ہیرس کاؤنٹی جنوری 22-27 میں ہوم مرمت کی معلومات دستیاب ہے

Release Date Release Number
NR- 148
Release Date:
January 18, 2018

 

آسٹن، ٹیکساس – چونکہ ٹیکسینس (ٹیکساس میں رہنے والوں) کو ہیریکن ہاروے اور بعد میں آنے والے سیلاب سے نقصان زدہ اپنے گھروں کی مرمت یا تعمیر نو کرنی ہے، لہذا ہیرس کاؤنٹی میں FEMA اور گھر کی اصلاح کرنے والے سٹورز نے مل کر گھروں کو مضبوط اور محفوظ بنانے کے لٰے مفت معلومات، تجاویز اورتحریری مواد فراہم کرنے کے لئےایک ٹیم بنائی ہے۔

 

FEMA کے تخفیف سے متعلق ماہرین سوالات کے جواب دینے اور گھروں کو بہتر بنانے سے متعلق مشورے ساتھ ہی مستقبل کی آفات میں نقصان کی روک تھام یا اسے کم کرنے کے آزمودہ طریقے نیز خطرات سے مزاحمت کرنے والے گھروں کی تعمیر کے لیے مشورے اور تکنیکیں فراہم کرنے کے لیے موجود رہیں گے۔ فراہم کردہ زیادہ تر معلومات اور مفت اشاعتیں زیادہ تر خود سے کیے جانے والے کاموں اور عمومی ٹھیکیداروں سے متعلق ہیں۔

 

بحالی سے متعلق احاطہ کردہ موضوعات میں سیلاب کا بیمہ، سہولیات کو بہتر بناے اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی دوبارہ تعمیر شامل ہیں۔ گھروں کو سیلاب کے نقصانات سے محفوظ رکھنے کے لیے حوالہ جاتی کتابچے مفت دستیاب ہوں گے۔ ان اسٹورز میں FEMA کے صلاح کار دستیاب ہوں گے:

 

کاؤنٹی

مقامات

تاریخ

اوقات

ہیرس

S.E. Houston Lowe's (Store #1128)

1000 Gulfgate Center Mall, Houston, 77087

 پیر 22 جنوری

منگل 23 جنوری - ہفتہ 27 جنوری

صبح 11 بجے سے شام 6 بجے تک

صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک

ہیرس

E. Houston Lowe's (Store #1145)

6161 E. Sam Houston Parkway N., Houston, 77049

 پیر 22 جنوری

منگل 23 جنوری - ہفتہ 27 جنوری

صبح 11 بجے سے شام 6 بجے تک

صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک

ہیرس

Atascocita Lowe's (Store #1530)

7355 FM 1960 Road East, Humble, 77346

 پیر 22 جنوری

منگل 23 جنوری - ہفتہ 27 جنوری

صبح 11 بجے سے شام 6 بجے تک

صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک

 

 

ٹیکساس میں تباہی میں کمی کی معلومات کے لئے، www.fema.gov/texas-disaster-mitigation ملاحظہ کریں۔

 

 کمی سے متعلق دیگر معلومات کے لئے www.fema.gov/what-mitigation ملاحظہ کریں۔

 

جائیدادوں کو مستحکم بنانے سے متعلق مزید معلومات یہاں سے حاصل کی جا سکتی ہے www.fema.gov/protect-your- property۔

 

ہریکین ہاروے اور ٹیکساس کی بحالی پر مزید معلومات کے لیے، ہریکین ہاروے کی تباہی سے متعلق ویب پیج www.fema.gov/disaster/4332 پر جائیں، یا فیس بک http://www.facebook.com/FEMAharvey یا6 FEMA Region ٹوئیٹر اکاؤنٹ twitter.com/FEMARegion6 ملاحظہ کریں یا ٹیکساس ڈویژن کی ایمرجنسی مینیجمینٹ ویب سائٹ www.dps.texas.gov/dem/ پر جائیں۔

Tags:
Last updated