ہیوسٹن، کارپس کرسٹی کے قبرستان ہاروے کے بعد گرجانے والے لوح مزار کی تعمیر نو سے متعلق ورکشاپس کی میزبانی کر رہے ہیں۔ [https://www.fema.gov/ur/press-release/20230503/houston-corpus-christi-cemeteries-host-rebuilding-workshops-after-harvey] Release Date: April 9, 2018   آسٹن، ٹیکساس – 2017 میں ہریکن ہاروے نے گھروں، سڑکوں اور پلوں کے علاوہ بھی بہت کچھ کو نقصان پہنچایا – طوفان نے تاریخی اور ثقافتی وسائل کو بھی متاثر کیا، جس میں پورے ٹیکساس کے کئی سو قبرستان اور سنگ مزار بھی شامل ہیں۔   ہیوسٹن کے اولیو ووڈ قبرستان اور کارپس کرسٹی کے پرانے بے ویو قبرستان میں، ہاروے کے سبب ستون اور سہاروں کے گرنے کی وجہ سے لوح مزار اور قبر کے باقیات ٹوٹ گئے، گرگئے اور مٹی میں دب گئے ہیں۔ تیز ہواؤں اور پانی ٹھہرے رہنے کے سبب درختوں اور ارضی مناظر کو نقصان پہنچا ہے۔   ثقافتی لحاظ سے اہم ان مقامات کو بحال کرنے، اور آئندہ آفات کے خلاف انہیں مضبوط بنانے کے لیے، FEMA کی انٹر ایجنسی ریکوری کوآرڈینیشن (IRC) گروپ نے قبرستان کی بحالی کے ورکشاپ کا انتظام کرنے میں مدد کی ہے، جس کا مقصد ٹیکساس کے باشندوں کو قبرستان کی بحالی اور رکھ رکھاؤ کی تربیت دینا ہے۔   ٹیکساس ہسٹوریکل کمیشن (THC) کے قبرستانوں کے تحفظ کے پروگرام کے کارلین ہیمونس نے کہا کہ، "ورکشاپس صرف آفت کے لیے تیاری اور ردعمل تک ہی محدود نہیں رہیں گے بلکہ اس سے آگے بڑھ کر عام طور پر انسدادی کوششیں بھی اس میں شامل ہوں گی"۔   پیشکشوں میں آفت سے متعلق تیاری کی سرگرمیوں، ارضی منظر کو ہوئے نقصان کو درست کرنے، سبزہ کو ہٹانے اور پتھروں سے بنے یادگاروں کی صفائی اور مرمت سے متعلق معلومات اور سرگرمیوں کو شامل کیا گیا ہے۔   مجموعی طور پر، 64 میونسپل سٹی پلانرز، قبرستان کے منتظمین، چرچ کے گورکن، قبرستان میں کام کرنے والے افراد اور افراد خانہ نے ورکشاپس میں شرکت کی۔   پورے ریاست ٹیکساس میں چھوٹے بڑے لگ بھگ 50,000 قبرستان ہیں۔  THC قبرستان کے پروگرام کے ڈائرکٹر جینے میک ولیمز نے کہا کہ "ان میں سے زیادہ تر مقامات کو ایسا رکھ رکھاؤ اور توجہ میسر نہیں ہے جن کی انہیں ضرورت ہے"۔ "اس طرح کی تربیت قابل قدر ہے، خاص طور پر تیاری کے حوالے سے۔ لوگوں کو پیشگی طور پر سوچنے کی موقع ملنا اچھی چیز ہے۔"     IRC، FEMA کے نیشنل ڈیزاسٹر ریکوری سپورٹ کیڈر اور دیگر وفاقی ایجنسیوں پر مشتمل ہے۔ گروپ مقامی، ریاستی اور وفاقی پارٹنرز کے اشتراک میں ہریکن ہاروے سے طویل مدتی بحالی کی سہولت فراہم کرتا ہے۔   ہریکین ہاروے اور ٹیکساس کی بحالی پر مزید معلومات کے لیے، ہریکین ہاروے کی تباہی سے متعلق ویب پیج www.fema.gov/disaster/4332 [http://www.fema.gov/disaster/4332] پر جائیں، یا فیس بک http://www.facebook.com/FEMAharvey یا FEMA Region6 ٹوئیٹر اکاؤنٹ twitter.com/FEMARegion6 [https://twitter.com/FEMARegion6] ملاحظہ کریں یا ٹیکساس ڈویژن کی ایمرجنسی مینیجمنٹ ویب سائٹ www.dps.texas.gov/dem/ [https://www.dps.texas.gov/dem/] پر جائیں۔