فلوریڈا میں بیدخلی کا سامنا کرنے والے کرایہ دار وفاقی مدد کے لئے اہل ہو سکتے ہیں۔ [https://www.fema.gov/ur/press-release/20210317/renters-facing-eviction-florida-may-be-eligible-federal-help] Release Date: November 7, 2018  تلاہاسی، فلوریڈا- فلوریڈا کے کرایہ دار شہری جنہیں طوفان سے متاثرہ کرائے کے گھر یا اپارٹمنٹ سے بیدخلی کا سامنا ہے یا بیدخل کیۓ جا چکے ہیں- چاہے رہائش گاہ تباہ ہو یا کہ نہیں، فیما سے آفت کی امداد کے اہل ہوسکتے ہیں۔   درخواست دینے کے کئی طریقے ہیں:  *  DisasterAssistance.gov [https://www.fema.gov//jfdr2f25/4399DR-TallahasseeFL/EA/Resource%20Support/Product%20Templates/DisasterAssistance.gov]. آن لائن جائیں   * 800-621-3362  پر فیما کو کال کریں (وائس، 711 یا وی آر ایس) یا 800-462-7585 (TTY) کسی بھی وقت صبج 7 بجے سے رات 11 بجے مقامی وقت پر،ہفتے میں سات دن۔ ایک سے زائد زبانوں میں آپریٹرز موجود ہیں۔ * آفت سے بحالی کے مرکز پر جائیں۔ پسماندگان کسی بھی مرکز پر باالمشافہ مدد کے لۓ جا سکتے ہیں۔ مرکز تلاش کرنے کے لئے یہاں پر جائیں۔fema.gov/drc [https://www.fema.gov//jfdr2f25/4399DR-TallahasseeFL/EA/Resource%20Support/Product%20Templates/fema.gov/drc] ۔    وہ کرائے دار جنہوں نے پہلے سے ہی اپنے آپ کو وفاقی امداد کے لئے رجسٹرڈ کیا تھا اور بعد میں نقصان کے نتیجے میں بیدخل ہوئے، تو انہیں بیدخلی کا نوٹس بحالی کے مرکز لے کر جانا چاہئے۔    پسماندگان جو وکیل کے متحمل نہیں ہیں، وہ فلوریڈا بار ڈیزاسٹر ہاٹ لائن ((866) 550-2929 پر کال کر سکتے ہیں۔ مزید معلومات یہاں سے حاصل کریں:  floridabar.org/public/consumer/hurricaneinfo [https://www.fema.gov//jfdr2f25/4399DR-TallahasseeFL/EA/Resource%20Support/Product%20Templates/floridabar.org/public/consumer/hurricaneinfo]   بے، خلیج اور جیکسن کاونٹی کے وہ کرایہ دار اور گھر کے مالکان، جنہیں طویل مدتی رہائش گاہ کی تلاش کے دوران رہنے کو ایک محفوظ جگہ کی ضرورت ہو، وہ فیما کی طرف سے ادا کردہ مختصر مدت کے پناہ گاہوں میں رہنے کے اہل ہوسکتے ہیں۔  DisasterAssistance.gov [https://www.fema.gov//jfdr2f25/4399DR-TallahasseeFL/EA/Resource%20Support/Product%20Templates/DisasterAssistance.gov] یہاں جائیں۔    کرایہ دار فیما کی جانب سے امدادی رقم کے اہل ہو سکتے ہیں، تاکہ آفت سے متعلقہ اخراجات میں مدد ملے، جیسے: * گھر کرائے پر لینا،جبکہ کرایہ دار کا پچھلا گھر آفت کے باعث غیر محفوظ ہو، یا اس مرد یا عورت کا اپارٹمنٹ کمپلیکس زیر مرمت ہو۔ * منتقلی اور اسٹوریج کی فیس۔ * آفت سے تباہ شدہ گاڑیوں کی مرمت یا تبدیل کرنا۔ وہ لوگ جو HUD رینٹل سپورٹ رکھتے ہیں وہ فیما کی مدد حاصل کرسکتے ہیں تاکہ وہ رہنے کی جگہ کے لئے ادائیگی کرسکیں، جب تک کہ: * انہیں عوامی ہاؤسنگ میں منتقل کیا جاتا ہے۔ * انہیں ان نجی ہاؤسنگ میں منتقل کردیتے ہیں،جو کہ HUD امداد فراہم کرتے ہیں۔ * وہ سیکشن 8 واؤچر کو استعمال کرتے ہوئے ایک نجی مالک مکان کے ساتھ کرائے پر دستخط کریں۔   جب پسماندگان HUD سے معاون رہائش گاہ میں واپس آتا ہے یا سیکشن 8 پروگرام کے تحت ایک گھر کرائے پر لیتا ہے تو، HUD کی مدد شروع ہوجاتی ہے۔ اس مقام پر پسماندگان اب فیما کی کوئی امداد وصول نہیں کر سکتے ہیں۔ امداد قرض نہیں ہے اور اس کی ادائیگی کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ یہ قابل ٹیکس آمدن نہیں ہے اور سوشل سیکورٹی، میڈیکیڈ، فلاحی امداد، اضافی غذائی امداد پروگرام (SNAP) اور اس جیسے کئی دوسرے پروگراموں کے لئے اہلیت پر اثر انداز نہیں ہوں گی۔.  سمندری طوفان مائیکل سے  آفت زدہ قرار دیے جانےکے صدارتی اعلان نے 12 کاونٹیز کو انفرادی مدد کے لئے نامزد کیا۔  بے، کیلہون، فرینکلین، گیڈزڈن، گلف، ہومز، جیکسن، لیون، لبرٹی، ٹیلر، وکولہ اور واشنگٹن۔   فیما اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ پسماندگان میں ہر کسی کو معلومات اور امداد تک رسائی مساوات پر مبنی ہو۔ بہرے یا سماعت میں دشواری والے کرایہ دار  ویڈیو  دستیاب معاونت کے ساتھ دیکھ سکتے ہیں: FEMAAssistanceAvailable [https://www.fema.gov//jfdr2f25/4399DR-TallahasseeFL/EA/Resource%20Support/Product%20Templates/FEMAAssistanceAvailable] .     ###   فیما کا مشن: آفت سے قبل، دوران اور بعد میں لوگوں کی مدد کرنا۔ ان جگہوں کی فہرست جاصل کےنے کے لئے جہاں پسماندگان سامان یعنی پانی، کھانا، وغیرہ حاصل کرسکتے ہیں،بہاں پر جائیں: www.floridadisaster.org/info [http://www.floridadisaster.org/info] طوفان مائیکل سے بحالی کی مزید معلومات کے لیۓ www.fema.gov/disaster/4399 [https://www.fema.gov/disaster/4399].   فیما اور فلوریڈا ڈویژن آف ایمرجنسی مینجمنٹ کو ٹویٹر پر  فالو کریں@FEMARegion4 [https://twitter.com/FEMARegion4]and @FLSERT. [http://www.twitter.com/flsert] آپ فیما اور ڈویژن کے فیس بک کے صفحات Facebook.com/FEMA [https://facebook.com/fema]and Facebook.com/FloridaSERT [http://www.facebook.com/floridasert].پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔