ہریکین مائیکل کے پسماندگان کے ليے عارضی رہائش [https://www.fema.gov/ur/press-release/20230502/fact-sheet-temporary-housing-hurricane-michael-survivors] Release Date: November 9, 2018 ہریکین مائیکل طوفان سے بحالی میں پسماندگان کی مدد کرنے کے ليے FEMA ریاست فلوریڈا کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ کرایہ دار اور گھر مالکان کے لیے ضروروی ہے کہ وہ FEMA کے ساتھ اپنا رجسٹریشن کروائیں تب ہی طوفان سے متعلق رہائش میں ان کی مدد پر غور کیا جائے گا، یہ اسی وقت فراہم کیا جائے گا جب آپ کے پاس رہائش کا کوئی دیگر اختیار نہیں ہو اور آپ کی مستقل رہائش گاہ رہنے کے قابل نہیں رہی ہو۔ FEMA عارضی رہائشی امداد ایک عطیہ ہے جس کے لیے باز ادائیگی کی ضرورت نہیں ہے۔   آپ کی صورتحال کے مطابق کس قسم کی رہائشی امداد آپ کے لیے بہترین ہے؟   کرایہ داری کا تعاون   کرایہ داری کا تعاون آپ کی نقصان زدہ رہائش گاہ کی جاری مرمت کے دوران مناسب کرایہ کی رہائش کے لیے یا اگر آپ کو کسی دیگر مقام پر مستقل رہائش گاہ کی ضرورت ہو عارضی مالی امداد فراہم کرتا ہے۔ چونکہ کرایہ کے وسائل اور رہائش گاہیں کچھ علاقوں تک محدود ہیں، اس ليے آپ کو اپنی قریبی کمیونٹی کے باہر رہائش گاہ تلاش کرنے کی ضرورت ہو سکتی ہے۔   عبوری پناہ گاہ کا تعاون   علیحدہ علیحدہ معاملہ کی بنیاد پر، جب پسماندگان طویل مدتی رہائش کی تلاش میں ہوں یا اپنی نقصان زدہ رہائش گاہ کی مرمت مکمل کروا رہے ہوں اس دوران FEMA شراکت دار ہوٹلوں میں قیام کی ادائیگی کر سکتا ہے۔ TSA (عبوری پناہ گاہ کا تعاون) کے لیے لازمی ہے کہ آپ آپ بے، گلف یا جیکسن کاؤنٹی میں طوفانی امداد کے درخواست دہندہ ہوں، اور آپ کے پاس رہنے کی کوئی جگہ نہیں ہو۔   ڈائریکٹ ہاؤسنگ   ڈائریکٹ عارضی ہاؤسنگ تیار شدہ رہائش گاہیں، بشمول تفریحی گاڑیاں (RVs) اور موبائل گھر فراہم کرتی ہیں۔   مقامی رہائش گاہوں کو ہونے والے شدید نقصان اور کثیر تعداد میں لوگوں کے متاثر ہونے کی وجہ سے، براہ راست عارضی رہائش کو بے، کیلہون، گارڈسڈین، گلف اور جیکسن کاونٹیز کے ليے منظور کیا گیا ہے۔   بعض کاونٹیز میں محدود رہائشی اختیارات کی وجہ سے، اس بات کی ضمانت نہیں دی جاتی ہے کہ آپ کو آپ کے پڑوس میں یا پڑوس کے قریب میں ڈائریکٹ ہاؤسنگ فراہم کی جائے گی۔   ریاست فلوریڈا اور FEMA نے مندرجہ ذیل طریقے سے ڈائریکٹ عارضی رہائش گاہوں کی منظوری دی ہے۔             * RVs کا استعمال اس وقت کیا جا سکتا ہے جب چھہ مہینے یا اس سے کم مدت کے ليے رہائش گاہ کی ضرورت ہو۔ RVs کو تجارتی پارکوں میں یا منظور شدہ پرائیویٹ جگہوں پر لگایا جا سکتا ہے۔ * تیار شدہ ہاؤسنگ یونٹس (MHUs) کا استعمال اس وقت مکان مالکان اور کرایہ دار دونوں کے ليے ایک طویل مدتی حل کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے جب مرمت کی تکمیل میں زیادہ وقت لگ رہا ہو۔ * ملٹی فیملی لیز اور مرمت میں موجودہ متعدد فیملی والی رہائش گاہ میں FEMA کی مرمت اور درستگی، اور مکان مالکان کے ساتھ کام کر کے پسماندگان کے ليے مزید قلیل مدتی قیام دستیاب کرانا شامل ہے۔ کرایہ داری کی امداد، عبوری پناہ گاہی امداد یا ڈائریکٹ رہائشی تعاون پر غور کرنے کے ليے FEMA میں درخواست دیں۔                 * آپ DisasterAssistance.gov [http://www.disasterassistance.gov/?/] پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں یا طوفانی امداد کی ہیلپ لائن 800-621-3362 (voice, 711 or VRS)پر یا ٹی ٹی وائی صارفین کے ليے 800-462-7585 پر یا فون کر کے بھی درخواست دے سکتے ہیں۔ * آفات کی امداد کے ليے رجسٹریشن کرتے وقت، آپ سے آپ کی رہائش گاہ کے نقصان کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کو کہا جائے گا۔ FEMA کی ایک مقررہ تفتیش اس بات کی تصدیق کرے گی کہ آیا آپ کا گھر غیر محفوظ ہے، رہنے کے قابل نہیں ہے، یا ناقابل رسائی ہے۔ * آپ کی بیمہ کمپنی سے موصول ہونے والی مدد کو FEMA دوہرا نہیں سکتا ہے۔ * اس بات کا تعین کرنے کے ليے کہ آیا آپ رہائشی تعاون کے مستحق ہیں، اضافی فون انٹرویو کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ جنھیں رہائشی امداد کی منظوری مل گئی ہو ان کے ليے یہ دکھانا ضروری ہے کہ ان کی طویل مدتی رہائشی کی تلاش جاری ہے اور وہ اب بھی اس کے اہل ہیں۔     ###   FEMA کا مشن: قدرتی آفات سے پہلے، اس کے دوران اور بعد میں لوگوں کی مدد کرنا۔   ہریکین مائیکل سے متاثرہ افراد اور کاروباریوں کے ليے دستیاب وسائل کی ایک فہرست کے ليے، یہ سائٹ ملاحظہ فرمائیں www.floridadisaster.org/info [http://www.floridadisaster.org/info] ہریکین مائیکل سے بحالی سے متعلق معلومات کے ليے، یہ ویب سائٹ ملاحظہ فرمائیں www.fema.gov/disaster/4399 [https://www.fema.gov/disaster/4399]   ٹوئیٹر پر @FEMARegion4 [https://twitter.com/FEMARegion4] اور @FLSERT [http://www.twitter.com/flsert] پر FEMA اور فلوریڈا ڈویژن آف ایمرجنسی مینجمینٹ سے جڑے رہیں۔ آپ Facebook صفحات Facebook.com/FEMA [https://facebook.com/fema] پر Facebook.com/FloridaSERT [http://www.facebook.com/floridasert] پر بھی FEMA اور ڈویژن کے Facebook صفحات ملاحظہ کر سکتے ہیں۔