اگر انشورنس آپ کے نقصان کا ازالہ نہیں کرتی تو دیگر ذرائع سے مدد مل سکتی ہے۔ [https://www.fema.gov/ur/press-release/20211007/if-insurance-doesnt-cover-your-loss-other-sources-can-help] Release Date: October 7, 2021 نیویارک  ــ  ایڈا طوفان میں نقصانات اٹھانے والے نیویارک کے بہت سے شہریوں کو انشورنس کی صورت میں تحفظ حاصل ہے۔ لیکن بہترین انشورنس بھی ہر ضرورت کو پورا نہیں کر سکتی اور اسی لیے قدرتی آفات میں ہونے والے نقصان کے ازالے کے لیے ریاستی، وفاقی اور غیرمنفعی پروگرام دستیاب ہیں۔ ایف ای ایم اے آپ کو خط کے ذریعے یہ اطلاع دے سکتا ہے کہ آپ قدرتی آفت سے بحالی کے لیے وفاقی مدد کے حصول کے اہل نہیں ہیں۔ علاوہ ازیں اس خط میں آپ سے مزید معلومات دینے کی درخواست بھی کی جا سکتی ہے۔ ایف ای ایم اے درخواست گزروں کو آفات سے ہونے والے ایسے نقصان کے ازالے پر اٹھنے والے اخراجات کے لیے مدد فراہم کرتا ہے جس کی انشورنس نہ ہوئی ہو یا اس کی انشورنس تمام نقصان کے ازالے کے لیے ناکافی ہو اور یہ مدد اشد ضرورت پوری کرنے کے لیے دی جاتی ہے۔ درخواست گزاروں کو چاہیے کہ وہ ایف ای ایم اے کو بتائیں کہ انہیں کون کون سی انشورنس دستیاب ہے جس میں سیلاب سے ہونے والے نقصان، بحیثیت مالک مکان، گاڑی اور متحرک گھر کو پہنچنے والے نقصان اور علاج معالجے و کفن دفن وغیرہ پر ہونے والے اخراجات کی انشورنس شامل ہو سکتی ہے۔ جن درخواست گزاروں کو انشورنس میسر ہے انہیں ایسی دستاویزات مہیا کرنا ہوں گی جن سے ان کی انشورنس کے تصفیوں یا ایسے فوائد کے حصول کی تفصیلات بتائی گئی ہوں جو انہوں نے ایف ای ایم اے کی جانب سے امداد کے لیے درخواست گزاروں کی اہلیت زیرغور لائے جانے سے پہلے حاصل کیے ہوں جس میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ آیا انہیں ایسے نقصانات کے زمرے میں امداد دی جا سکتی ہے جن کا ازالہ نجی انشورنس کے ذریعے ممکن ہو۔ آپ کو درج ذیل وجوہات کی بنا پر ایف ای ایم اے کی جانب سے اہلیت کے تعین سے متعلق خط موصول ہو سکتا ہے: * کسی گھر کے آپ کے زیرِ قبضہ ہونے کی تصدیق نہ ہوئی ہو۔ * جس جائیداد کو نقصان پہنچا ہو اس کی ملکیت کا تعین نہ ہوا ہو۔ * ملکیت کے ثبوت کی تصدیق نہ ہوئی ہو۔ * ایف ای ایم اے کو انشورنس کے تصفیے کی دستاویزات موصول نہ ہوئی ہوں۔ آپ کو خط کا احتیاط سے مطالعہ کرنا چاہیے تاکہ ایف ای ایم اے کی درخواست کے مطابق اسے معلومات یا دستاویزات مہیا کر سکیں۔   اگر آپ اس خط یا ایف ای ایم اے کے فیصلے کی بابت کچھ پوچھنا چاہیں تو ایف ای ایم اے کی ہیلپ لائن800-621-362 (711/VRS) پر بات کر کے اپنا ایف ای ایم اے رجسٹریشن نمبر بتائیں۔ یہاں  ٹیلی فون کے ذریعے ہفتے کے ساتوں دن صبح 8 سے شام 7 بجے تک رابطہ ممکن ہے اور آپریٹر آپ کی ایسے ماہر سے بات کروا سکتے ہیں جو آپ سے اسی زبان میں بات کرے گا جو آپ بولتے ہیں۔ اگر آپ گونگے بہروں کے لیے ویڈیو کے ذریعے بات چیت کی مخصوص سہولت یا ٹیلی فون پر سماعت میں دشواری کا سامنا کرنے والوں کے لیے مخصوص سہولت یا ایسی دیگر سہولیات استعمال کرتے ہیں تو ایف ای ایم اے کو اس سہولت کا نمبر مہیا کیجیے۔ وفاقی قانون کے تحت، ایف ای ایم اے افراد یا گھرانوں کو آفات میں ہونے والے ایسے نقصانات کے لیے وہی ادائیگی نہیں کر سکتی جن کا ازالہ انہیں حاصل انشورنس کے ذریعے ہو سکتا ہو۔ اگر آپ کے پاس انشورنس ہے تو آپ کو فوری طور پر اپنی انشورنس کمپنی سے رابطہ کر کے دعویٰ داخل کرنا چاہیے اور اس سے ایسی دستاویزات طلب کرنی چاہئیں جن میں آپ کی انشورنس کی مالیت، فوائد اور تصفیوں کی تفصیلات سمیت ایسی معلومات شامل ہوں جن سے اچھی طرح اندازہ ہوتا ہو کہ آپ اس انشورنس کے ذریعے کس حد تک اپنے نقصان کا ازالہ کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد یہ معلومات ایف ای ایم اے کے افراد اور گھرانوں سے متعلق پروگرام کے نیشنل پراسیسنگ سروس سنٹر کو پی۔ او باکس 10055، ہائٹس وِل، ایم ڈی 20782 پر بھیجیں یا 800-827-8112 پر فیکس کریں۔ تمام دستاویزات کے ساتھ اپنا ایف ای ایم اے کا رجسٹریشن نمبر بھی بھیجیں۔ آپ ایف ای ایم اے کی جانب سے اپنی درخواست پر کیے گئے فیصلے کی بابت خط وصول ہونے کی تاریخ سے 60 یوم کے اندر اس فیصلے کے خلاف اپیل کر سکتے ہیں۔ اپیل سے متعلق رہنما ہدایات ایف ای ایم اے کے خط میں دیکھی جا سکتی ہیں۔ آپ پر زور دیا جاتا ہے کہ چھوٹے کاروباروں سے متعلق امریکی انتظامیہ سے قرض کے حصول کی درخواست مکمل کر کے ضرور جمع کروائیں۔ یہ آفات سے ہونے والے نقصان کے ازالے کے لیے دیگر طرز کی مدد کے لیے زیرغور آنے کی غرض سے ایک ضروری اقدام ہے۔ آپ ایس بی اے کے نام اپنی درخواست https://DisasterLoanAssistance.sba.gov [https://disasterloanassistance.sba.gov/] پر جمع کرا سکتے ہیں یا مزید معلومات کے لیے 800-659-2955 پر ایس بی اے کے کسٹمر سروس سنٹر پر بات کر سکتے ہیں۔ آپ آفات سے بحالی کے کسی مرکز کا دورہ بھی کر سکتے ہیں۔ ایسا کوئی مرکز تلاش کرنے کے لیے DRC Locator (fema.gov) پر وزٹ کیجیے۔ آفات سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے ایف ای ایم اے سے امداد کے حصول کی درخواست دینے کی آخری تاریخ اتوار، 5 دسمبر ہے۔ آفات سے بحالی کے لیے وفاقی امداد وصول کرنے والے افراد سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے انشورنس کی شرائط کے بارے میں معلومات جاننے کے لیے https://www.fema.gov/sites/default/files/2020-05/FloodInsuranceRequirements-080119.pdf  پر نے کے لیے ے وفاقی امداد وصول کرنے والے افراد سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے انشورنس کی شرائط کے بارے میں معلوماتپر وزٹ کریں۔ مزید آن لائن ذرائع اور ایف ای ایم اے کے ڈاؤن لوڈ کیے جانے کے قابل کتابچوں کے حصول کے لیے DisasterAssistance.gov پر جا کر ''معلومات'' کا بٹن دبائیے۔ مقامی لوگوں کی مخصوص ضروریات کی تکمیل میں مدد دینے والے اداروں سے رجوع کرنے کے لیے 211پر کال کیجیے یا  https://www.211nys.org/contact-us پر اپنے قریب ترین 211 کاؤنٹس پر رابطہ کیجیے۔ اگر آپ نیویارک سٹی کے رہائشی ہیں تو 311 پر کال کیجیے۔ امریکی محکمہ صحت و انسانی خدمات میں منشیات کے استعمال کی روک تھام اور ذہنی صحت کے شعبے کی انتظامیہ نے قدرتی آفات کے نتیجے میں جنم لینے والی پریشانی اور تکلیف سے بچاؤ کے لیے اپنی ہیلپ لائن شروع کی ہے۔ اس ہیلپ لائن پربحرانی کیفیت میں مدد کے لیے اس پر بہت سی زبانوں میں مفت رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ کسی قدرتی آفت کے بعد جذباتی پریشانی کا سامنا کرنے والے متاثرین ہفتے کے ساتوں دن چوبیس گھنٹے ہیلپ لائن 800-985-5990 پر رابطہ کر کے مدد لے سکتے ہیں۔ اشاروں کی امریکی زبان استعمال کرنے والے شہری 800-985-5990 پر ویڈیو فون کے ذریعے ہیلپ لائن سے رابطہ کر سکتے ہیں یا ویب پیج Disaster Distress Helpline-ASL Now کے دائیں جانب ASL Now منتخب کر کے مدد طلب کر سکتے ہیں۔