات، پروگراموں اور گرانٹس کی پیشکش کرتی ہیں۔ ان میں سے کئی سرکاری ادارے ہیں جو مددگار ہوسکتے ہیں یہاں مذکور ہیں:
ٹیکساس ہیلتھ اینڈ ہیومن سروسز کمیشن (HHSC)
HHSC مارچ کے اختتام تک گرم کھانے اور کھانے کے لیے تیار کھانے خریدنے کے لیے تکملاتی تغذیاتی اعانت پروگرام (Supplemental Nutrition Assistance Program, SNAP) کے موصول کنندگان کو اپنے فوڈ بینفٹس (غذائی وضائف) استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ غذا جیسے کہ روٹیسری چکن یا کریانہ اسٹورز اور ڈیلی فوڈز لون اسٹار کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے پوری ریاست میں ایسے خردہ فروشوں کے یہاں سے خریدے جاسکتے ہیں جو SNAP قبول کرتے ہیں۔
ٹیکساس ورک فورس کمیشن (TWC)
ٹیکساس کے باشندے جہوں نے شدید سرمائی طوفان کی وجہ سے ہوئے نقصان کی وجہ سے اپنی ملازمت کھو دی ہے، ساتھ ہی اپنا کاروبار کرنے والے جو کام کرنے کے قابل نہیں ہیں، وہ آفت کے سبب بے روزگاری سے متعلق اعانت (DUA) کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔DUA ایک وفاقی طور پر فنڈیافتہ پروگرام ہے جس کا نظم TWC کرتا ہے جو 26 مارچ، 2021 تک آفت کے سبب بے روزگاری سے متعلق اعانت پر درخواستیں قبول کررہا ہے۔
یو ایس اسمال بزنس ایڈمنسٹریشن (SBA)
ابھی تک، SBA نے طوفان کی وجہ سے متاثر ہوئے ٹیکساس کے باشندوں کو کم شرح سود پر $20 ملین کو منظوری دی ہے۔
- SBA کا تباہی سے متعلق قرض کے آؤٹ ریچ کا ورچؤل سنٹرز صبح 7 بجے سے شام 7 تک CST ایام ہفتہ میں کھلا ہے۔ گھر کے مالک، کرایہ داروں اور کاروباریوں کے قرض کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، یا قرض کے لیے درخواست دینے کی خاطر، SBA کسٹمر سروس کے نمائندہ سے بذریعہ ای میل , FOCWAssistance@sba.govپر اور بذریعہ فون 800-
659-2955 (TTY 800-877-8339) پر رابطہ کریں یا https://disasterloanassistance.sba.gov ملاحظہ کریں۔
امریکی محمکہ ذراعت (USDA)
USDA رورل ڈیولپمنٹ ڈیزاسٹر اسسٹنس طوفان کے متاثرین دیہی کمیونٹیوں کی معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد کے لیے متعدد پروگراموں کی پیشکش کرتا ہے۔ دیہی مالکان مکان اور کرایہ داروں کے لیے دستیاب پروگراموں میں یہ ہیں:
- طویل مدت کے لیے رہن کی ادائیگیوں کو کم کرنے میں مدد کے لیے رورل ہاؤسنگ لون سبسڈی کی پیشکش کرتا ہے۔ آپ کے خاندان کی آمدنی سے سبسڈی کی رقم کا تعین ہوتا ہے۔ آپ اس قرض کو اپنے بنیادی گھر کو خریدنے، بنانے، مرمت کرنے، اسے بہتر کرنے یا کہیں اور لے جانے میں استعمال کرسکتے ہیں۔ آپ فنڈز کو سائٹس خریدنے اور اسے تیار کرنے میں بھی کرسکتے ہیں، جس میں پانی اور سیور کی تنصیب کاری شامل ہے۔
- رورل ہاؤسنگ ریپیئر لونز اینڈ گرانٹس کو اپنے گھر کی مرمت کرنے، اس میں بہتری لانے یا اسے جدین ترین بنانے میں کیا جاسکتا ہے۔ 62 سے زیادہ عمر کے مالکان مکان کے لیے دستیاب ہے، اس رقم کو اپنے گھر سے صحت اور سلامتی سے متعلق خطرات کو ہٹانے میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ قرضے $20,000 تک کی رقوم میں دستیاب ہیں؛ گرانٹ $7,500 تک (جسے قرض کے ساتھ شامل کیا جاسکتا ہے)۔
- دیہی کرایہ کے مکان اور کوآپریٹو ہاؤسنگ سے متعلق اعانت ٹیکساس کے تقریبا ہر کاؤنٹی میں دستیاب ہے۔
ان میں سے کسی بھی پروگراموں میں اہل ہونے کے لیے، آپ کا دیہی علاقہ میں رہنا ضروری ہے۔ مزید معلومات یا ان کے یا دوسرے USDA پروگراموں کی خاطر درخواست دینے کے لیے، https://www.rd.usda.gov ملاحظہ کریں۔
یو ایس ڈپارٹمنٹ آف ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ (HUD)
HUD نے ٹیکساس کے مالکان مکان اور گھر خریدنے والوں کو اعانت فراہم کرنے کی خاطر فیڈرل ڈیزاسٹر اسسٹنس پروگراموں کا اعلان کیا ہے۔پروگراموں میں شامل ہیں:
- صدارتی طور پر اعلان کردہ آفت کے زیادہ متاثرہ علاقے کے گھر کے مالکوں کے لیے بندش سے متعلق تحفظات؛ اور
- آفت کے ان متاثرین کے لیے FHA بیمہ جن کے گھر اس حد تک برباد یا نقصان زدہ ہوگئے ہیں کہ اس کی دوبارہ تعمیر یا اسے تبدیل کرنا ضروری ہو۔
HUD کے آفت سے متعلق وسائل کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، https://www.hud.gov/info/disasterresources ملاحظہ کریں۔
فیڈرل نیشنل مارگیج ایسوسی ایشن (Fannie Mae)
Fannie Mae کا ڈیزاسٹر ریسپانس نیٹ ورک™ اہل مکان مالکان کو HUD-سے منظور شدہ ہاؤسنگ سے متعلق مشیران کی جانب سے مفت تعاون کی پیشکش کرتا ہے، جس میں شامل ہے:
- شخصی بحالی کی تشخیص اور منصوبۂ عمل؛
- دعوی دائر کرنے میں مدد (جیسے FEMA، بیمہ اور SBA)؛
- ادائیگی میں راحت کے اختیارات پر مارگیج فراہم کنندہ کے ساتھ کام کرنے میں مدد؛
- Clearpoint کے پروجیکٹ Porchlight ڈیزاسٹر ریکوری ٹولز اور وسائل تک رسائی؛ اور
- کامیاب بحالی کی یقین دہانی کے لیے جاری چیک ان میں مدد۔
مزید معلومات اور Clearpointپروجیکٹ Porchlight مشیر سے رابطہ کا اہتمام کرنے کے لیے،877-833-1746 پر کال کریں۔
امریکی محکمہ مالیات
آفت کو اپنے اور اپنی رقم کے درمیان نہ آنے دیں۔ اگر آپ کو چیک کے ذریعہ وفاقی فوائد کی ادائيگیاں حاصل ہوتی ہیں، تو آپ ڈائرکٹ ڈپازٹ پر سوئچ کرسکتے ہیں، تاکہ آپ کی رقم ہر مہینے ادائیگی کے دن براہ راست آپ کے چیکنگ یا بچت کھاتہ میں جمع ہوجائے۔ اس سے آفت کی وجہ سے ادائیگی میں دیری کا خطرہ ٹل جاتا ہے۔
آپ الیکٹرانک ادائیگی کے دو اختیارات میں سے منتخب کرسکتے ہیں:
- ڈائرکٹ ڈپازٹ - آپ کی ادائیگی آپ کے چیکنگ یا بچت کھاتہ میں جمع ہوجاتی ہے۔ ڈائرکٹ ڈپازٹ کے بارے میں آن لائن یہاں مزید معلوم کریں ۔www.godirect.gov
- Direct Express® Debit MasterCard® - ایک پری پیڈ ڈیبٹ کارڈ ہے جسے آپ خردہ خریداری کے لیے استعمال کرسکتے ہیں،
بلوں کی ادائيگی کریں، اور واپس نقد حاصل کریں۔ یہ کاغذی چیکس کا صفر- بہت کم خرچ والا متبادل ہے۔
سیونگز بانڈز کو قبل از وقت بھنا لیں – کم سے کم 12 مہینے کی ہولڈنگ وقفہ کے اختتام سے قبل- اگر آپ شدید سرد موسم کے اعلان کے بطور نامزد کاؤنٹی میں رہتے ہیں۔
- اگر آپ کے EE, HH یا I سیریز کے بانڈز گم، نقصان زدہ، یا برباد ہوگئے ہیں یا طوفان یا باڑھ کی وجہ سے آلودہ ہوگئے ہیں، تو آپ کافی تیزی سے ان کاغذی بانڈز کے بدل حاصل کرنے کے اہل ہوسکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے، treasurydirect.gov/indiv/bonds_eeredeem_disaster.htm ملاحظہ کریں۔
انٹرنل ریونیو سروس (IRS)
خصوصی ٹیکس کے التزامات سے انفرادی ٹیکس اداکنندہ اور کاروباریوں کو گزشتہ فروری میں آئے طوفان کے اثر سے مالی طور پر ابرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ حالات کے لحاظ سے، متعدد انفرادی اور کاروباری ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے اور ٹیکس کی ادائيگیاں کرنے کے لیے IRS ٹیکساس کے باشندوں کو 15 جولائی، 2021 تککا وقت دے رہا ہے۔
وفاقی طور پر اعلان کردہ آفت والے علاقے میں موجود افراد اور کاروباریوں کو گزشتہ سال کے ٹیکس ریٹرن پر آفت سے متعلق نقصان کا دعوی کرنے کے ذریعہ تیزی سے ریفنڈ حاصل ہوسکتا ہے، عام طور پر ایسا ترمیم شدہ ریٹرن فائل کرکے کیا جاتا ہے۔ آپ اپنے انفرادی وفاقی انکم ٹیکس ریٹرن میں آفت کی وجہ سے اپنے گھر، گھرانے کی اشیاء، گاڑیوں کو پہنچنے والے نقصان یا جزوی نقصان کو منہا کرسکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے، www.irs.gov ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
منشیات کا بیجا استعمال اور ذہنی صحت خدمات کا نظم و نسق(SAMHSA)
SAMHSA ڈیزاسٹر ڈسٹریس ہیلپ لائن (DDH) ایک قومی ہاٹ لائن ہے سال بھر آفت سے متعلق
بحران کی کاؤنسلنگ کی پیشکش کرتا ہے۔ اگر آپ طوفان کی وجہ سے تناؤ محسوس کرتے ہیں، تو آپ اس مفت خدمت کا استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ بحران کے لیے ٹول فری، کثیر لسانی تعاون ہے، اور یہ روزانہ، دن کے 24 گھنٹے دستیاب ہے۔ ہیلپ لائن کے عملے مشاورت اور تعاون فراہم کرتے ہیں اور یہ سیکھنے میں آپ کی مدد کرسکتے ہیں کہ تناؤ کے عمومی ردعمل سے کیسے نمٹا جاتا ہے۔ وہ فالو اپ نگہداشت کے لیے مقامی وسائل سے متعلق معلومات اور حوالے بھی فراہم کرسکتے ہیں۔
اگر آپ یا آپ کے کوئی شناسا ٹیکساس میں آئے سرمائی طوفان کے گزر جانے کے بعد جدوجہد کررہے ہیں، تو کال کریں یا ٹیکسٹ DDH کو 800-985-5990 پربھیجیں۔ مزید جاننے کے لیے، ملاحظہ کریں https:www.SAMHSA.gov
اور بھی بہت کچھ…
آپ اس پر آفت سے متعلق مدد اور وسائل، ساتھ ہی دستیاب تعاون کی ذاتی فہرست تک مزید رسائی حاصل کرسکتے ہیں www.benefits.gov/benefit-finder/Household۔
ٹیکساس کے سرمائی طوفان کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، https://www.fema.gov/disaster/4586 ملاحظہ کریں