عبوری پناگاہ میں معاونت [https://www.fema.gov/ur/news-release/20200220/asistencia-de-vivienda-transitoria] Release Date: August 29, 2017 v\:* {behavior:url(#default#VML);} o\:* {behavior:url(#default#VML);} w\:* {behavior:url(#default#VML);} .shape {behavior:url(#default#VML);} آفت زدہ قرار دیئے جانے کے صدارتی فرمان کی وجہ سے فیما ایسے درخواست دہندگان کو عبوری پناہ میں معاونتTSA  (ٹی ایس اے ) فراہم کرسکتی ہے جو  آفت سے قبل کی اپنی پرائمری رہائش گاہ پر واپس نہیں جا سکتے کیونکہ یا تو وہ رہنے کے قابل نہیں یا اس تک پہنچا نہیں جا سکتا۔  (ٹی ایس اے ) چاہتی ہے رہائش گاہیں فراہم کرنے والوں معاوضہ دے کر کہ  آفت سے بچ جانے افراد کے لیے اجتماعی پناہ گاہوں کی تعداد کو کم کیا جاۓ۔ افراد اور گھریلو پروگرام [Individuals and Households Program (IHP] کے تحت ٹی ایس اے درخواست گزار کے لیے دستیاب زیادہ سے زیادہ امداد کا شمار نہیں رکھتی۔   ٹی ایس اے  کی فنڈنگ اسٹافورڈ ایکٹ کے سیکشن 403 کے تحت کی جاتی ہے اور اس پر ریاستی لاگت کے شئیر کا اطلاق ہوتا ہے۔ ریاست یہ درخواست کر سکتی ہے کہ فیما مخصوص جغرافیعائی علاقوں میں اعلان کردہ آفت کے لئے ٹی ایس اے  کے استعمال کی اجازت دے۔   متاثرہ ریاست، علاقائی، یا قبائلی حکومت ٹی ایس اے  کی درخواست کر سکتی ہے۔ امداد کی اس شکل پر اسوقت غور کیا جاسکتا ہے جب اعلان شدہ واقعے کے پیمانے اور متوقع مدت کے نتیجہ میں آفت سے بچ جانے والے افراد بہت بڑی تعداد میں ہوں۔ ریاستی، علاقائی، یا قبائلی حکومت، فیما کے ساتھ مل کر، ایسے علاقوں کی شناخت کرتی جو نا قابلِ رسائی ہیں یا جن کو اتنا نقصان پہنچا ہے جس سے آفت سے بچ جانے والے کافی عرصہ تک اپنے پرائمری گھروں میں واپس نہیں جا سکتے۔   ٹی ایس اے  کے تحت، آفت سے بچ جانے والےافراد ایک محدود عرصے تک ایک ایسے ہوٹل یا موٹل میں رہنے کا اہل ہوسکتے ہیں جو اس پرگرام میں شرکت کر رہا ہو اور اس کمرے کا کرایہ اور ٹیکس فیما ادا کرتی ہے۔ ان لوگوں کے لئے جو اہل ہیں، فیما شریک ہونے والوں ہوٹلوں/ موٹلوں کو براہ راست ادائیگی کرے گی۔ اِن ہوٹلوں/موٹلوں کا استعمال عارضی پناہ گاہوں کے طور پر کیا جاۓ گا۔ درخواست گزار رہائش اور سہولیات کے ساتھ منسلک تمام دیگر اخراجات کے لئے ذمہ دار ہونگے، بشمول مگر صرف ان ہی تک محدود نہیں، کمرے یا سہولیات کے ضمنی اخراجات جیسے ٹیلی فون، کمرے کی سروس، کھانا پینا وغیرہ وغیرہ۔   ٹی ایس اے  کے اہل درخواست گزاروں کو، جنہیں معذوروں کے لیے یا گھریلو پالتو جانوروں کے رہائش کی ضرورت ہوتی ہے، چیکنگ-ان یا رجسٹریشن  سے قبل ہوٹل سے معاملہ طے کر لینا چاہیئے۔   اس مدد کی ابتدائی مدت ٹی ایس اے  کی طرف سے شروع کرنے سے 5-14  (30 دنوں تک بڑھ سکتی ہے، اگر ضرورت ہو) دن ہو گی۔ اگر ضرورت ہو تو فیما، ریاستی، علاقائی یا قبائلی حکومت کے ساتھ مل کر مدد کی اس مدت میں توسیع کر سکتی ہے۔ یہ توسیع 14 دن کے وقفوں  ہو گی جو  آفت کی اعلان کے تاریخ سے چھ مہینے تک ہوسکتی ہے۔   وہ افراد اور خاندان جو ٹی ایس اے  کے اہل نہیں ہیں انہیں ممکنہ امداد کے لئے مقامی ایجنسیز یا رضاکارانہ اداروں کو ریفر کر دیاجائے گا۔   افراد اور گھرانے ٹی ایس اے  کے اہل ہو سکتے ہیں، اگر:   ·       مدد کے لئے فیما کے ساتھ رجسٹرڈ ہوں ·       شناخت اور امریکی رہائشی حیثیت یا یو ایس ریڈیڈینسی کی تصدیق ہو سکے ·       آفت سے قبل انکی پرائمری رہائش اُس جغرافیائی علاقہ میں واقع ہے جو ٹی ایس اے  کےلیے مختص کیا گیا ہے اور انکی رہائش کی تصدیق ہو گئی ہے ·       آفت کے نتیجے میں، وہ  آفت سے قبل کی اپنی پرائمری رہائش گاہ سے بے گھر ہو گئے ہیں ·       وہ کسی اور ذریعہ سے رہائش حاصل کرنے میں قاصر ہیں   فیما اہل درخواست گزاروں کو ان کے علاقے میں اس پروگرام میں حصہ لینے والے ہوٹلوں کی فہرست تک رسائی فراہم کرتی ہے، اور درخواست گزار فیما کی طرف سے شناخت کردہ کسی منظور شدہ ہوٹل یا سہولت میں رہنے کا انتخاب کر سکتا ہے۔ منظور شدہ ہوٹلوں کی فہرست www.disasterassistance.gov [http://www.femaevachotels.com/index.php] یا فیما ہیلپ لائن (800-321-FEMA) پر دستیاب ہے. فیما درخواست گزاروں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے انکو منظور شدہ ہوٹلوں کو تلاش کرنے میں رسائی اور انکی مخصوص ضروریات کے مطابق اضافی مدد فراہم کرتی ہے.   فیما ٹی ایس اے  کی رقم کی بنیاد جنرل سروس ایڈمنسٹریشن (جی ایس اے) کی طرف سے شناخت کی گئی، علاقے میں زیادہ سے زیادہ رہائش کی شرح اور ٹیکس پر رکھتی ہے.   ٹی ایس میں توسیع   جب FEMA توسیع کرتی ہے تو ٹی ایس اے  اہل درخواست گزاروں کو عبوری پناہ گاہ میں توسیع کردہ مدت کے اختتام تک رہنے کی اجازت ہوتی ہے اگر وہ بصورت دیگر  آئی ایچ پی کی مدد کے لئے اہل ہوں، یا  مندرجہ ذیل میں سے دونوں لاگو ہوتے ہوں:   ·       فیما فی الحال عارضی ہاؤسنگ میں معاونت کے لئے درخواست گزار کی اہلیت پر غور کر رہی ہے یا درخواست گزار سے اُن دستاویزات کا انتظار کر رہی ہے جو اسکی اہلیت پر غور کرنے کے لیے ضروری ہیں. ·       وہ فیما اور دوسری شراکت دار ریاستی، علاقائی، یا قبائلی حکومت کی طرف سے عائد کی گئی اہلیت کی دیگر شرائط کو پورا کرتے ہیں ·         ٹی ایس اے کا خاتمہ   ·       ایک درخواست گزار  جو ٹی ایس اے  حاصل کر رہا ہے اگر وہ کرایہ کی امداد کے لئے منظور ہو جاتا ہے، تو ان کی ٹی ایس اے  کی اہلیت 14 دن کے وقفہ کے اختتام تک ختم ہوجائے گی. ·       درخواست دہندگان جو آئی ایچ پی امداد کے اہل نہیں ہیں وہ عبوری پناہ گاہ میں صرف اسوقت تک رہ سکتے ہیں جب تک ان کے ٹی ایس اے کے وقفے کی مدت ختم نہیں ہوجاتی     ###   فیما کا مشن اپنے شہریوں اورمدد کے لیے سب سے پہلے پہنچنے والے افراد کی مدد کرنا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ ہم بطور ایک قوم تمام خطرات کا سامنا کرنے کی اہلیت کو تعمیر کریں، اسکو برقرار رکھیں اور اِن سے پہنچنے والے نقصانات سے محفوظ رہنے، ان سے نمٹنے اور ان کے اثرات کو کم کرنے کے لئے ساتھ مل کر کام کریں۔   اگست 2017 Normal 0 false false false false EN-US X-NONE AR-SA /* Style Definitions */ table.MsoNormalTable {mso-style-name:"Table Normal"; mso-tstyle-rowband-size:0; mso-tstyle-colband-size:0; mso-style-noshow:yes; mso-style-priority:99; mso-style-parent:""; mso-padding-alt:0in 5.4pt 0in 5.4pt; mso-para-margin:0in; mso-para-margin-bottom:.0001pt; mso-pagination:widow-orphan; font-size:10.0pt; font-family:"Arial",sans-serif; mso-bidi-font-family:"Times New Roman";}