طویل مدتی بحالی گروپس ضروریات پوری کرنے میں مدد کر رہے ہیں [https://www.fema.gov/ur/press-release/20210318/fact-sheet-long-term-recovery-groups-help-meet-needs] Release Date: February 25, 2019   فلوریڈا پین ہینڈل کے وہ مکین جنھیں ہریکین مائیکل کے نتیجے میں نقصان پہنچا ہے، اور جن کی اب بھی قدرتی آفت سے وابستہ ایسی ضروریات ہیں جن کا احاطہ ریاستی یا وفاقی امداد کے ذریعے نہیں کیا جاتا ہے، طویل مدتی بحالی گروپس کے ذریعے مدد حاصل کر سکتے ہیں۔   طویل مدتی بحالی گروپس عموماً عقائد پر مبنی، غیر منفعتی، کمیونٹی پر مبنی، پرائیویٹ سیکٹر والی اور رضاکارانہ ایجنسیاں ہوتی ہیں۔ ان کا ہدف متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے وسائل تک رسائی میں مدد کرنا ہے۔   بحالی گروپس پس ماندگان کی ان تنظیموں سے جڑنے میں مدد کرتے ہیں جو متعدد اقسام کی امداد کی پیش کش کرتی ہیں، بشمول غذا، کپڑے اور سیکیورٹی ڈپازٹس اور انتہائی تاریخ گزر چکے یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی میں مدد کے لیے گرانٹس۔  وہ پس ماندگان کو ایسے گروپس تک رہنمائی بھی کرتے ہیں جو کچھ کام انجام دیتے ہیں، جیسے قدرتی آفت سے نقصان زدہ مکانوں سے ملبہ ہٹانا یا صاف صفائی کرنا اور آنگنوں سے درختوں کے تنوں کی صفائی کرنا۔   مندرجہ ذیل گروپس تشکیل پا چکے ہیں یا زیر تشکیل ہیں: بے کاؤنٹی لانگ ٹرم ریکوری گروپ؛ سٹیزنس آف گلف کاؤنٹی ریکوری ٹیم؛ لبرٹی اسٹرانگ لانگ ٹرم ریکوری گروپ؛ نارتھ فلوریڈا ان لینڈ لانگ ٹرم ریکوری گروپ؛ اور واشنگٹن کاؤنٹی لانگ ٹرم آرگنائزیشن۔ علاوہ ازیں، گیڈسڈین اور فرینکلین کاؤنٹیز میں دو دیگر لانگ ٹرم ریکوری گروپس آن لائن آ رہے ہیں۔   FEMA رضاکار ایجنسی لائزن طویل مدتی بحالی گروپس کو مشورہ دینے کے لیے دستیاب ہے جو کمیونٹیز میں تعمیر نو اور زیادہ مضبوط بننے کے لیے تشکیل دیئے گئے ہوں۔   طویل مدتی بحالی گروپس پر مزید معلومات آن لائن فلوریڈا رضاکار قدرتی آفت میں فعال تنظیموں کی ویب سائٹ https://flvoad.communityos.org/cms/  پر یا قومی رضاکار قدرتی آفت میں فعال تنظیموں کی ویب سائٹ https://www.nvoad.org/ پر دستیاب ہے۔ ###