بلاوںٹس ٹاون میں ڈیزاسٹر ریکوری سنٹر 22 فروری کو بند ہوجائے گا [https://www.fema.gov/ur/press-release/20210317/disaster-recovery-center-blountstown-close-feb-22] Release Date: February 19, 2019 TALLAHASSEE, Fla. – کلہون کاونٹی میں ریاستی/ FEMA کا ڈیزاسٹر ریکوری سنٹر جمعہ، 22 فروری شام 6 بجے بند ہوجائے گا۔ لیکن مدد اب بھی بذریعہ فون، آن لائن یا قریبی سنٹر پر جانے پر دستیاب ہوگی۔   FEMA ریاست اور مقامی حکام کے ساتھ مل کر کلہون کاونٹی میں ہریکین مائیکل سے بحالی کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ سنٹر 26 اکتوبر کو Blountstown Public Library, 17731 NE Pear St., Blountstown, FL 32424 میں کھولا گیا تھا۔تب سے اس سنٹر کا 3978 لوگوں نے دورہ کیا ہے۔   ہریکین مائیکل کے پس ماندگان بقیہ سنٹرز پر جاکر اپنے سوالات کے جواب حاصل کرنا اور اپنی FEMA درخواستوں کا اسٹیٹس معلوم کرنا جاری رکھ سکتے ہیں۔ سنٹر کا محل وقوع یہاں سے آن لائن معلوم کیا جا سکتا ہے FEMA.gov/DRC [https://www.fema.gov/disaster-recovery-centers]   ان میں سے زیادہ تر خدمات یہاں آن لائن جاکر DisasterAssistance.gov [https://www.disasterassistance.gov/?/] یا اس نمبر 800-621-3362 or 800-462-7585 (TTY) پر FEMA ہیلپ لائن کو صبح 7 بجے سے رات 11 بجے تک، ہفتے کے ساتوں دن کال کر کے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ کثیرلسانی آپریٹرز دستیاب ہیں۔   FEMA ریاست فلوریڈا کے ساتھ اس بات کا تعین کرنے میں تعاون کرتی ہے ڈیزاسٹر سنٹر کہاں واقع ہوں گے اور انھیں کب تک کام کرنے کی ضرورت ہوگی۔ کسی سنٹر کو بند کرنے کا فیصلہ پس ماندگان کے اس سنٹر کے گھٹتے ہوئے استعمال کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ ###   FEMA کا مشن: قدرتی آفات سے پہلے، اس کے دوران اور بعد میں لوگوں کی مدد کرنا۔ ہریکین مائیکل سے متاثرہ افراد اور کاروباروں کے ليے دستیاب وسائل کی ایک فہرست کے ليے، یہ سائٹ ملاحظہ فرمائیں www.floridadisaster.org/info [http://www.floridadisaster.org/info]۔ ہریکین مائیکل سے بحالی سے متعلق معلومات کے ليے، یہ ویب سائٹ ملاحظہ فرمائیں www.fema.gov/ur/disaster/4399 [https://www.fema.gov/ur/disaster/4399] ٹوئیٹر پر @FEMARegion4 [https://twitter.com/FEMARegion4] اور @FLSERT [http://www.twitter.com/flsert] پر FEMA اور فلوریڈا ڈویژن آف ایمرجنسی مینجمینٹ سے جڑے رہیں۔ آپ Facebook صفحات Facebook.com/FEMA [https://facebook.com/fema] پر Facebook.com/FloridaSERT [http://www.facebook.com/floridasert] پر بھی FEMA اور ڈویژن کے Facebook صفحات ملاحظہ کر سکتے ہیں