کچھ غیر منافع بخش تنظیمیں فیما تباہی امداد کے لیے اہل ہو سکتی ہیں [https://www.fema.gov/ur/press-release/20210317/certain-non-profit-organizations-may-qualify-fema-disaster-assistance] Release Date: October 28, 2017   آسٹن، ٹیکساس – غیر منافع بخش تنظیمیں جنھیں ہریکین ہاروے سے نقصان یا خسارہ کا تجربہ ہوا ہو وہ دوسروں کی مدد کرنے کے اپنے بزنس پر واپس لوٹنے میں مدد کے لیے وفاقی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی عوامی امداد کے لیے درخواست کر سکتی ہیں۔   فیما عوامی امداد پروگرام ہریکین ہاروے سے پہلے، دوران اور اس کے بعد ہونے والے اخراجات کے لیے ایک لاگت اشتراک کی بنیاد پر بازادائیگی کر سکتا ہے۔   عوامی امداد (PA) کے تمام زمروں کے لیے وفاقی لاگت اشتراک کل اہل اخراجات کا 90 فیصد ہے، سوائے اس امداد کے لیے جس کے لیے پہلے 100 فیصد کی منظوری دی گئی ہو۔   صرف کچھ غیر منافع بخش تنظیمیں (PNPs) اہل ہیں۔ اگر وہ اہم خدمات، جیسے تعلیم، افادیت، ایمرجنسی یا طبی خدمات فراہم کرتی ہیں، تو وہ براہ راست فیما کو درخواست کر سکتی ہیں۔ اگر وہ کمیونٹی کو غیر اہم، ضروری خدمات فراہم کرتی ہیں تو انھیں لازمی طور پر پہلے امریکی اسمال بزنس ایڈمنسٹریشن (SA) سے ایک سودی قرض کے لیے درخواست کرنا چاہیے۔ فیما تمام اہل ایمرجنسی کام اور ایسے مستقل کام کے لیے ادائیگی کر سکتا ہے جو SA تباہی کے قرض کے ذریعہ احاطہ نہ کیے گئے ہوں۔   لازمی سروس فراہم کنندگان میں شامل ہیں: * بچے کی دیکھ بھال کے مراکز؛ * لائبریری، میوزیم اور چڑیا گھر؛ * کمیونٹی سينٹر؛ * معذوری کی حمایت اور سروس فراہم کنندگان؛ * بے گھر پناہ گاہیں اور بحالی کی سہولیات؛ * بچوں، نوجوانوں اور بالغوں کے لیے سماجی اور انسانی خدمات کی تنظیمیں؛ اور * سینیر شہر مراکز۔   قابل ضروری اور اشد نوعیتی کدمات فراہم کرنے والوں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے، www.fema.gov [https://www.fema.gov//jfdr2f13/DR4332-TX%20Groups/EA/P&P/Product%20Templates/www.fema.gov] پر جائیں اور پبلک سپورٹ پروگرام اور پالیسی گائیڈ کا حوالہ حاصل کریں۔   ایک غیر منافع بخش تنظیم جو IRS، یا ریاست سے ٹیکس استثنا حیثیت ثابت کر سکتی ہے، وہ ریاست ٹیکساس کو ایک عوامی امداد کے لیے درخواست (RPA) جمع کرکے پراسیس شروع کر سکتی ہے۔ RPA فارم کو ڈائون لوڈ کرنے کے لئے، [https://grants.dps.texas.gov/site/PA.cfm]https://grants.dps.texas.gov/site/PA.cfm پر آن لائن جائیں اور فارمز پر کلک کریں، یا TDEM ڈسٹرکٹ رابطہ کار سے رابطہ کریں۔ مکمل درخواستیں TDEMrecovery.rpa@dps.texas.govکو واپس بھیجيں۔   اگر آپ کے سوالات ہیں، تو کال کریں: * TDEM کو (512) 424-2208 پر؛ * یا فیما عوامی امداد کی ہاٹ لائن کو (855) 336-2003 پر صبح 7 سے شام 5:30 بجے تک۔ پیر سے جمعہ تک۔ عام کاروباری اوقات سے باہر براہ کرم ایک وائس میل پیغام چھوڑیں، اور اگلے کاروباری دن پر آپ کی فون کال کا جواب دیا جائے گا۔   وہ آن لائن بھی درخواست دے سکتے ہیں،https://disasterloan.sba.gov/ela [http://disasterloan.sba.gov/ela] پر اضافی تباہی سے متعلق معاونت کی معلومات حاصل اور درخواستیں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔   ہریکین ہاروے اور ٹیکساس کی بحالی پر مزید معلومات کے لیے، ہریکین ہاروے کی تباہی سے متعلق ویب پیج www.fema.gov/disaster/4332 [http://www.fema.gov/disaster/4332] پر جائیں، یا فیس بک http://www.facebook.com/FEMAharvey یا FEMA Region6 ٹوئیٹر اکاؤنٹ twitter.com/FEMARegion6 [https://twitter.com/FEMARegion6] ملاحظہ کریں یا ٹیکساس ڈویژن کی ایمرجنسی مینیجمینٹ ویب سائٹ www.dps.texas.gov/dem/ [https://www.fema.gov//jfdr2f13/DR4332-TX%20Groups/EA/P&P/Product%20Templates/www.dps.texas.gov/dem/] پر جائیں۔